Book Name:Budha Pujari

وہ بجلی کا کڑکا تھا یا صوتِ ہادی

عَرَب کی زمیں جس نے ساری ہِلادی

بدنام کرنے کی سازِش

        منقول ہے کہ اہلِ قُریش نے ایک اِجلاس کیا جس میں اِس بات پر اظہار ِتشویش کیا گیا کہ اب حج کا موسِمِ بہارآرہا ہے اورلوگ دنیا کے گوشے گوشے سے یہاں آئیں گے،  چُونکہ سرکارِدوعالم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کُھلَّم  کُھلّا نیکی کی دعوت دے رہے ہیں لہٰذا لوگ ان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو سنیں گے اورسنیں گے تو مانیں گے بھی اورآپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے گِروِیدہ ہوجائیں گے ۔   لہٰذا اس کی روک تھام کی ایک ہی صورت ہے اوروہ یہ کہ ہم شاہِ خیرُالْاَنام  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو خوب بدنام کردیں تاکہ لوگ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے مُتَنَفِّر ہو جائیں اورسِرے سے آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بات ہی نہ سنیں اورظاہِر ہے جب بات ہی نہ سنیں گے تو مائل بھی نہ ہوں گے۔  چُنانچِہ اس مشورے کے بعد کفّارِ ناہنجار نے آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو  (مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ)  مجنون،  کاہِن اور جادوگرمشہورکرنا شروع کردیا۔   لیکن قُربان جائیے! مبلِّغ اعظم،  نبیِّ مُکَرَّم،  رسولِ مُحتَشَم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بُلند ہمَّتی پر کہ آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ان کی واہِیات وخُرافات سے ذَرّہ برابر نہ گھبرائے مسلسل نیکی کی دعوت میں مشغول ہی رہے۔    

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھاآپ نے! ہمارے پیارے آقا  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے خِلاف بدنام کرنے کی باقاعِدہ مُہم چلائی گئی پھربھی آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پائے ثَبات کو ذرّہ برابر لغزِ ش نہ آئی،  مسلسل نیکی کی دعوت کاکام جاری ہی رکھا۔   اس سے ہمیں بھی یہ درس ملا کہ خواہ کوئی الزام ڈالے ،  مذاق اُڑائے، بد القابی سے پکارے،  ہماری آواز کی نقل اُتارے، کیسا ہی ستائے مگر ہمیں سنّتوں بھرا مَدَنی ماحول نہیں چھوڑنا چاہیے، سنّتوں پر عمل کرتے ہوئے دوسروں تک بھی نیکی کی دعوت پہنچاتے رہنا چاہیے ۔   جو ہمت ہارے بِغیر جانبِ منزِل رَواں دواں رہتاہے بِالآخِر منزِل پا ہی لیتاہے ۔      ؎

تمہیں اے مبلغ!  یہ میری دعا ہے کئے جاؤ طے تم ترقی کا زینہ

دل کامریض ٹھیک ہو گیا

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  نیکی کی دعوت کا جذبہ بڑھانے کیلئے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ،  دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیت کیمَدَنی قا فِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کرتے رہئے ۔   آپ کی ترغیب و تحریص کے لئے ایک  ’’ مَدَنی بہار‘‘  پیشِ خدمت ہے: بابُ المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کو دل کی تکلیف ہوئی،   ڈاکٹر نے بتایا کہ آپ کے دل کی دو نالیاں بند ہیں ،  اینجیوگرافی  (ANGIOGRAPHY)   کروا لیجئے۔   علاج پر ہزارہا روپے کا خرچ آتا تھا،  یہ بے چارے غریب گھبرائے ہوئے تھے ،  ایک اسلامی بھائی نے ان پر انفرادی کوشِش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیّت کے مدنی قافِلے میں سفر کر کے وہاں دعا مانگنے کی ترغیب دلائی ،  چُنانچِہ وہ تین دن کیلئے مَدَنی قافِلے کے مسافر بنے،  واپسی پر طبیعت کو بہتر پایا۔   جب



Total Pages: 12

Go To