Book Name:Murda Bol Utha

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ایسا لگتا ہے دنیا سے قابلِ رشک انداز میں رخصت ہونے والے اِن اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول اور زمانے کے ولیِ کامل امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے دامن سے نسبت رنگ لے آئی اور انہیں آخِری وَقْت کَلِمَہ نصیب ہوگیا ۔

مرتے وقت کلمۂ طیبہ  پڑھنے کی فضیلت

        خدا عَزَّوَجَلَّکی قسم !خوش قسمت ہے وہ مسلمان  جس کو مرتے وَقْت کَلِمَہ نصیب ہو جائے اُس کا آخِرت میں بیڑا پا ر ہے۔ چُنانچِہ نبیِّ رَحْمت، شفیعِ امّت، مالِکِ جنّت، محبوبِ ربُّ العزَّت عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے، جس کا آخِری کلام  لَآ اِلٰہَ اِلَّاا للّٰہُ ہو وہ  داخِلِ جنّت ہو گا۔(ابوداوٗد شریف،  رقم الحدیث ۳۱۱۶، ج ۳ ص ۱۳۲، داراحیاء التراث العربی )

     فضل و کرم جس پر بھی ہُوا        لب پر مرتے دَمکَلِمَہ

جاری ہوا جنّت میں گیا          لَآ اِلٰہَ اِلَّاا للّٰہ

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

 عظیم نسبتیں

        اِن خوش نصیبوں میں یہ نسبتیں یکساں دیکھی گئیں کہ یہ تمام اسلامی بہنیں اور بھائی …!

        (۱) عقیدۂ توحید و رِسالت کے قائل، (۲)نبی کریم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے غلام، (۳)صحابۂ کِرام، اَہلِ بیت اوراولیائے کاملین کے مُحِبّ (۴)چاروں آئمۂ عِظام کو ماننے والے اور کروڑوں حَنَفیوں کے عظیم پیشوا سیدُنا امامِ اعظم ابو حنیفہ رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ کے مُقَلِّد( یعنی حَنَفی) تھے ، (۵)مسلک ِاعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ پرکاربند تھے، (۶) تبلیغِ قراٰن وسنت کی غیر سیاسی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ اور زمانے کے ولی شیخِ طریقت امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے مرید تھے ۔

        مزید یہ کہ یہ اسلامی بہنیں اور بھائی! اپنے پیرو مرشد امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مَدَنی تربیت کی بَرَکت سے (1) پنج وقتہ نمازی اور دیگر فرائض و واجبات پر عمل کا ذہن رکھنے والے تھے، (2) نیکیاں کرکے نیکی کی دعوت پھیلانے اور برائیوں سے بچنے کا ذہن رکھنے کے ساتھ برائیوں سے بچانے کی کوشش کرنے والے، (3) دُرُود و سلام محبت سے پڑھنے والے، (4) فاتحہ نیاز بالخُصوص گیارہویں شریف اور بارہویں شریف کا اہتمام کرنے والے، (5) عیدِ میلادُ النبی صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خوشی میں جشنِ ولادت کی دُھومیں مچانے والے، (6) چَراغاں اور اجتماعِ ذکْرونعت کرنے والے تھے ۔

آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے

         خربوزہ کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ، تِل کو گلاب کے پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کر گلابی ہو جاتا ہے ۔ اِسی طرح تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشِقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا اللّٰہ اور اس کے رسول عَزَّ وَجَلَّ وصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مہربانی سے بے وَقعت پتّھر بھی انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لَبَّیْک کہتا ہے کہ دیکھنے سننے والا اس پررَشک کرتا اور جینے کے بجائے ایسی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے۔ آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوت ِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوت ِ اِسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے اور شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے عطا کردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے ، ان شآء اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کو دونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی ۔

مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی       صدْقہ تجھے اے ربِّ غفّار  مدینے کا   

مَدَ نی مشورہ

           اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّشیخِ طریقت امیر ِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارقادِری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   دورِحاضر کی وہ یگانۂ روزگار ہستی ہیں کہ جن سے شرفِ بیعت کی بَرَکت سے لاکھوں مسلمان گناہوں بھری زندگی سے تائب ہوکر اللّٰہُرَحمٰن عَزَّ وَجَلَّ کے اَحکام اور اُس کے پیارے حبیب ِلبیب  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی سُنَّتوں کے مُطابِق پُرسُکون زندگی بسرکر رہے ہیں ۔ خیرخواہی ٔ مسلم کے مُقَدَّ س جذبہ کے تحت ہمارا مَدَنی مشورہ ہے کہ اگر آپ ابھی تک کسی جامع شرائط پیرصاحب سے بَیْعت نہیں ہوئے توشیخ طریقت امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے فُیُوض و بَرَکات سے مُسْتَفِیْد ہونے کے لئے ان سے بَیْعت ہوجائیے ۔  اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دُنیاو آخرت میں کامیابی و سرخروئی نصیب ہوگی۔

مُرید بننے کا طریقہ   

     اگرآپ مُرید بننا چاہتے ہیں ، تو اپنا اور جن کو مُرید یا طالب بنوانا چاہتے ہیں ان کا نام نیچے ترتیب وارمع ولدیت و عمر لکھ کر عالمی مَدَنی مرکز فیضان مد ینہ محلہ سوداگران پرانی سبزی منڈی باب المدینہ( کراچی) ’’مکتب مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّارِیہ‘‘کے پتے پر روانہ فرمادیں ، تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ انہیں بھی سلسلہ قادِریہ رَضویہ عطّاریہ میں داخل کرلیاجائے گا۔(پتا انگریزی کے کیپٹل حروف میں لکھیں )    

E.Mail  :  Attar@dawateislami.net

(۱)نام و پتا بال پین سے اور بالکل صاف لکھیں ، غیر مشہور نام یا الفاظ پر لازماً اِعراب لگائیں ۔ اگر تمام ناموں کیلئے ایک ہی پتا کافی ہو تو دوسرا پتا لکھنے کی حاجت نہیں ۔(۲)ایڈریس میں مَحرم یا سرپرست کا نام ضرور لکھیں (۳)الگ الگ مکتوبات منگوانے کیلئے جوابی لفافے ساتھ ضرور اِرسال فرمائیں ۔

نمبرشمار

نام

مرد/ عورت

بن / بنت

باپ کانام

عمر

مکمل ایڈریس

 



Total Pages: 8

Go To