We have moved all non-book items like Speeches, Madani Pearls, Pamphlets, Catalogs etc. in "Pamphlet Library"

Book Name:Ghusl ka Tariqa

تَیَمُّم کاطریقہ( حنفی)

تَیَمُّمکی نِیّت کیجئے(نیّت دل کے ارادے کا نام ہے ،زَبان سے بھی کہہ لیں تو بہتر ہے ۔ مَثَلاً یوں کہئے :بے وُضوئی یا بے غسلی یا دونوں سے پاکی حاصل کرنے اور نماز جائز ہونے کے لئیتَیَمُّم کرتا ہوں ) بِسْمِ اللہِ پڑھ کردونوں ہاتھوں کی اُنگلیاں کُشادہ کر کے کسی ایسی پاک چیزپر جوزمین کی قسم(مَثَلاًپَتّھر،چُونا،اینٹ، دیوار،مٹّی وغیرہ) سے ہومارکرلَوٹ لیجئے(یعنی آگے بڑھائیے اور پیچھے لائیے)۔اوراگرزِیادہ گَردلگ جائے توجھاڑلیجئے اوراُس سے سارے مُنہ کااِس طرح مَسح کیجئے کہ کوئی حِصّہ رہ نہ جائے اگربا ل برابربھی کوئی جگہ رَہ گئی تو تَیَمُّمنہ ہوگا۔پھردوسری باراسی طرح ہاتھ زمین پرمارکردونوں ہاتھوں کاناخُنوں سے لیکر کُہنیوں سَمیت مَسح کیجئے ،اس کا بِہتَرطریقہ یہ ہے کہ اُلٹے ہاتھ کے انگوٹھے کے علاوہ چار انگلیوں کاپَیٹ سید ھے ہاتھ کی پُشت پررکھئے اورانگلیوں کے سِروں سے کُہنیوں تک لے جائیے اورپھر وہاں سے اُلٹے ہی ہاتھ کی ہتھیلی سے سیدھے ہاتھ کے پیٹ کومَس کرتے ہوئے گِٹّے تک لائیے اوراُلٹے انگوٹھے کے پَیٹ سے سیدھے انگوٹھے کی پشت کامَسح کیجئے۔اسی طرح سیدھے ہاتھ سے اُلٹے ہاتھ کامسح کیجئے۔اور اگرایک دم پوری ہتھیلی اور اُنگلیوں سے مسح کرلیا تب بھی تَیَمُّمہوگیاچاہے کُہنی سے اُنگلیوں کی طرف لائے یا اُ نگلیو ں سے کُہنی کی طرف لے گئے مگرسُنّت کے خِلاف ہوا ۔ تَیَمُّممیں سر اورپاؤں کامسح نہیں ہے ۔ (مُلَخَّص ازبہارِ شریعت ج۱ ص۳۵۳،۳۵۴،۳۵۶ وغیرہ )

 

 

 



Total Pages: 26

Go To