Book Name:Chanday Kay Baray Main Sawal Jawab

رقم یکساں  ہو مگر خوراک سب کی یکساں  نہیں  ہوتی ۔ ۔ ۔  ۔ ؟

سُوال :  یہ تو بڑا مسئلہ ہو گیا! اگر سب نے برابر برابر رقم جمع کروائی ہے پھر بھی کسی کی خُوراک کم ہوتی ہے اور کسی کی زِیادہ، اِس کا بھی حل بتا دیجئے ۔

جواب :  یہ مسئلہ اور ہے ، ایسی صورت میں  کم زیادہ کھانے میں  کوئی حَرَج نہیں  ۔ چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 1196 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت‘‘ جلد3صَفْحَہ381پرصدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ حضرت ِعلّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرماتے ہیں  : ’’بَہُت سے لوگوں  نے چندہ کر کے کھانے کی چیزتیّار کی اور سب ملکر اُسے کھائیں  گے ، چندہ سب نے برابر دیا ہے اور کھانا کوئی کم کھائیگا کوئی زیادہ اس میں  حَرَج نہیں  ۔ اِسی طرح مُسافِروں  نے اپنے توشے اور کھانے کی چیزیں  ایک ساتھ مل کر کھائیں  اس میں  بھی حَرَج نہیں  ۔ اگر چِہ کوئی کم کھائے گا کوئی زیادہ یا بعض کی چیزیں  اچّھی ہیں  اور بعض کی وَیسی نہیں  ۔ ‘‘ (عالمگیری ج۵ ص ۳۴۱ ۔ ۳۴۲ )

مَدَنی قافِلہ اور مہمانوں  کی خیر خواہی

سُوال : دعوتِ اسلامی کے سُنّتوں  کی تربیت کے مَدَنی قافِلوں  میں  سفر کے دَوران اکثر بعض مقامی اسلامی بھائیوں  یا راہ گیروں  وغیرہ کو بھی کھانے میں  شامِل کر لیاجاتا ہے  اِس کی کیا صورت ہونی چاہئے ؟

جواب :  امیرِ قافِلہ پہلے دن ابتِداء میں  ہی ایک ایک سے اِس کی بھی اجازت لے لے ۔ اگر ایک فردنے بھی اجازت نہ دی تو اُس کا حساب الگ رکھنا ضَروری ہوجائیگا ۔

اِختِتامِ قافِلہ پر بچی ہوئی رقم کا مَصرَف کیا؟

سُوال :  مَدَنی قافِلے کے اِختِتام پر اگر مُشترِکہ رقم بچ جائے تو اس کے کیا مَصارِف ہیں ؟

جواب : امیرِ قافلہ روز کاروز حساب لکھ لیا کرے صرف اپنی یاداشت پر اعتماد کرنے میں  غلطیوں  کا کافی امکان ہے ۔ واجِب ہے کہ پائی پائی کا حساب کر کے ہر ایک کو اُس کے حصّے کی رقم لوٹا دی جائے ۔  ہاں  جو مرضی سے اپنے حصّے کی رقم کسی کارِ خیر میں  دینا چاہے تو دے سکتا ہے ۔ باہَم مشورہ سے مَثَلاً یہ بھی طے کیا جا سکتا ہے کہ ہم بچی ہوئی رقم اِسی مسجِد کے چندے میں  پیش کر دیتے ہیں  ۔

دوسرے کے خرچ پر سفر کیا، رقم بچ گئی ، کیاکرے ؟

سُوال :  اگر کسی نے دوسرے اسلامی بھائی کی رقم سے  مَدَنی قافِلے میں  سفر کیااُس میں  سے کچھ رقم بچ گئی تو کیا اپنی مرضی سے اس کو کسی کارِ خیر میں  خرچ کر سکتا ہے ؟

جواب :  نہیں  کر سکتا ۔ وہ تواُس رقم میں  سے دوسروں  کو کِھلا بھی نہیں  سکتا ۔ نہ مَدَنی قافِلے کے لَوازِمات سے ہٹ کر



Total Pages: 50

Go To