Book Name:25 christian Qaidiyon aur padri Ka Qabool e Islam

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                  صلَّی  اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

(12) عمر رسید ہ عیسائی قیدی مسلمان کیسے ہوا؟

        قصور جیل (پنجاب، پاکستان) کے ایک عمر رسیدہ قیدی کا حلفیہ بیان ہے کہ میں پہلے عیسائی تھا، مگر جیل میں  تقسیم ہونے والے رسائلِ امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا وقتاً فوقتاً مطالعہ کرلیا کرتاتھا۔12دسمبر2006ء کی رات جب میں  سویا تو خواب میں ایک سبز عمامے کا تاج سجائے، نورانی چہرے والے بزرگ تشریف لائے اور مجھ سے کچھ یوں  ارشاد فرمایا : ’’ تم میرے رسائل پڑھ کر ابھی تک بھٹک رہے ہو، کیا اسلام کی حقانیت ابھی تک تم پر آشکار نہیں  ہوئی، اسلام قبول کیوں  نہیں  کر لیتے۔‘‘

        جب آنکھ کھلی تو قلبی کیفیت میں  ایک عجیب سی تبدیلی محسوس ہوئی۔ اس نورانی شخصیت کا سراپا بار بار نگاہوں  کے سامنے آتا ۔ان کے الفاظ میرے کانوں  میں  گونجتے ۔ میں  نے دل ہی دل میں  مسلمان ہونے کا پختہ ارادہ کر لیا۔ صبح کے وقت جب مبلغ دعوت اسلامی مدرسہ فیضان قرآن میں  پڑھانے کے لئے آئے تو میں  نے اپنا خواب سنا کر اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔انہوں  نے توبہ کرواکرمجھے کلمہ پڑھا دیا :  لَا اِلٰہ اَلَّا اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُول اللہ۔مبلغ دعوت اسلامی کے ترغیب دلانے پر میں  شیخ طریقت امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دامن سے وابستہ ہو کرعطاری بن گیا۔

میں  نثار ایسا مسلماں  کیجئے

توڑ ڈالیں  نفس کا زُنّار ہم

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی  اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

مجلس فیضانِ قرآن (دعوتِ اسلامی)کی خدمات کی جھلکیاں      

(1)اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ    دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضان قرآن کی طرف سے پاکستان کی متعدد جیلوں  میں  مدرسہ فیضان قرآن قائم ہوچکے ہیں  ، ان شاء  اللہ   عَزَّ وَجَلَّ     تمام جیلوں  میں  یہ مدارس قائم کئے جائیں  گے۔(2)کئی جیلوں  میں  روزانہ قیدیوں  کی بیرکوں  و عملہ کے کواٹرز میں فیضانِ سنت اور امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دیگر رسائل سے درس کا سلسلہ ہے نیز کئی جیلوں  میں  ماہانہ و  ہفتہ وار اِجتماعِ ذکرو نعت کا سلسلہ ہے ۔(3) شیخ طریقت امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ و دیگر علمائے اہلسنّت کی کتب و رسائل وکنزالایمان شریف وغیرہ رکھنے کے لئے المدینہ لائبریری کا سلسلہ ہے۔(4)کئی جیلوں  کے اندر جشنِ عید میلاد النبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دھومیں  مچانے کے لئے جلوسِ میلاد کا سلسلہ ہوتا ہے اور مٹھائی تقسیم کی جاتی ہے۔ (5)شہر سطح  پر ہونے والے سنتوں  بھرے ہفتہ وار اِجتماعات میں  جیل عملے کی شرکت کے لئے کئی جیلوں  سے بسوں  ، ویگنوں  ودیگر سواریوں  کے انتظام کابھی سلسلہ ہے ۔(6) قیدیوں  کی پیشی کے موقعوں  پر سنتوں  بھرے اِجتماعات کئی مقامات پر باقاعدگی سے ہورہے ہیں  جن سے قیدیوں  کی اصلاح ہورہی ہے۔ (7)آزمائشی رہائی پانے والے قیدیوں  کی پیشیوں  کے مواقع پر پروبیشن  Probation اِجتماعات کا سلسلہ کئی مقامات پر باقاعدہ جاری ہے۔ پروبیشن اِجتماعات کی برکت سے کئی پروبیشن افراد مَدَنی قافلوں  کا سنتوں  بھرا سفر اختیار کررہے ہیں  اور ہفتہ وار سنتوں  بھرے اِجتماعات میں  پابندی سے شرکت کرکے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں  کی اصلاح کاسبب بن رہے ہیں ۔ (8)کئی جیلوں  کے اندر مساجد کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے کئی جیلوں  میں  مدرسہ ٔ بیرک ، وضوخانہ، واش روم، سیوریج نظام کی تعمیر کا سلسلہ ہے۔(9) قرآن مجید وترجمہ کنزالایمان ، علمائے اہلسنّت کی دینی و اصلاحی کتب و رسائل  امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایۂ ناز تصانیف رسائل و اصلاحی بیانات کی کیسٹیں  ، سی ڈیز ، تسبیحات ، عطریات، وغیرہ قیدیوں  و عملہء جیل کو تحفے میں  دینے کا سلسلہ ہے۔ (10)کئی جیلوں  کی مساجد میں  ماہِ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں  اِجتماعی اعتکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے ان میں  قیدی حضرات ضروری علمِ دین حاصل کرکے سنتوں  کی تربیت پاتے ہیں ۔ (11)کئی جیلوں  میں  افطاری کے لئے قیدیوں  میں  کھجوریں  و دیگر فروٹ وغیرہ تقسیم کرنے کا سلسلہ ہوتا ہے۔  (12)خاص مواقع مثلاً عیدِ میلاد النبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ، معراج النبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  وغیرہ پر وومن جیلز میں  قیدی عورتوں  کی تربیت کے لئے شرعی پردہ کے ساتھ اصلاحی، سنتوں بھرے اِجتماعات کرانے کا سلسلہ ہے۔ مزید روزانہ تعلیم و تربیت کے لئے مبلغات کی ترکیب کی جانب پیش رفت ہے۔ دُکھیارے قیدیوں  کو دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے دیئے ہوئے تعویذات فی سبیل  اللہ ( عَزَّ وَجَلَّ   ) پہنچانے کا سلسلہ ہے۔ (13)جیلوں  میں  بند قیدیوں  کے علاج و معالجہ کے لئے فری میڈیکل کیمپ کی جانب پیش رفت ہے ۔ (14)رہائی پانے والوں  کی تربیت کے لئے مختلف کورسز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مثلاً  41 دن کا مَدَنی قافلہ کورس ، 63دن کا تربیتی کورس، امامت کورس اور مدرس کورس وغیرہم قیدیوں  کی قانونی رہنمائی کابھی سلسلہ ہے تاکہ بے گناہ و مستحق قیدیوں  کو آزادی حاصل کرنے میں  آسانی ہوسکے۔ (15)مختلف تہواروں  پر جیلوں  کے اندر اِجتماعاتِ ذکرو نعت و لنگر ونیاز کی تقسیم کاسلسلہ بھی ہوتا ہے ۔(16)عید میلاد النبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ، عید الفطرو عید الاضحی پر غریب و نادار قیدیوں  میں  مفت کپڑوں  کی تقسیم کا سلسلہ ہے۔

مَدَنی التجاء

        مستحق قیدیوں  کے کپڑوں ، علاج معالجہ، دینی ، اصلاحی و اخلاقی تربیت کیلئے قرآن پاک ، دینی کتب و رسائل کی تقسیم مستحق قیدیوں  کے جرمانے کی ادائیگی  وکیل و کورٹ کے معاملات ، مساجد ، مدارس و بیرکوں  کی تعمیر ، میٹھے پانی کی فراہمی، رمضان المبارک میں  روزہ افطاری کیلئے کھجوروں  کی تقسیم ومدرسین کے وظیفے و دیگر اخراجات کیلئے اپنی زکوٰۃ، خیرات ، صدقات ، عطیات ، چندہ و قربانی کی کھالیں ، مجلس فیضانِ قرآن کو دیجئے۔ اپنے مرحوم والدین عزیز و اقرباء و پیاروں  کے ایصال ثواب کے لئے ثوابِ جاریہ کا

انمول تحفہ

 



Total Pages: 9

Go To