Book Name:Sharah Shajra Shareef

آپ ان شاء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ   کھلی آنکھوں سے اس کی برکتیں دیکھیں گے۔میں نے ایسا ہی کیا ۔پھر جس دن مجھے بازار جانا تھا ۔ اسی شعر کی تکرار کرتے ہوئے پھٹ پھٹ کرتی فِفٹی موٹرسائیکل پر پولیس والوں کے پاس سے گزرا تووہ حسبِ معمول وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کو روکنے میں مصروف تھے مگر حیرت انگیز طور پر انہوں نے روکنا تو دُور کی بات میری طرف نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھا ۔ یہ دیکھ کر میرا حوصلہ اتنا بُلند ہوگیا کہ اب میں اسی راستے سے اپنی پھٹ پھٹ کرتی فِفٹی موٹرسائیکل پر انہی پولیس والوں کے پاس سے گزرتاہوں مگر انہوں نے مجھے کبھی تنگ نہیں کیا ۔ایسا لگتا ہے کہ میں انہیں دکھائی ہی نہیں دیتا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ   عَزَّوَجَلَّ  یوں شجرۂ عالیہ قادریہ رضویہ کی برکت سے مجھے ذہنی پریشانی سے نجات مل گئی۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(30) تنخواہ بڑھ گئی

        بابُ المدینہ(کراچی) کے علاقے واٹر پمپ(گلستانِ مرشد )کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے :  میں ایک سیٹھ کے ہاں نوکری کرتا تھا اور شادی شدہ تھا ۔ 5بچے تھے اورتنخواہ بہت کم تھی، لہٰذا بڑی تنگی سے گزر بسر ہوتی تھی ۔ ایک دن میں نے اپنے سیٹھ سے اپنی اس پریشانی کا ذکر کرتے ہوئے تنخواہ بڑھانے کی درخواست کی تو اس نے صاف انکار کردیا ۔جس پر میری ان سے تلخ کلامی ہوگئی اور میں نے جذبات میں آکر نوکری سے ہی استعفیٰ دے دیا۔میری تنگ دستی مزید بڑھ گئی ۔ایک اسلامی بھائی سے مُلاقات ہوئی تو انہوں نے میرا مسئلہ سُن کر پوچھا :  کیا آپ اپنے پیر ومرشد امیراہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے عطا کردہ رسالے’’ شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ ‘‘سے شجرہ عالیہ پڑھتے ہیں ؟ میں نے نفی میں سر ہلاکر اپنی سُستی کا اقرار کیا۔انہوں نے میرا ذہن بنایا کہ آپ شجرہ عالیہ پڑھنے کا معمول بنالیجئے اور بالخصوص ان 3دُعائیہ اشعار کی بار بار تکرار کیجئے :

          (1) دے محمدکے لئے روزی کر اَحمد کے لئے(رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِما)

           خوانِ  فَضْلُ اللہ  سے حصہ گَدا کے واسِطے (رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ)

(2)  اَ حْسَنَ اللّٰہ ُ  لَھُمْ رِزْْقاً سے دے رِزْقِ حَسَنْ

            بندۂ رَزَّاق  تاجُ الاَصفیاء کے واسِطے  (رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ)

            (3)  دین ودنیا کے مجھے بَرَ کات دے بَرَکات سے (رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ)

عشقِ حق دے عشقی  عشقِاِنْتِمَا کے واسِطے

میں نے ان کے مشورے پر عمل کرنا شروع کر دیا ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ   عَزَّوَجَلَّ    شجرہ شریف پڑھنے بالخصوص مذکورہ اشعار کی تکرار کی مجھے ایسی برکتیں نصیب ہوئیں کہ تیسرے ہی دن وہ سیٹھ (جو پہلے مجھ سے سیدھے منہ بات کرنے کو تیار نہ تھا)خود چل کر میرے گھر آیا اور نہ صرف مجھے دوبارہ نوکری دی بلکہ میرے مطالبے کی مطابق میری تنخواہ بھی بڑھا دی۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(31)کھوئی ہوئی چابی مل گئی

        بابُ المدینہ (کراچی)میں مقیم ایک مَدَنی اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میں موٹرسائیکل پر کسی کام سے ایم اے جناح روڈ پر گیا ۔ مارکیٹ کے باہر میں نے موٹرسائیکل کو تالا لگایا اور اندر کی طرف چل دیا ۔ ابھی مارکیٹ میں داخل بھی نہ ہوا تھا کہ میری نظر اپنے ہاتھ پر گئی تو چابی کا پلاسٹک کا خول میری انگلیوں میں دبا ہوا تھا اور بقیہ چابی غائب تھی ۔پریشان ہوکرزمین پر تلاش شروع کردی ۔ بہت کوشش کے باجود چابی نہ ملی ۔موٹرسائیکل کے اِگنیشن(یعنی سوئچ ) میں بھی دیکھا مگر دکھائی نہ دی ۔ میں بہت پریشان تھا کہ اب شدید رش میں کس طرح موٹرسائیکل کو گھسیٹ کر چابی بنانے والے کے پاس لے جاؤں گا ۔ اچانک میرے ذہن میں شجرہ شریف کی برکتوں کا خیال آیا ۔چنانچہ میں نے اپنا مسئلہ حل ہونے کی نیت سے شجرہ شریف کے یہ دواشعار پڑھنا شروع کئے اور تلاش بھی جاری رکھی ۔

 ؎           یا الہٰی رَحم فرما مصطفی   کے واسِطے  (عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ)

                 یا رسولَ اللہ    کرم کیجیے خدا کے واسِطے  (عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ)

؎           مشکلیں حل کر شہ مُشکل کُشا  کے واسِطے (رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ)

    کر بلائیں رَد شہیدِ کربَلا   کے واسِطے   (رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ)

ایک یا دومنٹ گزرے ہوں گے کہ میرے ذہن میں تجویزآئی کہ ہینڈل لاک میں دیکھنا چاہئے ۔جب میں نے دیکھا تو بقیہ چابی مجھے وہاں لگی ہوئی مل گئی ۔میں نے رب  تَعَالٰیکا شکر ادا کیا اور شجرہ شریف کی برکتوں پر میرا اعتقاد اور بھی مضبوط ہوگیا ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(32) دل نیکیوں کی طرف مائل ہوگیا

        بابُ المدینہ(کراچی) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے :  اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ   دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول اوراپنے پیرومرشد شیخ طریقتامیراہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ



Total Pages: 64

Go To