Book Name:Karbala Ka Khooni Manzar

قادری رضوی ضیائی دَ امَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ارشاد فرماتے ہیں  : دعوتِ اسلامی کا 99 فیصد مدنی کام انفِرادی کوشش سے ممکن ہے  ۔

{2}گھر درس :

گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کے لئے روزانہ کم از کم ایک باردرسِ فیضانِ سنت دینے یا سُننے کی ترکیب فرمایئے (جس میں نا محرم نہ ہوں ) ۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تخریج شدہ رسائل سے بھی حسبِ موقع درس دیا جاسکتا ہے ۔  (دورانیہ7 مِنَٹ) ۔ (درسِ فیضانِ سُنّت کا طریقہ فیضانِ سُنّت تخریج شُدہ جلد اوّل میں مُلاحَظہ فرمایئے)

{3}کیسٹ بیان :

ہر اسلامی بہن روزانہ اِنفرادی طور پریاتمام گھر والوں کو (جن میں نا محرم نہ ہوں ) جمع کرکے شیخِ طریقت ،  امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں بھرے بیانات اور مَدَنی مذاکرات نیز’’مکتبۃ المدینہ‘‘ سے جاری ہونے والے دِیگرمبلغین کے سنتوں بھرے بیانات ضرور سُنئے ۔ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع اور تربیتی حلقے میں ماہانہ ،   مدرَسۃُ المدینہ (بالِغات) میں ہفتہ واراور جامعۃ ُالمدینہ میں روزانہ’’کیسٹ اجتماع ‘‘کیجئے  ۔ (روزانہ سنّتوں بھرے بیان یا مَدَنی مذاکرے کی کم از کم ایک کیسٹ سُننے والوں سے میرا دل بے انتہا خوش ہوتا ہے)

{4}مَدْ رَسۃُ الْمَدِ ینہ :

 (بالِغات) : فی ذَیلی حلقہ کم از کم ایک مدرسۃ المدینہ (بالِغات) کا اہتمام کیجئے ۔

 مدرسۃُ المد ینہ میں پڑھنے والیوں کا ہَدَف :

 کم از کم 12اسلامی بہنیں ،  (دورانیہ زیادہ سے زیادہ1گھنٹہ 12 مِنَٹ) صبح  8:00 تااذانِ عصر کسی بھی وقت(با پردہ جگہ میں )ترکیب کی جا سکتی ہے ۔  دُرُست قرآنِ پاک پڑھنا سکھانے کے ساتھ ساتھ غُسل،   وُضُو ،   نماز ،   سُنّتیں ،   دُعائیں نیز عورتوں کے شرعی مسائل وغیرہ زَبانی نہیں بلکہ مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کتاب’’اسلامی بہنوں کی نماز‘‘،  ’’ جَنّتی زیور‘‘ اور ’’نماز کے احکام‘‘ سے د یکھ دیکھ کر سکھایئے ۔ مدرسۃ المدینہ (بالغات )ـ’’مدنی پھولوں‘‘کے مطابق قائم کیجئے ۔

{5} ہفتہ وار سنّتوں بھرا اجتِماع :

اسلامی بھائیوں کی ’’شہر مجلسِمشاورت ‘‘ کی اِجازت سے ہفتے کا کوئی ایک دِن مقرر کر کے ذیلی حلقہ،  حلقہ،  عَلاقہ یاشہرسطح پر با پردہ جگہ میں ہفتہ وار سنّتوں بھرا اِجتماع کیجئے ۔  دن اور وقت مخصوص رکھئے ۔

 شریک ہونے والیوں کا ہَدَ ف  : فی ذیلی حلقہ کم از کم12(دورانیہ زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے )ہفتہ وار سنّتوں بھرا اجتماع’’ مَدَنی پھولوں ‘‘([1])کے مطابِق کیجئے ۔ اسلامی بہنوں کو مائیک ،  میگا فون ،   سی ڈی پلیئر اور اِیکو ساؤنڈ وغیرہ اِستِعمال کرنے کی اجازت نہیں  ۔

{6}عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت :

 ہفتے کا کوئی ایک دن مقرَّر کر کے جگہ بدل بدل کر’’علاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت‘‘ کی سعادت حاصِل کیجئے ۔  کم از کم7 اسلامی بہنیں ( جن میں کم از کم ایک بڑی عمر والی ضَرور ہوں ) اپنے ذیلی حلقے یا حلقے کے اَطراف میں (پردے کی احتیاط کے ساتھ) گھر گھر جاکر 30مِنَٹ’’ علاقائی دورہ بر ائے نیکی کی دعوت‘‘



[1]    یعنی مرکزی مجلسِ شوریٰ(دعوت اسلامی)کی طرف سے عنایت کردہ اُصول ۔



Total Pages: 14

Go To