Book Name:Main nay Madani Burka Kyun Pehna?

اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی ۔ اس سنّتوں بھرے اجتماع میں ہونے والے بیان ، دُعا اور اسلامی بہنوں کی اِنفرادی کوشش کے مناظر نے میرے دل میں مَدَنی انقلاب برپا کردیا ۔   اَلْحَمْدُ لِلّٰہ   عَزَّوَجَلَّ    میں نے اپنے گناہوں سے توبہ کی اور سنّتوں بھری زندگی گزارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئی ۔ تادمِ تحریر حلقہ ذمہ دارہ کی حیثیت سے سنتوں کی خدمت کی سعادت حاصل کر رہی ہوں ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(15)مَدَنی مُنّا صحت یاب ہوگیا

        باب المدینہ (کراچی )کی ایک ذمہ دار اسلامی بہن کے بیان کا خلاصہ ہے کہ  2005ء میں تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے باب الاسلام (سندھ )کے سنتوں بھرے اجتماع( صحرائے مدینہ ٹول پلازہ سپر ہائی وے روڈباب المدینہ ) میں آخری دن ہونے والی خُصُوصی نشست کی اسلامی بہنوں میں (بذریعہ ٹیلیفون) رِلے (relay)کی ترکیب تھی۔  چنانچہ ہم اپنے علاقہ کی اسلامی بہنوں میں اس کی دعوت عام کرنے میں مصروف تھے ۔  اجتماع کے آخری دن 13فروری کو علی الصبح ہم چند اسلامی بہنیں گھر گھر جا کر اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلانے لگیں ۔ اسی دوران ہماری ملاقات ایک نہایت افسردہ اسلامی بہن سے ہوئی۔ انہوں نے نہایت درد بھری آواز میں ہمیں مخاطب کرتے ہوئے کہا :   

  ’’باجی میرے بچے کی طبیعت خراب ہے، ڈاکٹروں نے اس کی رپورٹ دیکھ کر کسی مہلک بیماری کا خدشہ ظاہر کیا ہے ، آپ دُعا کیجئے گا کہ اللہ   عَزَّوَجَلَّ  میرے بیٹے کو شفا عطا فرمائے۔ ‘‘ ہم نے اس پریشان حال اسلامی بہن پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماع کی برکتیں سنا کر شرکت کی دعوت پیش کی۔  چنانچہ وہ اسلامی بہن ہاتھوں ہاتھ ہمارے ساتھ سنتوں بھرے اجتماع کی آخری نشست میں شریک ہوئیں ۔ اجتماع میں ہونے والی پر سوز دعا کے دوران انہوں نے اپنے بیٹے کی صحت یابی کی دعا مانگی۔  چند روزبعد وہ اسلامی بہن دعوت اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بھی شریک ہوئیں اور اجتماع کے اختتام پر انہوں نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو بتایا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ   عَزَّوَجَلَّ     دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع کی خُصُوصی نشست میں شرکت کی مجھے ایسی برکتیں نصیب ہوئیں کہ جب میں نے اپنے منّے کادوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کروایا تو حیرت انگیزطور پر رپورٹس بالکل صحیح آئیں اوراب میرا مَدَنی منّا مکمل طور پرصحت یاب ہو گیا ہے۔  میرے مُنّے کی اچانک صحت یابی نے ڈاکٹروں کو بھی حیرت میں مبتلاکر دیا ہے ۔  

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(16)    قابل رشک وفات

        مرکز الاولیاء (لاہور ) کی ایک ذمّہ دارہ اسلامی بہن کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ میری والدہ ایک عرصے سے گُردوں کے مرض میں مبتلاتھیں ۔  رَبِیْعُ النُّور کے پُرنُور مہینے میں ہم ماں بیٹی دعوت اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں پہلی مرتبہ شریک ہوئیں ۔ شرعی پردہ کرنے کے لئے مدنی برقع پہننے، سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت اور دیگر امورِ خیرکی اچھی اچھی نیتیں کرکے جب ہم گھرلوٹیں تو رات کے وقت والدہ کو ہارٹ اٹیک ہو گیا۔ وہ تقریباً26منٹ تک اسمِ جلالت اللّٰہ، اللّٰہ   عَزَّوَجَلَّ     کا ورد کرتی رہیں پھر اُن کی روح قفس عنصری سے پرواز کرگئی ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(17)سفرِ مدینہ کی سعادت مِل گئی

         پنجاب (پاکستان)کے شہر کہروڑپکا کی ایک اسلامی بہن (عمرتقریباً55 سال) کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میں دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں گاہے بگاہے حاضر ہوتی رہتی تھی۔  میں نے مختلف کتب ورسائل اور بیانات میں دعوت اسلامی کے اجتماعات میں قبولِ دُعا کے واقعات سن رکھے تھے ۔  میرا اپنابھیحسنِ ظن تھا کہ سنتوں بھرے اجتماعات میں مانگی جانے والی دعائیں رَد نہیں ہوتیں مگر میرا اعتقاد اس واقعہ سے مزید پختہ ہو گیا کہ میں 3سال تک سفرِ مدینہ کے لیے فارم جمع کرواتی رہی لیکن حاضری کی کوئی صورت نہ بن پائی ۔ اب کی بار فارم جمع کروایا تو میں نے دُعا مانگی کہ میں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مسلسل 12 ہفتے اوّل تا آخر شرکت کروں گی، اے اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ     مجھے سفرِ مدینہ کی سعادت سے نواز دے ۔ ‘‘ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ   عَزَّوَجَلَّ     ابھی 12ہفتے پورے نہ ہوئے تھے کہ مجھ پر بابِ کرم کھل گیا اورمجھے مدینے کا بُلاوا آگیا ۔ میں خوشی خوشی راہِ مدینہ پر روانہ ہوگئی ۔  حاضری ٔمدینہ سے واپسی پر میں  نے12ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں اول تاآخر شرکت کی نیت پر عمل بھی کیا ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ   عَزَّوَجَلَّ    تادمِ تحریر ہر ہفتے پابندی سے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی سعادت پاتی ہوں ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے

       اسلامی بہنو! تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہونے کی برکت سے اللّٰہ اور اس کے رسول   عَزَّوَجَلَّ   وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی مہربانی سے بے وَقعت پتّھر بھی انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لَبَّیْک کہتا ہے کہ دیکھنے سننے والا اس پررَشک کرتا اور جینے کے بجائے ایسی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے۔  آپ بھی  دعوت ِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔  اپنے شہر میں ہونے والے دعوت ِ اِسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کیجئے اور شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے ، ان شآء اللّٰہ   عَزَّوَجَلَّ   آپ کو دونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی ۔

مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی

 



Total Pages: 8

Go To