Book Name:Huquq Ul Ibad Kaisay Maaf Hon
حقوق العباد اور ان کی معافی سے متعلق نفیس وعمدہ تحقیق پر مشتمل ایک اہم رسالہ
أَعْجَبُ الإِمْدَادِ فِيْ مُکَفِّرَاتِ حُقُوْقِ الْعِبَادِ
تصنیف : اعلٰی حضرت، امام اہلسنت، مجدّدِ دین وملّت
مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن
کی تسہیل وتخریج بنام
حقوق العباد کیسے معاف ہوں
پیشکش
مجلس : المدینۃ العلمیۃ (دعوت ِاسلامی)
شعبۂ کتب ِاعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
’’حقوق العباد کیسے معاف ہوں ‘‘ کے اکیس حُروف
کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ’’21 نیّتیں ‘‘
فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے ۔ (المعجم الکبیر للطبرانی، الحدیث : ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵، داراحیاء التراث العربی بیروت)
{1} بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا ۔
{2}جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ ۔
{1}ہربارحَمْدو{2}صلوٰۃ اور{3}تعوُّذو{4}تَسمِیہ سے آغاز کروں گا(اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا ۔ ) {5}رِضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا {6} حتَّی الْوُسْعْ اِس کا باوُضُو اور {7}قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا{8} قرآنی آیات اور {9}اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا{10}جہاں جہاں ’’اللہ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور{11} جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پڑھوں گا {12})اپنے ذاتی نسخے پر( ’’یادداشت‘‘ والے صفحہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا {13})اپنے ذاتی نسخے پر( عِندَا لضَّرورت خاص خاص مقامات پر انڈر لائن کروں گا {14} کتاب مکمل پڑھنے کے لیے بہ نیت ِحصولِ علم ِدین روزانہ چند صفحات پڑھ کر علم ِدین حاصل کرنے کے ثواب کا حقدار بنوں گا{15}دوسروں کویہ کتابپڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا {16} اسحدیثِ پاک ’’ تَھَادَوْا تَحَابُّوْا ‘‘ ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی‘‘)موطأ إمام مالک، ج۲، ص۴۰۷، رقم : ۱۷۳۱، دارالمعرفۃ بیروت( پرعمل کی نیت سے )ایک یا حسبِ توفیق تعداد میں ( یہ کتابیں خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا{17}جن کو دوں گا حتّی الامکان انہیں یہ ہدف بھی دوں گا کہ آپ اتنے (مثلاً 5)دن کے اندر اندر مکمل پڑھ لیجیے {18}اس