Book Name:101 Madani Phool
کسی کو چھینک آئی اور آپ نے جواب کی نیّت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہہ لیا تو آپ کی نماز ٹوٹ جائے گی ۔ (عالَمگیری ج ۱ ص۹۸) {17}کافِر کو چھینک آئی اور اس نے اَلْحَمْدُلِلّٰہ کہاتو جواب میں یَھْدِ یْکَ اللہ ( یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ تجھے ہدایت کرے ) کہاجائے ۔ (رَدُّالْمُحتارج۹ص۶۸۴)طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب’’ بہارِ شریعت ‘‘ حصّہ16 (312صَفَحات ) نیز 120صَفَحات کی کتاب’’ سنّتیں اور آداب‘‘ ھدِیّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے ۔ سنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چندسُنّتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادت حاصِل کرتا ہوں ۔ تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مصطَفٰے جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہدایت ، نَوشَۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ جنّت نشان ہے : جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سیمَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ، ج۱ ص۵۵ حدیث ۱۷۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت )
سُنّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں
نیک ہو جائیں مسلمان مدینے والے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
’’یانبیَّ ا للّٰہ‘‘ کے نو حُرُوف کی نسبت
سے ناخُن کاٹنے کے 9 مَدَنی پھول
{1}جُمُعہ کے دن ناخن کاٹنامُستَحَبہے ۔ ہاں اگر زیادہ بڑھ گئے ہوں تو جُمُعہ کا اِنتظار نہ کیجئے (دُرِّمُختارج۹ص۶۶۸)صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ مولیٰنا امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ القوی فرماتے ہیں : منقول ہے : جو جُمُعہکے روز ناخُن تَرَشوائے (کاٹے )اللہ تَعَالٰی اُس کو دوسرے جُمعے تک بلاؤں سے محفوظ رکھے گا اور تین دن زائد یعنی دس دن تک ۔ ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ جو جُمُعہ کے دن ناخُن تَرَشوائے (کاٹے ) تو رَحمت آئیگی اور گُناہ جائیں گے (دُرِّمُختار، رَدُّالْمُحتَارج۹ص۶۶۸، بہارِشریعت حصّہ۱۶ ص ۲۲۵، ۲۲۶){2} ہاتھوں کے ناخُن کاٹنے کے منقول طریقے کاخُلاصہ پیشِ خدمت ہے : پہلے سیدھے ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے شُرو ع کر کے ترتیب وار چھنگلیا (یعنی چھوٹی انگلی ) سَمیت ناخن کاٹے جائیں مگر انگوٹھا چھوڑدیجئے ۔ اب اُلٹے ہاتھ کی چھنگلیا (یعنی چھوٹی انگلی ) سے شروع کرکے تر تیب وار انگوٹھے سَمیت ناخن کاٹ لیجئے ۔ اب آخِرمیں سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخن کاٹا جائے ۔ (دُرِّمُختارج۹ص۶۷۰، اِحْیائُ الْعُلُوم ج ۱