Book Name:Wasail e Bakhshish

قبر میں   عطارؔ کی، آمد ہو جب سرکار کی

ہو زَباں   پر یاخدا، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

حشر میں   عطارؔ ان کو دیکھتے ہی بول اٹھا

مرحبا یامصطَفٰے ، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

 

اے عرب کے تاجدار! اھلاً وَّسھلًا مرحبا

اے عرب کے تاجدار، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

اے رسولِ ذی وقار، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

آئے شاہِ نامدار، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

سب پکارو بار بار، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

اے حبیبِ کِردگار، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

اے خدا کے شاہکار، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

آمِنہ کے گُلْ عِذار، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

اے ہمارے شَہریار، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

اَنبیا کے تاجدار، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

طیبہ کے ناقہ سُوار، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

 

بَہرِ اُمّت اشکبار، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

شافعِ روزِ شمار، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

رحمتِ پروردگار، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

حق کے تم آئینہ دار، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

اپنے رب کے رازدار، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

غیب تم پر آشکار، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا

 

 



Total Pages: 406

Go To