Book Name:Sharah Shajra Shareef

بے سُود۔میں چونکہ شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ کی برکتوں کو کھلی آنکھوں سے دیکھ چکی تھی ، چُنانچہ میں نے جھٹ سے شجرہ عطاریہ نکال کر ان کے ہاتھ میں دے دیا۔شجرہ ٔ عطاریہ ان کے ہاتھ میں دینے کی دیر تھی اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ  ان کی طبیعت سنبھلنے لگی اوردیکھتے ہی دیکھتے وہ ہوش میں آگئیں ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !              صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(38)گھریلو پریشانیاں دور ہو گئیں

            بابُ المدینہ (کراچی) کی ایک اسلامی بہن کے حلفیہ بیان کا خلاصہ ہے کہ کچھ عرصے سے ہمیں مختلف گھریلو پریشانیوں کاسامنا تھا۔بہت کوششیں کیں مگر پریشانیاں تھیں کہ دور ہونے کا نا م ہی نہ لیتی تھی۔ معاملات ایسے تھے کہ کسی کو بتا بھی نہیں سکتے تھے ۔میں شیخ طریقت امیراہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت تھی۔میں نے اپنے مسائل کے حل کی نیت سے آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے عطاکردہ رسالے’’ شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ ‘‘میں موجود  شجرۂ عالیہ کے اس دعائیہ شعر کو بار بار پڑھنا شروع کیا :

یا الہٰی رَحم فرما مصطفی   کے واسِطے  (عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ)

یا رسولَ اللہ    کرم کیجئے خدا کے واسِطے   (عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ)

 اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ!  شجرۂ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ کے اس دعائیہ شعر کی برکت سے ہمارے گھر کے مسائل بتدریج حل ہوگئے اورگھر میں خوشحالی آگئی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ!  اب میں نہ صرف  شجرۂ عطّاریہ باقاعدگی سے پڑھتی ہوں بلکہ شجرہ شریف میں موجود دیگر اوراد و وظائف پڑھنے کا بھی معمول ہے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(39)سینے کی تکلیف دُور ہوگئی

            بابُ المدینہ (کراچی) کی ایک اسلامی بہن کا بیان ہے کہ ہمارے علاقے کی ایک اسلامی بہن امیراہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے عطاکردہ رسالے’’ شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ ‘‘سے  شجرۂ عالیہ پڑھنے کی پیاری پیاری عادت بنائے ہوئے تھیں ۔ایک دن اچانک ان کے سینے میں تکلیف شروع ہوئی جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی چلی گئی۔انہوں نے بہت علاج کروایا مگر کوئی خاص آرام نہ آیا ۔ وہ بڑی آزمائش میں مبتلا تھیں ۔اپنی بیماری کی وجہ سے دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت سے بھی محروم رہنے لگیں ۔ لیڈی ڈاکٹر نے انفیکشن کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے فوری طور پر میموگرافی (Mammo Graphy)کروانے کو کہا ۔جس دن وہ میمو گرافی کروانے کے لئے لیبارٹری میں گئیں تو راستے میں  شجرۂ عالیہ کا ورد شروع کر دیا کہ رپورٹ ٹھیک آئے اور کسی بڑی بیماری کا انکشاف نہ ہو۔جب میموگرافی کی رپورٹ آئی تو انفیکشن کا خدشہ غلط ثابت ہوا ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ  کچھ عرصے بعد انہیں  شجرۂ عالیہ پڑھنے کی برکت سے سینے کی اس تکلیف سے نجات بھی مل گئی ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ! اب وہ اسلامی بہن دعوت اسلامی کے اسلامی بہنوں کے  سنّتوں بھرے اجتماعات میں پابندی سے شرکت کرتی ہیں ۔

دل عشقِ محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  میں تڑپتا رہے ہر دم

سینے کو مدینہ میرے اللّٰہ تَعَالٰی بنادے

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(40)اثرات ختم ہو گئے

            بابُ المدینہ (کراچی) کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ کچھ عرصے پہلے میری طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔بہت علاج کروایا مگر آرام نہ آیا۔مسلسل بیمار رہنے کی وجہ سے میری صحت گرنا شروع ہوگئی ۔گھر والے میری حالت دیکھ کر بہت پریشان تھے ۔انہیں یہ بھی شبہ تھا کہ کہیں مجھ پرجنات وغیرہ کے اثرات تو نہیں ؟ جب مجھے ان کے خیالات کا پتہ چلا تو شیخ طریقت امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نظرِ عنایت سے میری توجہ آپ کے عطاکردہ رسالے’’ شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ ‘‘ میں دئیے گئے  شجرۂ عالیہ کی طرف ہو گئی۔جس کی برکتوں کی میں پہلے ہی قائل تھی ۔ میں نے اس حسن ظن کے ساتھ کہ ان شآاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  شجرہ عطاریہ کی برکت سے مجھے شفا مل جائے گی، اسی دن سے شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ اپنے پاس رکھنا شروع کر دیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّوَجَلایسا ہی ہوا یعنی میں شجرہ قادریہ عطاریہ کی برکت سے چند ہی دنوں میں صحت یاب ہوگئی ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(41)خوفناک خواب

            بابُ المدینہ (کراچی) کی ایک اسلامی بہن کا بیان کچھ یوں ہے کہ میں نے دو مرتبہ یہ خواب دیکھا کہ کوئی خوفناک بلا مجھ پر حملہ کرنے کیلئے آرہی ہے ۔ لیکن جیسے ہی میرے ہاتھ میں امیراہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطاکردہ ’’ شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ ‘‘کا رسالہ دیکھتی ہے تو فوراً گھبرا کر دور ہو جاتی ہے ۔ اس طرح شجرہ قادریہ عطاریہ اس خوفناک بلا کو میرے قریب ہونے سے روکتا ہے اور میں اس بَلا سے محفوظ رہتی ہوں ۔بس پھر کیا تھا میں نے بیداری میں بھی شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ اپنے پاس رکھنا شروع کردیا۔ مجھے اس کی ایسی برکت نصیب ہوئی کہ حقیقت میں تو کیا نقصان پہنچتا ، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ   عَزَّوَجَلَّ  وہ خوفناک بلا مجھے خواب میں بھی نظر آنا بند ہوگئی ۔

 



Total Pages: 64

Go To