Book Name:Madinay Ka Musafir

عظیم نسبتیں

        اِن خوش نصیبوں میں یہ نسبتیں یکساں دیکھی گئیں کہ یہ تمام اسلامی بہنیں اور بھائی …!

        (۱) عقیدۂ توحید و رِسالت کے قائل،(۲)نبی کریم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے غلام، (۳)صحابۂ کِرام، اَہلِ بیت اوراولیائے کاملین کے مُحِبّ (۴)چاروں آئمۂ عِظام کو ماننے والے اور کروڑوں حَنَفیوں کے عظیم پیشوا سیدُنا امامِ اعظم ابو حنیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے مُقَلِّد( یعنی حَنَفی) تھے ،(۵)مسلک ِاعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ پرکاربند تھے،(۶) تبلیغِ قراٰن وسنت کی غیر سیاسی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ اور زمانے کے ولی شیخِ طریقت امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مرید تھے ۔

       مزید یہ کہ یہ اسلامی بہنیں اور بھائی! اپنے پیرو مرشد امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مَدَنی تربیت کی بَرَکت سے (1) پنج وقتہ نمازی اور دیگر فرائض و واجبات پر عمل کا ذہن رکھنے والے تھے،(2) نیکیاں کرکے نیکی کی دعوت پھیلانے اور برائیوں سے بچنے کا ذہن رکھنے کے ساتھ برائیوں سے بچانے کی کوشش کرنے والے،(3) دُرُود و سلام محبت سے پڑھنے والے، (4) فاتحہ نیاز بالخُصوص گیارہویں شریف اور بارہویں شریف کا اہتمام کرنے والے، (5) عیدِ میلادُ النبی صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خوشی میں جشنِ ولادت کی دُھومیں مچانے والے،(6) چَراغاں اور اجتماعِ ذکْرونعت کرنے والے تھے ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے

         خربوزہ کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ، تِل کو گلاب کے پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کر گلابی ہو جاتا ہے ۔ اِسی طرح تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشِقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا اللّٰہ اور اس کے رسول عَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مہربانی سے بے وَقعت پتّھر بھی انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لَبَّیْک کہتا ہے کہ دیکھنے سننے والا اس پررَشک کرتا اور جینے کے بجائے ایسی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے۔ آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوت ِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوت ِ اِسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے اور شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے ،ان شآء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو دونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی ۔

  مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی

    صدْقہ تجھے اے ربِّ غفّار مدینے کا   

غور سے پڑھ کر یہ فارم پُر کرکے  تفصیل لکھ دیجئے

      جواسلامی بھائی فَیضانِ سنّت یا امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے کُتُب و رسائل سن یا پڑھ کر، بیان کی کیسٹ سن کر یا ہفتہ وار، صوبائی و بَین الاقوامی اجتماعات میں شرکت یا مَدَنی قافِلوں میں سفر یا دعوتِ اسلامی کے کسی بھی مَدَنی کام میں شمولیت کی بَرَکت سے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے، زندگی میںمَدَنی انقلاب برپا ہوا، نمازی بن گئے ، داڑھی ، عمامہ وغیرہ سج گیا، آپ کو یا کسی عزیز کو حیرت انگیز طور پر صحت ملی ، پریشانی دُور ہوئی، یا مرتے وقت کَلِمَۂ طَیِّبَہ نصیب ہوا  یا اچھی حالت میں رُوح قَبْض ہوئی، مرحوم کو اچھی حالت میں خواب میں دیکھا، بَشارت وغیرہ ہوئی یا تعویذاتِ عطاریہ کے ذریعے آفات و بَلِیّات سے نَجات ملی ہو تو ہاتھوں ہاتھ اس فارم کو پُر کردیجئے اورایک صفحے پَر واقعہ کی تفصیل لکھ کر اس پتیپر بھجوا کر اِحسان فرمائیے’’  مَحلہ سودا گران، پُرانی سبزی منڈی(بابُ المدینہ ) کراچی عالمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ، ’’شعبہ امیرِ اَہلسنّت(دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ) مجلس اَلْمَدِ یْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ‘‘  ‘‘۔

نام مع ولدیت:_________________عمْر___کِن سے مرید یا طالب ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔خط ملنے کا پتا ______________________________  

فون نمبر(بمع کوڈ)________:ای میل ایڈریس ___________________  

   انقلابی کیسٹ یا رسالہ کا نام:__________سننے،پڑھنے یا واقعہ رونما ہونے کی تاریخ مہینہ/سال:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  کتنے دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا:___موجودہ تنظیمی ذمہ داری________  مُنْدَرِجہ بالا ذرائع سے جو بَرَکتیں حاصل ہوئیں،فُلاںفُلاں برائی چھوٹی وہ تفصیلاً اور پہلے کے عمل کی کیفیت (اگر عبرت کے لئے لکھنا چاہیں)مثلاً فیشن پرستی ،ڈکیتی وغیرہ اور امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی ذاتِ مبارَکہ سے ظاہر ہونے والی بَرَکات و کرامات کے ’’ ایمان افروز واقعات‘‘ مقام و تاریخ کے ساتھ ایک صفحے پر تفصیلاً تحریر فرما دیجئے۔   

مَدَ نی مشورہ

           اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّشیخِ طریقت امیر ِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارقادِری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  دورِحاضر کی وہ یگانۂ روزگار ہستی ہیں کہ جن سے شرفِ بیعت کی بَرَکت سے لاکھوں مسلمان گناہوں بھری زندگی سے تائب ہوکر اللّٰہُرَحمٰن عَزَّوَجَلَّ کے اَحکام اور اُس کے پیارے حبیب ِلبیب  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی سُنَّتوں کے مُطابِق پُرسُکون زندگی بسرکر رہے ہیں۔ خیرخواہی ٔ مسلم کے مُقَدَّ س جذبہ کے تحت ہمارا مَدَنی مشورہ ہے کہ اگر آپ ابھی تک کسی جامع شرائط پیرصاحب سے بَیْعت نہیں ہوئے توشیخ طریقت امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے فُیُوض و بَرَکات سے مُسْتَفِیْد ہونے کے لئے ان سے بَیْعت ہوجائیے ۔  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ دُنیاو آخرت میں کامیابی و سرخروئی نصیب ہوگی۔

مُرید بننے کا طریقہ   

     اگرآپ مُرید بننا چاہتے ہیں، تو اپنا اور جن کو مُرید یا طالب بنوانا چاہتے ہیں ان کا نام نیچے ترتیب وارمع ولدیت و عمر لکھ کر عالمی مَدَنی مرکز فیضان مد ینہ محلہ سوداگران پرانی سبزی منڈی باب االمدینہ( کراچی) ’’مکتب مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّارِیہ‘‘کے پتے پر روانہ فرمادیں،تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ انہیںبھی سلسلہ قادِریہ رَضویہ عطّاریہ میں داخل



Total Pages: 8

Go To