Book Name:4 Sansani khez Khwab

راتوں رات عشاء کی نَماز ادا کی اور میں نے پانچوں وقت تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ نَمازِ با جماعت کا اہتمام شروع کر دیا ہے نَمازِ قضا عمری بھی ادا کر رہا ہوں اور ایک مٹّھی داڑھی سجانے کا بھی عہد کر لیا ہے ۔  وِڈیو کا کاروبار ختم کر دیا ہے ، جن لوگوں کے حُقُوق پامال کئے تھے ، ان سے صُلح(صُل ۔ ح) کرلی ہے ۔  جن کی رقمیں ذِمّے تھیں ، ادا کر دی ہیں  ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ    وَجَلَّ  میں ایک اچّھے مسلمان کی حیثیت سے سنّتوں بھری زندَگی گزاروں گا ۔  میری اصلاح کا راز جس جس بے عمل مسلمان پر آشکار ہو، کاش! اُس کیلئے بھی وہ باعِثِ اصلاح  بن جائے ۔  

کوچ ہاں اے بے خبر ہونے کو ہے                     کب تلک غفلت سَحر ہونے کو ہے

باندھ لے توشہ سفر ہونے کو ہے                        ختم ہر فردِ بَشَر ہونے کو ہے

ایک دن مرنا ہے آخِر موت ہے

کر لے جو کرنا ہے آخِر موت ہے

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مُندَرَجَۂ بالا دل ہلا دینے والی تَصَوُّراتی حکایت پر ٹھنڈے دل سے غور کرکے ہم سب کو اس میں سے عبرت کے مَدَنی پھول  چننے چاہئیں ۔ اس سے نصیحت حاصل کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ تصوُّر ہی تصوُّر میں اِس واقِعہ کو اپنے اوپر گزرتا ہوا محسوس کریں اور پھر اپنے آپ کو خوب ڈرائیں کہ دیکھو ایک بار اورمُہلَت دے دی گئی ہے ، اب گناہوں بھری زندگی سے کَنارہ کشی کر کے سنّتوں بھری زندگی گزارنی ہے ۔  ورنہ واقِعی جب موت کی سختیاں شُروع ہو جائیں گی اُس وَقت اپنی ایک نہ چلے گی ۔  آہ! نَزع کی سختیاں برداشت نہیں ہوسکیں گی، نَزع کے متعلق ایک ہوش رُبا رِوایت پڑھئے اور خوفِ خداوندی  عَزَّوَجَلَّسے لرزیئے ۔  

مُردہ اگر بتا دے تو …

            موت دنیا و آخِرت کی ہولناکیوں میں سب سے زیادہ ہولناک ہے یہ  آروں کے چیرنے سے ، قینچیوں کے کترنے سے اور ہانڈیوں کے اُبالنے سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہے ۔  اگر مُردہ زندہ ہو کر موت کی سختیاں لوگوں کو بتا دے تو ان کا عیش و آرام سب ختم ہو جائے اور ان کی نیند اُڑ جائے ۔  (شرح الصدور ص۳۳ مرکز اہلسنت برکات رضا الہند)

ہے یہاں سے تجھ کو جانا ایک دن                                  قبر میں ہوگا ٹھکانا ایک دن

منہ خدا کو ہے دِکھانا ایک دن                                       اب نہ غفلت میں گنوانا ایک دن

ایک دن مرنا ہے آخر موت ہے

کر لے جو کرنا ہے آخر موت ہے

 



Total Pages: 12

Go To