Book Name:Wasail e Bakhshish

(صَحیح بُخاریج۱ ص۴۳ حدیث ۷۱ دارالکتب العلمیۃ بیروت)

رب ہے مُعْطی یہ ہیں   قاسِم              رزْق اُس کاہے کھلاتے یہ ہیں

ٹھنڈا ٹھنڈا میٹھا میٹھا               پیتے ہم ہیں   پلاتے یہ ہیں

نعت خواں   اور کھانا

         قاری ونعت خواں   کو کھانا پیش کرنے کے سلسلے میں   میرے آقا اعلیٰ حضرت  رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ نے ارشاد فرمایا: پڑھنے کے عِوَض کھانا کھلاتا ہے تو یہ کھانا نہ کھلانا چا ہئے ، نہ کھانا چاہئے اور اگرکھائے گا تو یہی کھانا اِس کا ثَواب ہوگیا اور (یعنی مزید)ثَواب کیا چاہتا ہے بلکہ جاہِلوں   میں   جو یہ دَستُور ہے کہ پڑھنے والوں   کو عام حِصّوں   سے دُونا(یعنی ڈبل) دیتے ہیں   اور بعض اَحْمَق پڑھنے والے اگر اُن کو اَوروں   سے دُونا نہ دیا جائے تو اِس پر جھگڑتے ہیں  ۔ یہ زِیادَہ لینا دینا بھی مَنْع ہے اور یہی اُس کا ثَواب ہوگیا قَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی (یعنی اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے):

وَ لَا تَشْتَرُوْا بِاٰیٰتِیْ ثَمَنًا قَلِیْلًا٘- (پ۱ البقرۃ ۴۱)

ترجَمۂ کنزالایمان:میری آیتوں   کے بدلے تھوڑے دام نہ لو۔

 ( فتاوٰی رضویہ ج ۲۱ ص ۶۶۳ )

سب کیلئے کھانا

         اِسی صَفحے پر ایک دُوسرے فَتوے میں   ارشاد فرمایا: جب کسی کے یہاں   شادی میں   عام دعوت ہے جیسے سب کو کھلایا جائے گا، پڑھنے والوں   کو بھی کھلایا جائے گا اُس میں   کوئی زِیادَت وتخصیص نہ ہوگی(یعنی دوسروں   کے مقابلے میں  نہ زیادہ ملے گا نہ ہی کوئی اسپیشیل ڈِش ہو گی) تو یہ کھانا پڑھنے کا مُعَاوَضَہ نہیں  ، کھانا بھی جائز اور کِھلانا بھی جائز ۔(اَیضاً)

اعلیٰ حضرت کے فتوے کا خُلاصہ

        قاری اورنعت خواں   کی دعوت سے مُتَعَلِّق امامِ اَہلِ سنّت  رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہکے فتاوٰی سے جو اُمُور واضِح ہوئے وہ یہ ہیں  : {1}کھاناکھلانے والے کے لیے جائز نہیں   کہ وہ ان نیک کاموں   کی اُجْرَت کے طور پر مذکورہ اَفراد کو کھانا کھلائے {2} قاری اور نعت خواں   کے لیے ناجائز ہے کہ وہ بطور ِاُجْرت دعوت کھائیں  {3}اُجرت کی صورتیں   پیچھے بیان کردی گئیں   لہٰذا ’’ اُجرت کے کھانے‘‘ کو نفس کی حرص کی وجہ سے ’’ نیاز‘‘ کہہ کر مَن کو منا لینا اِس کھانے کو حلال نہیں   کر دے گا لہٰذا مذکورہ افراد میں   سے کوئی قِرائَ ت یا نعت شریف پڑھنے کے بعد’’ صراحتاً یا دَلالتاًطے شدہ خُصُوصی دعوت‘‘ قَبُول کرتے ہوئے کھائیگا تو ثَوابِ اُخْرَوِی سے محروم رہیگا بلکہ یِہی کھانا چائے



Total Pages: 406

Go To