Book Name:Muqaddas Tahrirat kay Adab kay Baray Main Sawal jawab?

نے نِہایت ہی شَفْقَت کے ساتھ اِنفِرادی کوشِش کرتے ہوئے مجھے مَدَنی قافِلے میں سفر کی ترغیب دِلا ئی ۔ بات میرے دِل میں اُترگئی اور میں نے مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصِل کی، اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسُول کی صُحبتوں نے مجھ پاپی و بَدْکار کے دِل میں مَدَنی انقِلاب بَرْپا کر دیا ۔  گناہوں سے تَوبہ کا تُحفہ اور سُنّتوں بَھرے مَدَنی لِباس کا جَذْبہ ملا، سرپر سبز سبز عِمامہ سَجا اور میرے جیسا گنہگار و اَبُو الفُضُول سُنَّتوں کے مَدَنی پھول لُٹانے میں مَشْغُول ہو گیا ۔ جو اَعِزّہ و اَقرِبا دیکھ کر کَتراتے تھے ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّاب وہ گلے لگاتے ہیں ۔ پہلے میں خاندان کے اَندر بَدْتَرین تھا ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے اب عزیز تَرین ہو گیا ہوں  ۔ ([1])

(فَیْضَانِ سُنّت جلدا وّل ص۱۰۹۱مکتبۃ المدینہ بابُ المدینہ کراچی)

جب تک بِکے نہ تھے کوئی پوچھتا نہ تھا                       تُو نے خرید کر مجھے اَنمول کر دیا

عورَتوں کا غیرمَرد کو دیکھنا کیسا؟

سُوال :       یہ اِرشاد فرمائیے کیا عَورَت کے لئے بھی غیر مَرد کو دیکھنامنع ہے ؟

جواب :  عَورَت کاغیر مَرد کو دیکھنے کا وُہی حکم ہے ، جو مَرد کیلئے مَرد کو دیکھنے کاہے اور یہ اس وَقْت ہے کہ عَورَت کو یقین کے ساتھ معلوم ہو کہ اس کودیکھنے سیشَہْوَت نہیں پیدا ہوگی اور اگراس کا شُبہبھی ہو (یعنی شَہْوَت پیدا ہونے میں شک بھی ہو)تو ہر گز نَظَرنہ کرے ۔  ([2])

(بَہَارِشَرِیعَت حصّہ ۱۶ص۸۶ مکتبۃ المدینہ بابُ المدینہ کراچی)

مَرَضِ گناہ دُورکرنے کا وظِیفہ

سُوال :       گناہوں کی بیماری دُور ہونے کے لئے کوئی آسان اورمختصروِرْد اور طریقہ اِرشاد فرمادیجئے  ۔

جواب :       یَا بَـرُّ(اے بھلائی کرنے والے )سات بار(اوّل آخر ایک بار دُرود شریف ) پڑھ کر اپنے دِل پر دَم کریں یہ عمل ہر روز صِرْف ایک بار کرنا ہے ۔

گناہوں سے بچنے کا طریقہ

گُناہوں سے بچنے کی عادت بنانے کے لئے گناہوں سے بچنے کے فضائل اور گناہ کے نُقْصانات اوران کی اُخْروِی سزاؤں کا مُطالَعَہ کرتے رہنا چاہئے ([3])مختلف تکالیف اور اَذِیَّت دِہ اَشیاء کو دیکھ کر عِبرت حاصِل کرنی چاہیے کہ مَیں نے جو فُلاں گناہ کیا ہے اگراُس کی پاداش میں مجھے دنیاہی میں اِس طرح کی تکلیف (جیسے آگ میں جلنے ، سانپ بچھووغیرہ کے ڈسنے )میں مبتَلا کردیاگیاجو قبر وجہنَّم کے عذاب کی تکلیف سے کہیں زِیادہ ہلکی ہے جسے مَیں برداشت نہیں کرسکتا تو دوزخ کا دَرْدناک عذاب کیوں کر سہ سکوں گا؟آہ!آہ!آہ!

کب گناہوں سے کَنارہ میں کروں گا یاربّ                        نیک کب اے مرے اللّٰہ !بنوں گا یاربّ

ڈنک مچھر کا بھی مجھ سے تو سَہا جاتا نہیں                      قَبر میں بچھّوکے ڈنک کیسے سَہوں گا یا ربّ

گُھپ اندھیراہی کیاوَحشت کا بسیرا ہو گا                    قَبر میں کیسے اکیلا میں رہوں گا یاربّ

 



[1]    نیکیوں کا جذبہ پانے کیلئے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے سُنَّتوں بھرے بیانات کی کیسٹیں اورV.C.D  مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً حاصل کرکے سماعت فرمائیں اِنْ شَاءَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ بہت فائدہ ہو گا ۔

[2]     مرد مرد کے ہر حصۂ بدن کی طرف نَظَر کرسکتا ہے سِواان اَعضا کے جن کا سِتْر ضروری ہے ۔  وہ ناف کے نیچے سے گھٹنے کے نیچے تک ہے کہ اس حصۂ بدن کا چُھپانا فرض ہے (اَلْفَتَاوی الْھِنْدیَّۃ ج۵ ص۳۲۷ کوئٹہ)

5    اس کیلئے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ مکتبۃ المدینہ نے ایک کتاب ’’جہنم میں لے جانے والے اعمال‘‘شائع کی ہے جوامام ابن حجر الھیتمی علیہ رحمۃ اللہ القوی کی کتاب ’’اَلزَّوَاجِرُ عَنِ اقْتِرَافِ الْکَبَائِرِ‘‘کا اُردوترجَمہ ہے ، اِنْ شَائَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کتاب کا مطالعہ گناہوں کی پہچان حاصل کرنے اور ان سے بچنے میں سود مند ثابت ہوگا ۔

 

 



Total Pages: 12

Go To