Book Name:Wasail e Bakhshish

نیک اولاد ان کو مولیٰ عافیت سے ہو عطا

واسِطہ یارب مدینے کی مبارک خاک کا

یاالٰہی جب تلک دونوں   یہاں   جِیتے رہیں 

سنّتوں   کی خوب خدمت یہ سدا کرتے رہیں   

اس طرح مہکا کرے یہ گھر کا گھر پیارے  خدا

پھول مہکا کرتے ہیں   جیسے مدینے کے سدا

یاالٰہی! دے سعادت ان کو حج کی باربار

باربار ان کو دِکھا میٹھے محمد کا دِیار

ہو بقیعِ پاک میں   دونوں   کو مدفن بھی عطا

سبز گنبد کا تجھے دیتا ہوں   مولیٰ واسِطہ

یہ میاں   بیوی رہیں   جنّت میں   یکجا اے خدا

یاالٰہی تجھ سے ہے عطارِؔ عاجِز کی دعا

 

دعا ئیہ نظم

( دعوتِ اسلامی کے ’’ مدرستہ المدینہ ‘‘ میں   حفظِ قراٰن مکمّل کرنے والے طا لبِ علم کو مطلع میں   اُس کا نام موزوں   کر کے پیش کی جانے والی ۱۲  اشعار پر مشتمل دعا ئیہ نظم )

فضل سے مولیٰ کے خُرّم حافظِ قرآں   بنا

اہلِ خانہ کی شَفاعت کیلئے ساماں   بنا

حافظِ قرآں   ہوا اب عاملِ قرآں   بنا

دیں   پہ چلنا یاخدا! اِس کیلئے آساں   بنا

سنّتوں   پر استِقامت دے پئے احمد رضا

یاالٰہی! اس کو پُختہ صاحبِ ایماں   بنا

یاالٰہی! اِس کے دل میں   اپنی الفت ڈال دے

اپنا مستانہ بنا دیوانۂ جاناں   بنا

 



Total Pages: 406

Go To