Book Name:Siyah Faam Ghulam

 

 گے اورعاشقانِ رسول کی صُحبت سے ایمان کو تازگی بھی ملتی رہے گی ۔ سنّتوں  بھرے اجتماع میں شرکت فرماتے رہئے  ، مَدَنی قافِلوں  کے مسافِر بنئے ، ہو سکے تو روزانہ مکتبۃالمدینہ کا مطبوعہ کم از کم ایک عد د رَسالہ پڑھ لیجئے اور سنّتوں  بھرے بیان کی ایک آڈیو یا وِڈیو کیسٹ بھی سُن لیجئے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ دین و دنیا کی بَرَکتوں  سے مالا مال ہو جائیں  گے  ۔

میں  گمراہی سے کیسے نکلا!

 آپ کی ترغیب و تَحرِیص کیلئے کیسٹ سننے کے تعلُّق سے ایک مَدَنی بہار اپنے انداز میں  پیش کرتا ہوں   : تنظیمی ترکیب کے مطابِق ھند بغدادی کے ایک شہر ملکا پور کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے :  میں  نے تقریباً پانچ سال مُلک سے باہَر گزارے ، بد عقیدہ لوگوں  کی صحبت رہی جس کی نُحُوست سے میرے صاف ستھرے رحمت بھرے اسلامی عقائد میں  بگاڑ آنے لگا ۔  اس دَوران ہند واپسی ہوئی ، بُرے عقائد پر مبنی 30آڈیو اور وِڈیو کیسٹیں  بھی ساتھ لیتا آیا ۔  خد ا کا کرنا ایسا ہوا کہ ایک سبز سبز عمامہ شریف والے اسلامی بھائی سے میری ملاقات ہو گئی ، انہوں  نے پیار بھرے انداز میں  مجھ پر انفِرادی کوشِش فرمائی اوربڑی مَحَبَّت کے ساتھ مجھے دعوتِ اسلامی کے مکتبۃ المدینہ کی جاری کردہ ایک V.C.D.  تحفۃً پیش کی  ۔ [1]؎           گھر آ کر میں  نے V.C.D.چلادی ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  جُوں  جُوں  V.C.D. چلتی رہی تُوں  تُوں  میرے دل سے گمراہی کی سیاہی دُھلتی رہی  ، V.C.D.ختم ہو گئی ، میرا دل بے ساختہ پکار اُٹھا کہ یقینا یہ V.C.D. اہلِ حق کی ہے یہ چہرے جھوٹوں  کے چہرے نہیں  ہیں ۔ میں  نے عہد کر لیا ہے کہ اس V.C.D.والوں  کے عقائد کو عمر بھر نہیں  چھوڑوں  گا ۔ میں  نے جوش کے عالم میں  ساتھ لائی ہوئی گمراہ کُن 30آڈیو اور وِڈیو کیسٹیں  ضائِع کردیں  کہ کہیں  انہیں  سُن یادیکھ کر کوئی دوسرا مسلمان گمراہ نہ ہو جائے  ۔

  سُونا جنگل رات اندھیری  چھائی بدلی کالی ہے

سونے والو جاگتے رہیو چوروں  کی رکھوالی ہے

           اللّٰہُ غفّارعَزَّ وَجَلَّ کی عطا سے سرکارِ نامدارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ    کو علمِ غیب حاصِل ہے اورسرکارِ عالی وقارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ    لوگوں  کو غیب کی خبریں  بتاتے بھی ہیں  ۔ اِس ضِمن میں  ایک ایمان افروز روایت پڑھئے اور جھومئے :

{7}غیبی خبر

 



[1]    اِس V.C.D.  کا نام ’’ دیدارِ امیراہلسنّت ‘‘ ہے ۔ مکتبۃ المدینہ سے ھدِیۃً حاصِل کر لیجئے یا انٹرنیٹ پر ویب سائٹ www.dawateislami.net پر مُلاحظہ فرما لیجئے ۔    ۔ مجلسِ مکتبۃ المدینہ



Total Pages: 19

Go To