Book Name:Wasail e Bakhshish

اسے)پڑھتے وقت بعض نعت خواں   اپنی مرضی سے ترمِیم و اِضافہ کر لیتے ہیں  اگر شاعر کبھی اپنے کلام میں   کسی کو تصرُّف کرتا ہوا پاتا ہے تو اس سے اکثر اُس کی دل آزاری ہوتی ہے لہٰذا ایسوں   کی خدمت میں   مَدَنی التجا ہے کہ اگر ترمیم کرنا ضَروری ہی ہو تو پہلے شاعِر کااپنا لکھا ہوا شعرپڑھئے پھر ترمیم کرکے پڑھ لیجئے جبکہ وہ ترمیم شَرْعی اورفَنّی دونوں   طرح سے دُرُست بھی ہو، اگر کسی کے کلام میں  یقینی طور پر شَرعی غَلَطی ہو تو دُرست کر کے ہی پڑھئے کہ غیر شَرعی الفاظ والا کلام بِلامَصلَحتِ شَرعی پڑھنا سننا ناجائز ہے۔میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہکے نعتیہ دیوان ’’حدائقِ بخشش ‘‘ کی مناسَبَت سے حُصُولِ بَرَکت کی خاطر اپنے نعتیہ دیوان کا نام ’’وسائلِ بخشش ‘‘رکھاہے۔

دعائے عطّار! یا ربِّ مصطَفٰے !’’ وسائلِ بخشش ‘‘کو قَبولیت کی سعادت عنایت کرتے ہوئے اس میں   سے کلام پڑھنے سننے والے اور والی نیز مجھ گنہگاروں   کے سردار کے واسطے بھی عشقِ رسول کا خزانہ پانے اور بے حساب بخشے جانے کا وسیلہ بنا۔یااللّٰہ عَزَّوَجَلَّ!   میری اورساری امّت کی مغفرت فرما۔

ایک چُپ سو۱۰۰ سُکھ

غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت و

بے حساب  جنّت الفردوس  میں آقا کے پڑوس کا طالب

۱۸ ربیع الآخر ۱۴۳۵ھ

2014-02-19

 

 

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ طاَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

نعت خواں   اور نذرانہ

            نعتِ مصطَفٰے پڑھنا سننا یقینا نہایت عمدہ عبادت ہے مگر قبولیّت کی کنجی اِخلاص ہے، نعت شریف پڑھنے پر اجرت لینا دینا حرام اورجہنَّم میں   لے جانے والا کام ہے۔ برائے کرم ! سگِ مدینہعُفِیَ عَنہُ  کے مکتوب کے صرف (36صفحات) مکمّل پڑھ لیجئے  اِن شاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ قلب میں   اِخلاص کا چشمہ مَوجزن ہو گا ۔

دُرُود شریف کی فضیلت

             اللّٰہ کے مَحبوب ، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عَظَمت نشان



Total Pages: 406

Go To