Book Name:Wasail e Bakhshish

جب کرے تُو خانۂ کعبہ کا رو رو کر طواف

یہ دُعا کرنا خُدا میرے گُنہ کر دے مُعاف

 

پیارے حاجی! جب ہو تیرا داخِلہ عَرفات میں 

کرنا نادِم ہو کے تُو آہ و بُکا([1])عَرفات میں 

حالتِ اِحرام میں   یادِ کَفَن ہو قَبْر ہو

یاد کر عَرَفات میں   تُو حشر کے میدان کو

نو کو جب عَرفات میں   حاجی اِکٹھّے ہوں   سبھی

بھول مت جانا دعاؤں   میں   مجھے تُو اُس گھڑی

جس گھڑی کرنے لگے قُرباں   مِنٰی میں   جانور

تُو تَصوُّر ہی میں   اپنے نَفْس کو بھی ذَبح کر

حاضِری ہو جب مدینے میں   تمھاری حاجیو!

عشقِ شہ میں   خوب کرنا آہ و زاری حاجیو!

اے مدینے کے مسافِر در پہ لے کے میرا نام

دَست بَستہ عرض کرنا ان سے رو رو کر سلام

 

روکے کرنا میرے ایماں   کی حفاظت کی دُعا

دے شہادت کاشَرَف مجھ کو مدینے میں   خُدا

اِس کا حج یارب! نبی کا واسِطہ کر لے قَبول

دوجہاں   میں   اِس پہ برسا یاخُدا رَحمت کے پھول

اپنے مُنہ سے خود کو ’’حاجی‘‘ بھائی تم کہنا نہیں 

بے ضرورت اپنی نیکی کابیاں   اچّھا نہیں 

ہر برس حج کا شَرَف پاؤ مدینے جاؤ تم

 



[1]     رونا ۔



Total Pages: 406

Go To