Book Name:Sharah Shajra Shareef

شجرۂ عالیہ پڑھنے کی برکتیں

        اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ  اس شجرہ عالیہ کو پڑھنے کی بڑی برکتیں ہیں ۔جیسا کہ ابھی گزرا کہ یہ شجرہ عالیہ دراصل اپنے بزرگوں کے وسیلے سے مانگی جانے والی منظوم دُعا ہے اور دُعامانگنا بڑی پیاری نعمت ، عمدہ دولت اور بہت بڑی سعادت ہے۔اپنے رب عَزَّوَجَلَّ  کی عظیم بارگاہ سے مُرادیں پانے اور دنیوی واُخروی مصائب ومشکلات کے حل کے لئے اس سے بڑھ کر مؤثر ذریعہ کوئی نہیں ۔ قراٰن و احادیثِ مبارَکہ میں جگہ جگہ دُعا مانگنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔ چنانچہ پارہ24سورۂ مؤمن کی آیت60میں ارشادِ رحمن عَزَّوَجَلَّ  ہے :

ادْعُوْنِیْۤ اَسْتَجِبْ لَكُمْؕ           (پ۲۴، المؤمن : ۶۰)

ترجَمۂ کنزالایمان :  مجھ سے دُعاء کرو میں قَبول کروں گا۔

سورۂ بقرہ کی آیت 186میں ارشادِ رب العباد ہے :

اُجِیْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِۙ      (پ۲، البقرۃ : ۱۸۶)

ترجَمۂ کنزالایمان : میں دعا مانگنے والے کی دعا قبو ل کرتا ہوں ، جب وہ مجھے پکارے ۔

   

دعا مؤمن کا ہتھیار ہے

        خاتَمُ النَّبِیِّین، صاحِبِ قراٰنِ مُبین، محبوبِ ربُّ العٰلَمِین، جنابِ صادِق وامین  عَزَّوَجَلَّ  و صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا : ’’کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جو تمہیں تمہارے دشمن سے نَجات دے اور تمہارا رِزْق وسیع کر دے، رات دن اللّٰہ  تَعَالٰیسے دُعا مانگتے رہو کہ دُعا مومِن کا ہتھیار ہے۔‘‘(مسند ابی یعلیٰ، مسند جابر بن عبداللہ ، الحدیث۱۸۰۶، ج۲، ص۲۰۱)

  دُعا دافعِ بلا ہے

        مکی مدنی سرکار صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ مشکبارہے :  ’’بَلا اُترتی ہے پھر دُعا اُس سے جاملتی ہے ۔ پھر دونوں قیامت تک جھگڑا کرتے رہتے ہیں ۔ یعنیدُعا اُس بلا کو اُترنے نہیں دیتی۔‘‘ (ا لمستدرک ، کتاب الدُعا ء، باب الدُعا ء ینفع... الخ، الحدیث ۱۸۵۶، ج ۲، ص ۱۶۲)

دُعا کے تین فائدے

        اللّٰہ کے محبوب ، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوبعَزَّوَجَلَّ  و صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَفرماتے ہیں : دُعاء بندے کی ، تین باتوں سے خالی نہیں ہوتی (۱)یا اُس کا گُناہ بخشا جاتا ہے۔یا(۲)اُسے فائِدہ حاصِل ہوتا ہے ۔یا (۳) اُس کے لئے آخِرت میں بَھلائی جمع کی جاتی ہے کہ جب بندہ آخِرت میں اپنی دُعاؤں کا ثواب دیکھے گاجو دُنیا میں مُسْتَجاب (یعنی مَقبول ) نہ ہوئی تھیں تمنّا کرے گا، کاش !دُنیا میں میری کوئی دُعاء قَبول نہ ہوتی اور سب یہیں (یعنی آخِرت ) کے واسِطے جمع ہوجاتیں ۔ (اَلتَّرْغِیْب وَالتَّرْھِیْب ج۲ص۳۱۵)

       میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے!دُعارائِگاں تَوجاتی ہی نہیں ۔ اِس کا دُنیا میں اگر اثر ظاہِر نہ بھی ہو تَو آخِرت میں اَجْر و ثواب مِل ہی جائے گا۔ لہٰذا دُعامیں سُستی کرنا مُناسِب نہیں ۔اس لئے ہمیں چاہئیے کہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ شجرۂ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ کے دعائیہ اشعار کو روزانہ کم ازکم ایک بار ضرور پڑھ لیا کریں ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

شجرہ پڑھنے کے بعد ایصال ثواب کا طریقہ

          ہر روز بعد نماز فجر ایک بار ’’شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ‘‘پڑھ لیا کریں ۔ اس کے بعد ’’دُرُود غوثیہ ‘‘سات بار ، ’’اَلْحَمْدشریف ‘‘ایک بار ’’آیت الکرسی‘‘ایک بار ’’قُلْ ھُوَ اللّٰہُ شریف‘‘سات بار ، پھر ’’دُرُودغوثیہ‘‘تین بار پڑھ کر اس کا ثواب بارگاہ رسالتمآب (صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) میں نذر کر کے تمام انبیاء علیہم السلام ، صحابۂ کرام اوراولیائے عظام رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُمکی ارواح طیبہ کی نذر کریں جن کے ہاتھ پر بیعت کی ہے وہ زندہ ہوں تب بھی ان کا نام شامل ِ فاتحہ کرلیا کریں کہ جیتے جی بھی ایصال ثواب ہوسکتاہے۔جیسا کہ حضرت سیدنا صالح ابن درہم رَحْمَۃُ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِکی روایت میں آتا ہے کہ وہ فرماتے ہیں ، ہم حج کرنے جا رہے تھے کہ ایک شخص ملا تو اس نے کہا، کیا تم سے کوئی قریب بستی ہے جسے ’’اُبُلّہ‘‘کہا جاتاہے ۔ ہم نے کہا ، ہاں (یہ سن کر)اس شخص نے کہا تم میں کون اس کا ضامن بنتا ہے کہ ’’مسجد عشّار‘‘میں میرے لئے دو یا چار رکعتیں پڑھ دے اور کہہ دے کہ یہ نماز ابوہریرہ رضی اللہ  عنہ کے (ایصال ثواب)کیلئے ہے ۔ الخ (کہنے والے خود حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ  عنہ تھے )(مشکوٰۃ کتاب الفتن ۔ باب الملاحم، ص۴۶۸) اورساتھ ہی دعائے درازی عمر بالخیر بھی کریں ۔(شجرہ قادریہ عطّاریہ رضویہ عطّاریہ ، ص۱۷)

دُرُود غوثیہ

اللَّھُمّ  صَلَّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَ مَوْلَا نَا مُحَمَّّدٍ مَّعْدِنِِ الْجُوْدِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِ وََالْکَرَم وَآلہِ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

         میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شجرہ عالیہ پڑھنے کا معمول بنانے سے ان شاء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  دعا مانگنے کے ساتھ ساتھ ہمیں دیگر فوائد بھی حاصل ہونگے ۔

’’شَجَرَہ‘‘ کے چار حُروف کی نسبت سے  ’’شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ ‘‘پڑھنے کے 4فوائد

     اعلیٰ حضرت امامِ اہلِسنّت مجددِ دین وملت الشاہ مولانا احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن   فتاوٰی رضویہ جلد26 صفحہ590 پر لکھتے ہیں : ’’شجرہ حضورسیدِ



Total Pages: 64

Go To