Book Name:Aala Hazrat رحمۃ اللہ علیہ Ki Infiradi Koshishain

عطافرماتا ہے نہ یہ کہ اسے بُلا کر مُعَطَّل کردیتاہے اوراپنے پاس روک لیتا ہے۔ ‘‘  یہ د لنشین کلام سن کر وہ غیر مسلم بے ساختہ پکار اٹھا: ’’  آپ نے مجھے خوب مُطْمَئِن کر دیا، مجھے میرے سب سوالوں کا جواب مل گیا، میں ابھی اپنے بیوی، بچوں کولاتاہوں اورہم سب اپنے باطِل مذہب کو چھوڑ کر دین اسلام میں داخل ہوتے ہیں ۔ ‘‘  (حیات اعلیٰ حضرت ، ج۱ ، ص۲۸۷، ملخصاََ)

مَدَنی پھول

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! دیکھا آپ نے کہ جن مبارک ہستیوں کے سینے خوفِ خدا اور عشقِ مُصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلم کے نُور سے مُنَوَّر ہوتے ہیں اُنکی بارگاہ میں جو بھی آتا ہے خالی ہاتھ نہیں جا تا، گمراہوں کو صراطِ مستقیم کی دولت ملتی ہے، تشنگانِ علم علومِ نافعہ کے شیریں اورٹھنڈے جاموں سے سیراب ہوتے ہیں ، عاشقانِ رسول کا عشق مزید فَروزاں ہوتا ہے، بے عملوں کو اَعمالِ صالحہ کی طرف رغبت ملتی ہے، ناقِص ، کامِل واَکمل بن کر دوسروں کو کامل بنانے میں مصروفِ عمل ہوجاتے ہیں ۔

           تاریخ کے اَوراق پر مجددِ دین و ملت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃالرحمن کی سیرت کاباب نہایت درخشاں و تابندہ ہے۔ آپ نے دینِ اسلام کی وہ خدمت کی کہ زمانہ دیکھتاہی رہ گیا۔ آپ کے فُیُوض و بَرَکات سے عرب وعجم مُسْتَفِیْض ہوئے ۔ امام احمد رضا کے نام کے ڈَنکے پوری دنیا میں بجنے لگے۔ یہ اِنہی کا فیض ہے کہ آج کے اس پُرفتن دور میں تبلیغِ قراٰن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’  دعوت اسلامی ‘‘  کا مشکبار مدنی ماحول ہر طرف دینِ اسلام کی خوشبو ئیں پھیلارہا ہے۔الحمدللّٰہ عَزَّوَجَلَّ عاشق اعلیٰ حضرت ، شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولاناابوبِلال محمد الیاس عطارقادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ اعلیٰ حضرت  عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت کی تعلیمات کے مطابق دینِ مَتِین کی اتنے پیار ے واَحْسَن انداز میں خدمت کر رہے ہیں کہ جس نے بھی اس انداز کو دیکھا وہ یہ کہنے پر مجبور ہو گیا کہ ’’  امیر اہلسنّت (دامت برکاتہم العالیہ)  واقعی امام اہلسنّت  (رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ) کے عاشقِ صادق ہیں ۔ ‘‘  امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ  کی پُرخُلوص، انتھک کوششوں کے نتیجے میں  ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘  بہت کم عرصے میں دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں پھیل گئی اور دنیا کے 66سے زائد ممالک میں سنتوں کا پیغام پہنچ گیا۔الحمدللّٰہعَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی36سے زائد شعبوں میں سنّتوں کی خدمت کررہی ہے۔ میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اعلیٰ حضرت  عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دین متین کی خدمت اَحسن انداز میں کرنے کے لئے آپ بھی دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں ! ان شاءَاللہ عَزَّوَجَلَّ خوفِ خدا و عشقِ مصطفٰے، اعما لِ صالحہ کی دولت بیش بہا حا صل ہوگی، گناہوں سے نفرت کا ذہن بنے گا اورہماری آخرت سنورنے کے اسباب بن جائیں گے۔ عاشقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں سفر اختیار کیجئے ، ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو فیضانِ رضا بھی نصیب ہوگا ایسی ہی ایک بہار ملاحظہ ہو:

مَدَنی قافلے کی برکت سے اعلیٰ حضرت کا دیدار ہوگیا

           پنجاب (پاکستان) کے شہرخانیوال کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ ہمارے علاقے کے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائی کافی عرصے سے اِنفرادی کوشش کے ذریعے مجھے مَدَنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دِلارہے تھے لیکن میں ہمیشہ ان کو ٹال دیا کرتا تھا۔آخر کار اُن کی اِنفرادی کوشش کاثَمَرہ ظاہر ہوا اور میں مَدَنی قافلے کامسافربن گیا۔ ہمارامدنی قافلہ خانیوال کے ایک دیہاتی علاقے میں موجود ایک بزرگ رحمۃاللہ تعالٰی علیہ کے مزار شریف سے ملحق ایک مسجد میں ٹھہرا۔مدنی قافلے کے آخری دن میں اُن بزرگ رحمۃاللہ تعالٰی علیہکے مزار


 

 



Total Pages: 20

Go To