Book Name:Main nay Madani Burka Kyun Pehna?

سے توبہ کی اور پانچوں وقت کی نماز پڑھنے اور رمضان کے روزے رکھنے کی بھی نیت کی ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ   عَزَّوَجَلَّ    دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکت سے نہ صرف مجھے گناہوں بھری زندگی سے نجات ملی بلکہ فکر مدینہ کے ذریعے مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(11)  بیٹی کی کیسے  اصلاح ہوئی ؟

         پنجاب (پاکستان ) کی ایک اسلامی بہن کے بیان کالب لباب ہے کہ میری بیٹی فلمیں ڈرامے دیکھنے اوربے پردگی جیسے دیگر گناہوں میں گرفتارہوکر اپنی زندگی کے قیمتی لمحات بیکار کر رہی تھی ۔ میں اس کی حرکتوں سے بے حد پریشان تھی ۔ میں اسے بہت سمجھاتی مگر وہ ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتی تھی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ   عَزَّوَجَلَّ    میں دعوت اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرتی تھی اور اجتماع میں مانگی جانے والی دعاؤں کی قبولیت کے واقعات بھی سنا کرتی تھی ۔ چنانچہ ایک مرتبہ میں نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے گیارہویں شریف کے اجتماع ذکرو نعت میں اپنی بیٹی کی اصلاح کی دُعا مانگی ۔ میری خواہش تھی کہ میری بیٹی بھی دعوت اسلامی کی مبلغہ بنے۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ   عَزَّوَجَلَّ     میری دُعا قبول ہوئی اور میری بیٹی اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں میرے ساتھ چلنے پر رضامند ہوگئی ۔ میری وہ بیٹی جس پر میری تفہیم اور نصیحتیں کارگر نہیں ہوتیں تھیں جب اس نے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی تو اتنی متأثر ہوئی کہ دعوتِ اسلامی کی ہوکر رہ گئی۔ ترقی کی منزلیں طے کرتے کرتے (تادم ِتحریر) میری بیٹی حلقہ ذمہ دارہ کی حیثیت سے سنتوں کی خدمت انجام دے رہی ہے ۔  

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(12) سیدھا راستہ مل گیا

        پنجاب(پاکستان) کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا خُلاصہ ہے : ہمارا خاندان عقائد کے اعتبار سے مختلف خانوں میں بٹا ہوا تھا ۔ میں شدید پریشان تھی کہ کون سے لوگ صحیح راستے پر ہیں ۔  میں اپنے ربّ    عَزَّوَجَلَّ     کی بارگاہ میں دعائیں بھی کیا کرتی کہ مجھے سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرما ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ   عَزَّوَجَلَّ     مجھے سیدھا راستہ مل گیا ۔ وہ اس طرح کہ ایک دن چند اسلامی بہنوں نے مجھے تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔ میں سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئی ۔ وہاں ایک مبلغہ اسلامی بہن نے امیراہلسنّت حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمدالیاس عطارقادری رضویدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی مایہ نازتالیف فیضانِ سنّت سے دیکھ کر بیان کیا ۔  اس بیان کو سن کرمیں خوفِ خدا   عَزَّوَجَلَّ    سے کانپ اٹھی۔  رقّت انگیز دُعا ، صلوٰۃ وسلام اور اسلامی بہنوں کی اپنائیت بھری ملاقاتوں نے مجھے بَہُت متأثر کیا ۔   اَلْحَمْدُ لِلّٰہ     عَزَّوَجَلَّ    سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی برکت سے مجھے نماز پنجگانہ اور رمضان کے روزوں کی پابندی اورمذہب مہذب اہلسنّت پر استقامت نصیب ہوئی ۔ امیرِ اہلسنّت کے دامنِ کرم سے وابستہ ہوکر عطّاریہ بھی بن گئی ۔  دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکتوں کو سمیٹتی سمیٹتی تادمِ تحریر تحصیل ذمہ دارہ کی حیثیت سے اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے کوشاں ہوں ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(13)سچی نیت کی برکت

        باب المدینہ (کراچی )کی ایک ذمہ دار اسلامی بہن کے بیان کا لب لباب ہے کہ دعوت اسلامی کے بین الاقوامی تین روزہ سنتوں بھرے اجتماع کی آمد آمد تھی۔  آخری دن کی خُصُوصی نشست کا بیان ، ذکر ودعا اور صلوۃ وسلام بذریعہ ٹیلی فون اسلامی بہنوں کے باپردہ اجتماعات میں بھی رِلے(RELAY) کیا جاتا ہے ۔  چنانچہ ہمارے علاقے کی اسلامی بہنوں نے گھر گھر جاکر سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت کو عام کرنا شروع کر دیا۔  ان اسلامی بہنوں میں مرحومہ زاہدہ عطاریہ بھی شامل تھیں ۔  ان کا جذبۂ قابلِ دید تھا ۔ وہ اسلامی بہنوں پر اس سنتوں بھرے اجتماع کی آخری نشست میں شرکت کے لئے بھر پورانفرادی کوشش اور انہیں اجتماع گاہ میں لیجانے کے انتظامات میں مصروف دکھائی دیتی تھیں ۔  سنتوں بھرے اجتماع سے ایک ہفتہ قبل اتوار کے دن اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔  انہیں فوراًہسپتال میں لے جایا گیا ۔  جہاں ان کی حالت دیکھتے ہوئے انہیں فوراً داخل کر لیا گیا ۔ تین روز بستر علالت پر رہنے کے بعدوہ منگل کے روز اس دنیائے فانی سے کوچ فرماگئیں  اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَؕ  ۔  اتوار کے روز سنتوں بھرے اجتماع کی آخری نشست میں ان کے علاقے کی کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔  اچانک ایک اسلامی بہن نے یہ ایمان افروز منظر دیکھا کہ چند روز قبل انتقال کر جانے والی دعوت اسلامی کی مبلغہ زاہدہ عطاریہ مرحومہ بھی سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہیں ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(14)میں بد نگاہی کیا کرتی تھی 

         پنجاب(پاکستان) کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا لبّ لباب ہے کہ میں گانے باجے سننے کی بہت شوقین تھی ۔ میرے پاس گانوں کی بہت ساری کیسٹیں اور کتابیں جمع تھیں بلکہ میں خُود بھی گانے لکھتی تھی ۔ فلموں ڈراموں کی ایسی دیوانی تھی کہ لگتا تھا کہ شایدان کے بغیر ( مَعَاذَاللّٰہ    عَزَّوَجَلَّ    )میں جی نہ سکوں گی ۔ افسوس کہ میں بدنگاہی جیسی بُری آفت میں بھی گرفتارتھی اور غیر مردوں کو بشہوت دیکھا کرتی تھی ۔ اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ    کے کرم سے مجھے گناہوں بھری زندگی سے چھٹکارا مل گیا ۔ ہوا یوں کہ میں نے دعوت اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے



Total Pages: 8

Go To