Book Name:Wasail e Bakhshish

 

            نعت شریف شروع کرنے سے قبل یا دورانِ نعت لوگ جب نذرانہ لیکر آنا شروع ہوں   اُس وقت مناسِب خیال فرمائیں   تو اس طرح اعلان فرما دیجئے:

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دعوت اسلامی کے نعت خواں   کیلئے ’’ مَدَنی مرکز ‘‘کی طرف سے ھِدایت ہے کہ وہ  کسی قِسم کا نذرانہ، لفافہ یا تُحْفہ خواہ وہ پہلے یا آخر میں   یا دَورانِ نعت ملے قَبول نہ کرے۔ ہم اللّٰہ تعالٰی کے عاجزو ناتُواں   بندے ہیں  ۔برائے کرم ! نذرانہ دیکرنعت خواں   کو امتِحان میں   مت ڈالئے، رقم آتی دیکھ کر اپنے دل کوقابو میں   رکھنا  مشکِل ہوتا ہے ۔ نعت خواں   کو اِخلاص کے ساتھ صرف اللّٰہ عزوجل اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی رِضا کی طلب میں   نعت شریف پڑھنے دیں   لھٰذا نوٹوں   کی برسات میں   نہیں   بلکہ  بارشِ انوار و تجلّیات میں   نہاتے ہوئے نعت شریف پڑھنے دیں   اور آپ بھی ادب کے ساتھ بیٹھ کر نعت پاک سنیں  ۔۔۔

مجھ کو دنیا کی دولت نہ زر چاہئے

شاہِ کوثر کی میٹھی نظر چاہئے

(نعت خواں   یہ اِعلان اپنی ڈائری میں   محفوظ فرما لیں   تو سَہُولت رہے گی۔اِن شاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ)

        پیار ے نعت خواں  ! نعت خوانی میں   ملنے والا نذرانہ جائز بھی ہوتا ہے اورناجائز بھی ۔ آئندہ سُطور بغور پڑھ لیجئے، تین بار پڑھنے کے باوُجودسمجھ میں   نہ آئے تو علمائے اہلِ سنّت سے رُجو ع کیجئے۔

پروفیشنل نعت خواں 

      میرےآقائے نِعمت ، اعلٰی حضرت ، امامِ اہلِ سنّت ، عظیمُ البَرَکت، عظیمُ الْمَرتَبت ، پروانۂ شمعِ رسالت،  امامِ عشق و محبت، مُجَدِّدِ دین و ملّت، پیرِ طریقت، عالِمِ شَرِیْعَت، حامِیٔ سُنّت ، ماحِیِٔ بدعت، باعِثِ خیروبَرَکت، مولانا شاہ احمد رضا خان علیہ رَحمۃُ الرحمٰنکی خدمت میں   سُوال ہوا : زید نے اپنے پانچ روپے فیس مولود شریف کی پڑھوائی کے مقرر کر رکھے ہیں  ، بِغیر پانچ روپیہ فیس کے کسی کے یہاں   جاتا نہیں   ۔

        میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہنے جواباً ارشاد فرمایا:زید نے جو اپنی مجلس خوانی خُصوصاً را گ سے پڑھنے کی اُجرت مقرّر کر رکھی ہے ناجائز وحرام ہے اس کا لینا اسے ہر گز جائز نہیں  ، اس کا کھاناصَراحۃً حرام کھانا ہے ۔اس پر واجِب ہے کہ جن جن سے فیس لی ہے یاد کرکے سب کو واپَس دے ، وہ نہ رہے ہوں   تو ان کے وارِثوں   کو پھیرے ، پتا نہ چلے تو اتنا مال فقیروں   پر تصدُّق کرے اور آئندہ اس حرام خوری سے توبہ کرے تو گناہ سے پاک



Total Pages: 406

Go To