Book Name:101 Madani Phool

و آبرو سب کچھ میری حفاظت میں ہے اور میں ان میں سے کسی چیز میں دَخل اندازی کرنا حرام جانتا ہوں ‘‘{3} دن میں کتنی ہی بار ملاقات ہو، ایک کمرہ سے دوسرے کمرے میں بار بار آنا جانا ہو وہاں موجود مسلمانوں کو سلام کرنا کارِ ثواب ہے {4}سلام میں پہل کرنا سنّت ہے {5} سلام میں پہل کرنے والا اللہ  عَزَّوَجَلَّ  کامُقرَّب ہے {6} سلام میں پہل کرنے والا  تکبُّر سے بھی بری ہے ۔ جیسا کے میرے مکّی مَدَنی آقا میٹھے میٹھے مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ باصفا ہے : پہلے سلام کہنے والا  تکبُّر سے بَری ہے ۔   (شُعَبُ الایمان ج۶ ص ۴۳۳ ) {7} سلام (میں پہل) کرنے والے پر 90 رَحمتیں اور جواب دینے والے پر 10 رَحمتیں نازِل ہوتی ہیں (کیمیائے سعادت ) {8} السَّلامُ علیکم کہنے سے 10 نیکیاں ملتی ہیں ۔ ساتھ میں وَ رَحمَۃُ اللہ بھی کہیں گے تو 20نیکیاں ہو جائیں گی ۔  اور وَبَرَکاتُہٗشامل کریں گے تو 30 نیکیاں ہو جائیں گی ۔  بعض لوگ سلام کے ساتھ جنَّتُ المقام اور دوزخُ الحرام کے الفاظ بڑھا دیتے ہیں یہ غلط طریقہ ہے ۔  بلکہ مَن چلے تو معاذاللہ یہاں تک بک جاتے ہیں : آپ کے بچّے ہمارے غلام ۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنّت، مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰن فتاوٰی رضویہ جلد 22 صَفْحَہ409 پر فرماتے ہیں : کم از کم السَّلامُ علیکماوراس سے بہتروَرَحمَۃُ اللہ ملانا اور سب سے بہتر وَبَرَکاتُہٗ شامل کرنا اور اس پر زِیادَت نہیں ۔ پھرسلام کرنے والے نے جتنے الفاظ میں سلام کیا ہے جواب میں اتنے کا اعادہ  تو ضَرور ہے اور افضل یہ ہے کہ جواب میں زیادہ کہے ۔  اس نے السَّلامُ علیکم کہا تو یہ وعَلَیکُمُ السَّلام وَرَحمَۃُ اللہ کہے ۔  اورا گر اس نے السَّلامُ علیکم وَ رَحمَۃُ اللّٰہکہا تو یہ وَعَلیکمُ السَّلامُ وَرَحمَۃُ اللہ وَبَرَکاتُہٗ کہے اوراگر اس نے وبَرَکاتُہٗ تک کہا تویہ بھی اتنا ہی کہے کہ اس سے زِیادَت نہیں ۔ واللہ تعالٰی اعلم{9} اِسی طرح جواب میں وَعَلَیکُمُ السَّلامُ وَ رَحمَۃُ اللہ وَ بَرَکاتُہٗ کہہ کر 30 نیکیاں حاصِل کی جا سکتی ہیں {10} سلام کا جواب فوراً اور اتنی آواز سے دینا واجِب ہے کہ سلام کرنے والا سُن لے {11}  سلام اور جوابِ سلام کا دُرُست تلفُّظ یاد فرما لیجئے ۔ پہلے میں کہتاہوں آپ سُن کر دوہرایئے :  اَلسَّلامُ عَلَیکُمْ(اَسْ ۔  سَلا ۔ مُ ۔ عَلَے ۔ کُمْ)  اب پہلے میں جواب سناتا ہوں پھر آپ اس کو دوہرایئے :  وَعَلَیکُمُ السَّلام (وَ ۔ عَ ۔ لَیکُ ۔ مُسْ ۔ سَلام) ۔ طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب بہارِ شریعت حصّہ16 (312صفحات) نیز  120 صَفَحات کی کتاب’’ سنّتیں اور آداب‘‘ ھدِیّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے ۔  سنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے ۔

سیکھنے سنّتیں قافلے میں چلو      لُوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو

ہو ں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو پاؤ گے بَرَکتیں قافلے میں چلو

 



Total Pages: 16

Go To