Book Name:Saas Bahu main Sulha Ka Raaz

رہے ہیں ؟‘‘میں نے اِثبات میں سر ہلایا تو انہوں نے پیش کش کرتے ہوئے کہا: ’’ آپ فیضانِ مدینہ بنائیے اس سلسلے میں ہونے والا آدھا خرچ میں دوں گا ۔‘‘

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(22) کافر مسلمان ہوگیا

            بابُ المدینہ (کراچی )کے ایک مَدَنی اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ غوث الاعظم(منظور کالونی ) میں VCDاجتماع کیا گیا ۔جس میں ’’جشن ولادت اور دعوتِ اسلامی‘‘نامی VCDدکھائی گئی ۔ جب اس میں غیر مسلموں کو مسلمان کرنے کے مناظر دکھائے گئے تو ایک عیسائی بھی دُور کھڑا باہر ہی سے یہ مناظر دیکھ رہا تھا ۔ وہ یہ VCDدیکھ کر اتنا متأثر ہوا کہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی ذٰلِکَ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(23) ناچاقی محبت میں بدل گئی

            قطر کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ VCD’’گھر امن کا گہوارہ کیسے بنے ؟‘‘ ہمارے ہاں بھی پہنچی ۔ ہمارے علاقے میں رہائش پذیر ایک اسلامی بھائی کی اپنی زوجہ سے اَن بَن رہتی تھی  ، چنانچہ وہ طویل عرصے سے گھریلو ناچاقی کا شکار تھے ۔جب ان دونوں نے یہ VCDدیکھی تو ان کی ناچاقی محبت میں بدل گئی اور وہ خوش وخرم زندگی بسر کرنے لگے ۔قطر ہی کے ایک ڈاکٹر  صاحب کا بیان ہے یہ VCDدیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ گویا امیرِ اہلسنّتدامت برکاتہم العالیہ ہمارے باطن کا چور پکڑ پکڑ کرہمارے سامنے لا کر کھڑا کررہے ہیں ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(24) دیدارِ امیرِ اہلسنّت کی تڑپ

            بابُ المدینہ (کراچی ) کے ایک آفیسر اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میں  نےVCD’’دیدارِ  امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ‘‘ اپنے آفس میں چلائی تو میرے آفیسر نے بھی اسے دیکھا ۔جب اُس نے اسکرین پر شیخِ طریقت امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے جلوے دیکھے تو مجھ سے منت بھرے لہجے میں کہنے لگے : خدارا!مجھے صرف ایک بار  امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہکے بارگاہ میں لے چلئے  ،  میں اُنہیں قریب سے دیکھنا چاہتا ہوں ۔‘‘

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(25) انفرادی کوشش

            بابُ المدینہ (کراچی )کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میں اور  میرے بچوں کی امی نے VCD’’دیدارِ امیرِ اہلسنّت ‘‘ سونے سے پہلے اکٹھے بیٹھ کر دیکھی ۔اس VCDمیں  امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی انفرادی کوشش کا دل موہ لینے والا اندازِ دلرُبا بھی دکھایا گیا ہے جس میں آپ دامت برکاتہم العالیہ نے تہجُّد ادا کرنے کی بھی ترغیب دلائی ہے ۔میں بھی اپنی زوجہ کو تہجد پڑھنے کی ترغیب دِلاتا تھا مگر کامیابی نہیں ملتی تھی ۔ایک ہی رات میں اِس VCDنے ایسا اثر کیا کہ میرے بچوں کی امی نہ صرف خود تہجد میں بیدار ہوئی بلکہ مجھے بھی اٹھایا ۔ میں سوچنے لگا کہ جو کام میں برسوںمیں نہ کرسکا میرے مُرشِد کے دیدار نے ایک نشست میں کردیا ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

            میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ امیرِ اہلسنّت مدظلہ العالی کے VCDبیان اور مَدَنی مذاکرے کی کیسی برکتیں ہیں ۔ ہمیں چاہئے کہ ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔‘‘کے مَدَنی مقصد کے تحت نہ صرف خود ان وی سی ڈیز کو دیکھیں بلکہ دیگر مسلمانوں کو اس کی ترغیب دلا کر ثوابِ جاریہ کے حق دار بنیں ۔ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں دُنیا وآخرت کی ڈھیروں بھلائیاں عطا فرمائے ۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم

 

مَدَ نی مشورہ

             اَلْحَمْدُﷲِ عَزَّوَجَلَّہم مسلمان ہیںاور  ایک مسلمان کے لئے اس کی سب سے قیمتی شے اُس کا اِیمان ہے ۔ اِس کی حفاظت کی فکر ہمیں دنیاوی اشیاء سے کہیں زیادہ ہونی چاہیے۔  امامِ اہلسنّت ، عظیم البَرَکت ، مجددِ دین وملت  اعلیٰ حضرت الشاہ مولانا احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن  کا اِرشاد ہے: عُلَمائے کرام فرماتے ہیںجس کو (زندگی میں )سَلْبِ ایمان کاخوف نہیں ہوتا ،  نَزْع کے وقت اُس کا ایمان سلْب ہوجانے کا شدید خطرہ ہے ۔(الملفوظ حصہ ۴ ص۳۹۰ حامد اینڈ کمپنی مرکز الاولیاء لاہور)

            میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!نیک اعمال پر اِستقامت کے علاوہ اِیمان کی حفاظت کا ایک ذریعہکسی ’’مرشدِکامل ‘‘ سے بیعت ہوجانا بھی ہے ۔ شیخِ طریقت ،  امیرِ اَہلسنّت  ، بانیِ دعوتِ اِسلامی  حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادِری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سلسلہ عالیہ قادِریہ رضویہ میںمُرید کرتے ہیںاورقادِرِی سلسلے کی عظمت کے توکیاکہنے کہ اس کے عظیم پیشوا حضور سیدنا غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قیامت تک کے لئے (بفضل ِ خدا عزوجل)اپنے مریدوں کے توبہ پر مرنے کے ضامن ہیں۔ (بہجۃ الاسرار ، ص۱۹۱ ، مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت)جوکسی کا مُرید نہ ہو اُسکی خدمت میں مَدَنی مشورہ ہے! کہ  امیرِ اَہلسنّت  دامت برکاتہم العالیہ کے وُجودِ مسعود کو غنیمت جانتے ہوئے بِلا تاخیر ان کا مُرید ہوجائے۔ یقیناً مُرید ہونے میں نقصان کا کوئی پہلو ہی نہیں ،  دونوں جہاں میں   اِنْ شَآئَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ فائدہ ہی فائدہ ہے۔

 



Total Pages: 8

Go To