Book Name:4 Sansani khez Khwab

{2}تڑپتا مُردہ

            ایک ڈاکٹر کا بیان ہے  : ایک رات میں نے ایک سنسنی خیز خواب دیکھا خواب ہی خواب میں ، میں ایک قبر کے اندر داخل ہوا، اس میں مجھے تڑپتا مُردہ نظر آیا، چیخنے کے انداز میں منہ کھولنے کے باوُجُود اُس کے منہ سے آواز نہیں نکلتی تھی! کافی دیر کے بعد وہ ساکِن ہُوا(یعنی تڑپنا بند ہو گیا) ۔  اتنے میں ایک شخص نے چابُک نُما چمکدارتار اُس کی پیشاب کی نالی کے سوراخ میں داخِل کر دی! جس کی اذِیّت سے وہ مُردہ ایک بار پھر پہلے کی طرح تڑپنے لگا ۔  مُردے کی اس اذِیّت ناک حالت پر مجھ سے نہ رہا گیا اور میں نے عذاب دینے والے سے پوچھا :  اِ س مُردے کو یہ درد ناک عذاب کیوں دیا جارہا ہے ؟ اُس نے بتایا :   ’’یہ  اپنی دُنیوی زندگی میں زانی تھا ۔  اب جب سے مرا ہے ، اسے یہی عذاب دیا جارہا ہے ۔  ‘‘  مجھے اُس مُردے کی حالت پر بَہُت رحم آرہا تھا، اتنے میں کسی نے مجھے پکڑ کر زمین پر لٹا دیا اور ویسی ہی باریک سلاخ میری پیشاب گاہ کے سوراخ  میں بھی داخِل کر دی! میں شدید تکلیف کی وجہ سے ماہیٔ بے آب کی طرح تڑپنے لگا، کافی دیر کے بعد جب میری آنکھ کُھلی تو میں سخت تکلیف میں تھا میرا بِستر گِیلا تھا مجھے محسوس ہوا کہ پیشاب نکل گیا ہے ۔  مگر دیکھا تو بستر تکیے تک پسینے میں تَربَتر تھا! میں نے جب اُٹھ کر پیشاب کیا تو خون کی طرح سُرخ تھا اور یہ خون والا پیشاب چھ ماہ تک جاری رہا، اس سے میں بَہُت کمزور ہوگیا، ہر قسم کے لیبا ر ٹری ٹیسٹ، گردے مثانے کے X-RAY وغیرہ کروائے ، کئی ڈاکٹروں سے مشورہ کیا مگر نہ بیماری کی وجہ سامنے آئی نہ ہی مرض میں کمی ہوئی ۔  اس دورا ن میں نے ملازَمت سے لمبی چھٹّی لے لی ۔  جب ہر طرح کی دوا ناکام ہوگئی تو پھر میں نے دعا و اِستغفار کی طرف رُجوع کیا اور اللہ عَزَّوَجَلَّنے مجھے اِس مصیبت سے نَجات بخشی ۔  آج بھی جب وہ تڑپتا لاشہ یاد آتا ہے تو خوف کے مارے میرے رُونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔

آگ کا ہار

          مذکورہ واقِعہ کہیں پڑھا تھا جسے قدرے تصرُّف کے ساتھ بیان کیا ہے واقِعی اِس میں عبرت ہی عبرت ہے میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! خوفِ خداوندی عَزَّوَجَلَّسے لرز اٹھئے ! زِنا اور اُس کے لَوازِمات یعنی آنکھوں کا زِنا، ہاتھوں کا زِنا، دل کا زِنا، ذِہن کا زِنا اور ہر طرح کے زِنا سے سچّی توبہ کرلیجئے ۔

منقول ہے : جس نے اپنی آنکھوں کونَظَرِ حرام سے پُر کیا، اللہ عَزَّوَجَلَّاُس کی آنکھوں کو جہنَّم کی آگ سے پُر کریگا اور جس نے حرام کردہ عورت سے زِنا کیا، اللہ عَزَّوَجَلَّاسے اُس کیقَبْر سے پیاسا، روتا ہوا غمگین اور سیاہ رُو (یعنی کالے چِہرے والا) اُٹھائے گااور اسے تاریکی (یعنی اندھیرے )میں کھڑا کریگا ۔  اُس کی گردن میں آگ کا ہار ہوگا اور اس کے جِسم پر قَطِران (یعنی رانگے ) کا لباس ہوگا ۔  اللہ عَزَّوَجَلَّنہ اس سے کلام فرمائیگا اور نہ ہی اسے پاک کرے گا اور اس کیلئے درد ناک عذاب ہوگا ۔  ( قرۃُ العیون مع روض الفائق ص  ۳۸۸)

 



Total Pages: 12

Go To