Book Name:4 Sansani khez Khwab

مُمانَعَت ہے ، نہ مرد عورت کی وَضع(طرز) اختیار کرے ، نہ عورت مرد کی ۔ (بہارِشریعت حصّہ۱۶ ص ۶۵ مکتبۃ المدینہ){6} جب بیٹھیں تو جوتے اتا ر لیجئے کہ اِس سے قدم آرام پاتے ہیں {7} (تنگدستی کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ ) اوندھے جوتے کو دیکھنا اور اس کو سیدھانہ کرنا ’’ دولتِ بے زوال  ‘‘  میں لکھا ہے کہ اگر رات بھر جوتا اوندھا پڑا رہا تو شیطان اس پر آن کر بیٹھتا ہے وہ اس کا تخت ہے ۔ (سنی بہشتی زیور حصہ ۵ ص۵۹۶)استعمالی جُوتا اُلٹا پڑا ہوتو سیدھا کردیجئے ۔ طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب ، بہارِ شریعت حصّہ16 (304صفحات)  نیز 120 صَفَحات کی کتاب ’’ سنّتیں اور آداب ‘‘  ھدِیّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے ۔  سنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے ۔

سیکھنے سنّتیں قافلے میں چلو                         لوٹنے رحمتیں قافلے میں چلو

ہو ں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو                                پاؤ گے بَرَکتیں قافلے میں چلو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

دوسری منزِل سے بچّہ گر پڑا!

            ترغیب و تحریص کیلئے مَدَنی قافلے کی ایک انوکھی مدنی بہار آپ کے گوش گزار کرتا ہوں چُنانچِہ باب المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح بیان ہے :  محرم  الحرام ۴۲۵ا؁ ھ میں میرے بھانجے کے ابُّو عاشقانِ رسول کے ساتھ12دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر پر تھے ۔  اِسی دَوران ان کا دو سالہ مَدَنی مُنّا عمارت کی دوسری منزِل سے گر پڑا ۔  مَحَلّے والے گھبرا کر دوڑ پڑے کہ اتنی بُلندی پر سے گرنے والا بچّہ کہاں زندہ بچے گا ۔ مگر لوگوں کی حیرت کی اُس وَقت انتِہا نہ رہی جب دیکھا کہ وہ مَدَنی مُنّا روتا ہوا صحیح سلامت کھڑا ہو گیا ہے ! جب مَدَنی مُنے کے ابّو مَدَنی قافِلے سے لوٹ کر گھر آئے اور اپنے مَدَنی مُنے کو بالکل ٹھیک ٹھاک پایا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کا شکر ادا کیا ۔  ان کا یہ ذہن بنا کہ یہ سب مَدَنی قافِلے کی بَرَکت ہے جو ایسا زندہ کرشمہ دیکھنے کو ملا ۔  چُنانچِہ انہوں نے اُسی وَقت یہ نیّت کی کہ  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ    وَجَلَّ 1 ماہ میں 12 دن کیلئے مَدَنی قافِلے میں سفر کروں گا ۔

ربّ حفاظت کرے        اور کفایت کرے گا توکُّل کریں  قافِلے میں چلو

حادِثہ ہو کوئی عارِضہ ہو کوئی سب سلامت رہیں   قافِلے میں چلو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! راہ خدا عزوجل کے مسافِر وں کی تو کیا بات ہے ! اللہ عَزَّوَجَلَّکی رَحمتیں کسی کو تنہا نہیں چھوڑتیں ۔ اللہُ کریم عَزَّوَجَلَّکی قدرت بَہُت ہی عظیم ہے ۔ دوسری منزل سے گرنے والے بچّے کایوں سلامت رہ جانا یقینا کرشمۂ قدرت ہے ۔ آیئے اِس سے بھی زیادہ حیرت انگیز  حِکایت مُلاحَظہ فرمایئے چُنانچِہ

 



Total Pages: 12

Go To