Book Name:Wasail e Bakhshish

کا اجتماع ہو یافقط ایک ہی فرد، اُسی لگن اوردُھن کے ساتھ آقاصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکے تصوُّر میں   ڈوب کر نعت شریف پڑھئے ، بلکہ تنہائی میں   بھی ثناخوانی کی عادت بنایئے۔ حضرت مولاناحسن رضا خان علیہ رحمۃُ الرّحمٰن کے اس شعر کو صرف رسمی طور پرپڑھنے کے بجائے اس کی حقیقت کی طرف بھی متوجّہ رہئے۔

دل میں   ہو یاد تری گوشہ ٔ تنہائی ہو                  پھر تو خلوت میں   عجب انجمن آرائی ہو

اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ پھر تو ۔۔۔۔۔۔    ؎

جلوے خود آئیں طالبِ دیدار کی طرف

اگر کوئی بات غلط پائیں   تو میری اِصلاح فرما دیجئے ۔ دعائے مغفرت کابھکاری ہوں  ۔

 ایک چُپ سو۱۰۰ سُکھ

غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت و

بے حساب  جنّت الفردوس  میں آقا کے پڑوس کا طالب

۱۸ ربیع الآخر ۱۴۳۵ھ

2014-02-19

’’ غیبت کرکے نیکیاں   برباد نہ کریں ‘‘کے پچیس حُرُوف کی نسبت سینعت خواں   کے بارے میں   غیبت کے الفاظ کی25 مثالیں

          ٭ میراثی ہے٭ اِس کو نعت پڑھنے کا ڈھنگ نہیں   آتا ٭اِس کی آواز بس ایسی  ہی ہے٭ اس کی آواز بے سُری ہےپھٹے ہوئے ڈھول جیسی آواز ہے٭دوسرے نعت خوانوں   کی طرزیں   چُراتا ہے٭دوسروں   کے شعر چُرا کر خود شاعِر بن بیٹھا ہے٭  پیسوں   کے لئے نعت پڑھتا ہے٭یہ تو پروفیشنل نعت خواں   ہے٭ صرف بڑی پارٹیوں   کی محفلوں   میں   جاتا ہے٭اِس میں   اِخلاص نہیں   ہے٭ زیادہ لوگ ہوں  یا ٭ایکوساؤنڈہو جبھی پڑھتا ہے٭جب آتا ہے مائیک نہیں   چھوڑتا٭دوسروں   کی باری ہی نہیں   آنے دیتا٭جان بوجھ کر رونے جیسی آواز نکالتا ہے٭آہا!بڑا مہنگا سوٹ پہن رکھا ہے ضرور نعت خوانی کروانے والوں   نے لے کر دیا ہوگا ٭اس کی ادائیں   دیکھو ! لگتا ہے گانا گا رہا ہے٭ اسکی آنکھیں   نیند سے بھری پڑی ہیں   پھر بھی پیسوں   کے لالچ میں   نعت پڑھنے آگیا ہے ٭ جس شعر پر نوٹ آنے شروع ہو جائیں   بار بار اُسی شعر کو پڑھتا رہتاہے ٭  بس کسی جگہ محفل کا پتا چل جائے، یہ وہاں   پیسوں   کے لالچ میں   بِن بلائے بھی پہنچ جاتا ہے ٭رات گئے تک نعتیں   پڑھتا ہے ، فجرمسجِد میں   جماعت سے نہیں   پڑھتا ٭اب اس کے پاس ٹائم کہاں   ہو گا اس کے تو سیزن کے دن ہیں  ، بڑے نوٹ دکھاؤ تو آئے گا ٭پچھلی بار شاید پیسے کم ملے تھے تبھی اس بار نہیں   آیا ٭اپنا کیسٹ نکلوانے کے لئے کمپنی والوں   کی بڑی چاپلوسی کرتا ہے۔

 



Total Pages: 406

Go To