Book Name:Wasail e Bakhshish

شریف یا نعت شریف پڑھتے ہیں   ، کچھ نہ کچھ ملے گا رقم نہ سہی’’ سوٹ پیس‘‘ وغیرہ کا تحفہ ہی مل جائے گا اور بانئی محفل بھی جانتا ہے کہ پڑھنے والے کو کچھ نہ کچھ دینا

 ہی ہے۔ بس ناجائز و حرام ہونے کیلئے اتنا کافی ہے کہ یہ ’’ اُجرت ‘‘ ہی ہے اورفَریقَین(یعنی دینے اور لینے والے ) دونوں   گنہگار۔

قافِلۂ مدینہ اور نعت خواں 

           سفر اور کھانے پینے کے اَخراجات پیش کر کے نعتیں   سننے کی غَرَض سے نعت خواں   کو ساتھ لے جانا جائزنہیں   کیوں   کہ یہ بھی اُجرت ہی کی صورت ہے۔ لُطْف تو اِسی میں   ہے کہ نعت خواں   اپنے اَخراجات خود برداشت کرے ۔ بصورتِ دیگر قافِلے والے مخصوص مدّت کیلئے مطلوبہ نعت خواں   کو اپنے یہاں   تنخواہ پر ملازِم رکھ لیں  ۔ مَثَلاً ذیقعدۃُ الحرام، ذُوالحجَّۃِ الحرام اور محرَّمُ الْحرام  ان تین مہینوں   کا اِس طرح اِجارہ (AGREEMENT) کریں   کہ  فلاں تاریخ سے لے کر فلاں تاریخ تک روزانہ  اتنے بجے سے لے کر اتنے بجے تک (مثلادوپہر تین سے لے کر رات نو بجے تک)اتنے گھنٹے (مثلا چھ گھنٹے)کا آپ سے ہم نے ہر طرح کی خدمت کا کام اِجارہ کیا۔ اب اِس دوران چاہیں   تو اس سے کوئی سابھی جائز کام لے لیں  یا جتنا وَقْت چاہیں  چُھٹّی دیدیں  ، حج پر ساتھ لے چلیں   اور اَخراجات بھی آپ ہی برداشت کریں   اور خوب نعتیں   بھی پڑھوائیں  ۔ یا درہے!

 ایک ہی وَقْت کے اندر دو جگہ نوکری کرنایعنی اِجارے پر اِجارہ کرنا ناجائز ہے۔ البتہ اگر وہ پہلے ہی سے کہیں   نوکری پر لگا ہواہے تواب سیٹھ کی اجازت سے دوسری جگہ کام کرسکتا ہے۔

 دَورانِ نعت نوٹ چلانا

        سامعین کی طرف سے نعت شریف پڑھنے کے دوران نوٹ پیش کرنا اور نعت خواں   کاقَبول کرنا دُرُست ہے ، اگر فَریقَین میں   طے کر لیا گیا کہ نوٹ لفافے میں   ڈال کر دینے کے بجائے دورانِ نعت پیش کئے جائیں  یا طے تو نہ کیا مگر دَلالۃً ثابِت (یعنی UNDERSTOOD) ہو کہ محفل میں   بلانے والا نوٹ لٹائے گاتو اب اُجْرت ہی کہلائے گی اور ناجائز۔ بانیِ محفل جانتا ہے کہ نوٹ نہیں   چلائیں   گے تو آیِندہ نعت خواں   نہیں   آئیں   گے اور نعت خواں   بھی اِسی لئے دلچسپی سے آتے ہیں   کہ یہاں   نوٹ چلتے ہیں  توکئی صورتوں   میں   یہ لین دین بھی اجرت بن جائے گا اور ثواب کے بجائے گناہ و حرام کا وَبال سر آئے گا لہٰذا نعت خواں   غور کرلے کہ رضائے الٰہی مقصود ہے یا محض روپے کمانا؟ کاش! اے کاش! صدکروڑ کاش! اخلاص کا دور دورا ہو جائے ، اور نعت خوانی جیسی عظیم سعادت کو  چند حقیر سکّوں   کی خاطر برباد کرنے والی حِرص کی آفت ختم ہو جائے۔

 



Total Pages: 406

Go To