Book Name:Abu Jahal ki maut

بازوکوسنبھالے میں دوسرے ہاتھ سے دشمن پر تلوار چلاتا رہا ۔  لٹکتابازولڑنے میں رُکاوٹ بن رہا تھا، لہٰذامیں نے اسے پاؤں کے نیچے دبا کرکھینچا جس سے جِلد(یعنی کھال)کاتَسمہ ٹوٹ گیا اور میں اس سے آزادہوکر پھرکُفّارکے ساتھ مصرو فِ پَیکار (یعنی جنگ) ہوگیا ۔ مُعاذ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کازخم ٹھیک ہوگیااوریہ حضرتِ سیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے عَہدِ خِلافت تک زندہ رہے ۔  حضرتِ علّامہ قاضی عِیاض رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اِبن وَہب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کی ہے ، ختمِ جنگ کے بعدحضرتِ سیِّدُنامُعاذ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اپنا کٹا ہوا بازو لے کربارگاہ رسا لت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں حاضِر ہوئے ۔  طبیبوں کے طبیب، اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حبیب، حبیبِ لبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے لُعابِ دَہَن (یعنی مبارک مُنہ کا تھوک شریف) لگا کر وہ کٹاہوا بازو پھر کندھے کیساتھ جوڑدیا ۔  (مَدَارِجُ النّبُوَّۃ ج۲ ص۸۷)

سُبحٰنَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ  اگرتوڑنے والے کاوُجودہے توجوڑنے والابھی موجودہے ۔

علی کے واسطے سورج کو پھیرنے والے

اشارہ کر دے کہ میرا بھی کام ہو جائے

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

انوکھا جذبہ

            میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھاآپ نے !صَحابۂ کرامعَلَيهِمُ الّرِضْوَان  میں عبادت کے دَوران کیسا وَجدساطاری ہوجاتا تھا کہ انہیں کسی تکلیف کااِحساس ہی نہیں ہوتا تھا، جی ہاں ، راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں جہادکرنابھی عبادت ہی ہے ۔  سیِّدُنا مُعاذ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ

 کاکھال میں لٹکتے ہوئے ہاتھ کے ساتھ لڑنا پھر اُسے پاؤں میں دبا کر کھینچ کر کھال کو توڑ ڈالنا یہ ایسی باتیں ہیں جو دلوں میں جُھرجُھری پیداکردیں مگران حضرات پرکچھ ایسی وارَفتگی چھائی ہوتی تھی کہ تکلیف کا اِحساس ہی نہیں ہوتاتھا ۔ راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ کے ان جانبازوں اوراسلام کے حقیقی سرفروشوں کے نقشِ قدم پرچلتے ہوئے ہمیں بھی دعوت اسلامی کے سنتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلوں میں سفر کرناچاہئے اورراہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں آنے والی تکالیف ہنسی خوشی برداشت کرنی چاہئیں ۔

سیکھنے سنّتیں قافلے میں چلو                         لوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو

ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو                                پاؤ گے راحتیں قافِلے میں چلو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 



Total Pages: 14

Go To