Book Name:Wasail e Bakhshish

مُتَوقَّع غیبتوں   کی 40مثالیں   عرض کرتا ہوں  :٭پتا نہیں   یہ مولوی مائیک پر کہاں   سے آ گیا کہ اتنی لمبی تقریر شروع کر دی ہے!٭ لوگ اُکتا کر اُٹھ اُٹھ کر جا رہے ہیں   مگر یہ ہے کہ مائیک ہی نہیں   چھوڑتا٭بانیِ محفل نے لائٹ کا اِنتظام ٹھیک نہیں   کروایا ٭منچ(اسٹیج) پر ڈیکوریشن کم تھی٭اس نے نعت خوانوں   کو گرمی میں   مار دِیا ایک پیڈسٹل فین ہی رکھ دِیا ہوتا٭ یار ! یہ ساؤنڈوالا بھی بالکل بیکار ساؤنڈ لایا ہے٭ کارڈ لیس(Cordless)مائیک کی ترکیب بھی ٹھیک نہیں   تھی٭اُس نعت خواں   نے سارا وقت لے لیا ہماری باری ہی نہیں   آنے دی مجھے تاخیر سے موقع دِیا٭ مجھے کم وقت دِیا٭یار! یہ نعت خواں   مائیک پر نہیں   آنا چاہئے تھا، اس نے رُلانے والی نعت پڑھ کر محفل کا رُخ ہی بدل ڈالا، لوگ تو جھومانے والی طرز پر نوٹ لٹایاکرتے ہیں  ! ٭یار!اس نعت خواں   نے نیا کلام سنا کر بڑی چالاکی سے جیبیں   خالی کروا لی ہیں   ہمارے لئے کچھ نہیں   بچا! ٭ارے! اِ س کو مائیک کہاں   دے دیا ! ایک تو آواز بے سُری ہے اور اوپر سے لمبی کرتا ہے لوگ اٹھ جاتے ہیں   ، ہم کس کے سامنے نعت پڑھیں   گے؟٭ اعلیٰ حضرت کا کلام پڑھنا نہیں   آتا٭پُرانی طرزمیں  پڑھتا ہے٭پُر سوز طرزیں   ٹھیک سے نہیں   پڑھ پاتا٭اس کو جھومانے والے کلام پڑھنے نہیں   آتے ٭ عربی کلام نہیں   پڑھ پاتا٭ یہ نعت خواں   طرزیں   بگاڑ کر پڑھتا ہے٭فُلاں   نعت خواں   جہاں   مال زیادہ ہو وہیں   جاتا اور وہاں   کے حساب سے کلام پڑھتا ہے ٭وہ جب نعت پڑھتا ہے تو اس کامنہ کیسا بن جاتا ہے!٭ارے اُس کے نعت پڑھنے کا انداز دیکھا ہے ایسا ٹیڑھا منہ کر کے گلا پھاڑ کر سُر بناتا ہے کہ ہنسی روکنا مشکِل ہو جاتا ہے٭ بانیِ محفل بڑاکنجوس ہے، جیب میں  ہاتھ ہی نہیں   ڈالتا تھا٭فُلاں  کی آواز ذرا اچّھی ہے تو مغرور ہو گیا ہے ٭وہ تو بھئی بَہُت بڑا نعت خواں   ہے، ہم جیسے چھوٹے نعت خوانوں   کوتو لفٹ بھی نہیں   کرواتا٭منچ(اسٹیج) پر مالداروں   کو بِٹھا رکھا تھا٭اس کے نخرے بہت ہو گئے ہیں٭ طرزکلام کے مطابق نہیں   تھی٭اِیکو ساؤنڈ پر اِس کا گلا زِیادہ کام کرتا ہے ٭اِس کو نذرانے ملنے پرکیسا جوش چڑھتا ہے٭ زیادہ لوگوں   میں   زِیادہ کُھلتا ہے٭ فُلاں   نعت خواں   چُونکہ فارِغ ہے ، اس لیے نئی نئی طرزیں   بناتا رہتا ہے٭بھئی ! وہ تو جیسے بَہُت بڑا نعت خواں   ہو محفل میں   اپنی باری کے وقت ہی آتا اور کلا م  پڑھ کر چلا جاتاہے٭اِس اور اُس نعت خواں   کی جوڑی ہے یہ دونوں   کسی کو گھاس نہیں   ڈالتی٭بار بار ایک ہی کلام پڑھتا ہے٭فُلاں   نعت خواں   کی نقّالی کرتا ہے٭نہ جانے کس شاعر کا کلام اُٹھا لایا تھا٭ بانیِ محفل نے ثنا خوانوں   کی کوئی خدمت ہی نہیں   کی٭ بانیِ محفل نے مجھے ٹیکسی کا کرایہ تک نہیں   دیا، بَہُت کنجوس نکلا٭گلا پھاڑ پھاڑ کر کھانا سارا ہضم ہو گیا ، بعد کو معلوم ہو اکہ بانیٔ محفل نے ثنا خوانوں   کیلئے کھانے کا کوئی انتظام ہی نہیں   کیا تھا٭ کل جس کے یہاں   محفل تھی وہ بڑا دلیر تھا، کور کھولا تو 1200روپے تھے!مگر آج والا بانیِ محفل کنجوس ہے 100روپلّی تھما



Total Pages: 406

Go To