Book Name:Saas Bahu main Sulha Ka Raaz

(17)  دیدارِ امیرِ اہلسنّت

            بابُ المدینہ (کراچی ) کے علاقے کَھوکھرا پار مَلِیر کے مُقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لبّ لباب ہے کہ میری ہمشیرہ پر تقریباً 15 سال کی عمر میں جنات کے اثرات ہوگئے ۔وہ عجیب و غریب حرکتیں کیاکرتی مثلاًبیہودہ گالیاں بکنا  ،  کپڑے پھاڑڈالنا ،  گھر میں ہر کسی سے جھگڑا کرنا ، برتن توڑنا  ، گھر کی چیزیں اٹھا اٹھا کر گھر والوں پے دے مارنا ، حتیٰ کہ اپنے جسم کے کپڑے پھاڑ کر گھر سے باہر بھاگنے کی کوشش کرنا۔ہم اسے بڑی مشکلوں سے قابو کرتے اورایک کمرے میں بند کر کے باہر سے تالا لگا دیتے۔جوان بہن کی ایسی کیفیت دیکھ کر ہمارا تو جینادُوبھر ہوگیا ۔

 بہت علاج کروایا مگر وہ ٹھیک نہ ہوسکی ۔اِنہی اعصاب شکن حالات میں 32سال کا طویل عرصہ گزر گیا ۔میری بہن کی عمر 47 سال ہوچکی تھی ۔انہی معاملات کی وجہ سے اُس کی شادی بھی نہ ہو سکی ۔اِسی غم میں بیمار ہونے کے بعد میرے والد صاحب بھی دُنیا سے رُخصت ہوگئے ۔ان کے پیچھے پیچھے بڑے بھائی اور والدہ بھی یہی صدمہ لئے دُنیا سے چلے گئے ۔ان کے بعد ہم تین ہی بھائی تھے جو بہن کے تندرست ہونے سے تقریباً مایوس ہوچکے تھے ۔

            اللّٰہ تعالیٰ کی کروڑوں رحمتیں نازل ہوں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ پر کہ آپ کی بنائی ہوئی تحریک دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ نے  13ذوالحجہ 1428ھ کو VCD’’دیدارِ امیرِ اہلسنّت ‘‘جاری کی ۔جس میں پہلی مرتبہ  امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہکا جلوۂ زیبا واضح طور پر دکھایا گیا ہے ۔ یہ VCD میرے بھائی نے گھر پر چلائی اور بہن کو بھی اسکرین کے سامنے بِٹھا دیا۔بیٹھنے سے تھوڑی دیر پہلے تک وہ گالیاں بک رہی تھی ۔لیکن جیسے ہی میرے مرشد امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اسکرین پردکھائی دئیے ، وہ بالکل خاموش ہو کر دیکھنے لگی۔جوں جوں وہ VCDدیکھتی جارہی تھی اس کی کیفیت تبدیل ہوتی جارہی  تھی۔ اس نے پوری توجہ اور دلچسپی کے ساتھ مکمل VCD دیکھی ۔VCDختم ہونے کے بعد وہ اٹھی اور غسل کرنے کے بعددو رکعت نوافل ادا کئے۔اس کے بعد میری بہن کی حالت حیرت انگیز طور پربغیر کسی علاج کے دن بدن بہتر ہوتی چلی گئی ۔ اب گھر میں صفائی کرنا ، برتن دھونا ، کھانا پکانا ، گھر والوں کی ضروریات کا خیال رکھنا اُس کے معمولات میں شامل ہے۔الحمدللّٰہ عَزَّوَجَلَّمیری وہ بہن جس کا علاج کہیں نہ ہوسکا ’’دیدارِ امیرِ اہلسنّت‘‘ کے طُفیل مکمل صحت یاب ہوگئی ۔اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ میرے مرشد کو درازیٔ عمر بالخیر عطا فرمائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(18) ایک عالِم دین کے جذبات

            پنجاب(پاکستان )کے شہر اوکاڑاکے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا بیان کچھ یوںہے کہ ہم نے اپنے شہر کے ایک عالمِ دین کوVCD’’دعوتِ اسلامی کی جھلکیاں‘‘ پیش کی ۔وہ یہ VCDدیکھ کر بہت متأثر ہوئے اور اپنے جذبات کا اِظہارکچھ اس طرح سے کیا: ’’ یہ VCDدیکھنے کے بعد میرا جی چاہتا ہے کہ میں اپنی ساری کتابیں اٹھا کر بابُ المدینہ (کراچی ) چلاجاؤں اور دعوتِ اسلامی والوں کے ساتھ مل کر مَدَنی کاموں میں مشغول ہوجاؤں ۔‘‘

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(19)  فیضانِ مدینہ کے لئے زمین پیش کردی

            ہندکے شہررتلم (M.P)کے اسلامی بھائیوں کے بیان کا لب لباب ہے کہ ہم نے اپنے شہر کے ایک اسلامی بھائی(جو مالی طور پر قدرے خوشحال تھے) کو VCD’’بین الاقوامی اجتماع واجتماعی اعتکاف‘‘تحفے میں دی ۔وہ یہ VCD دیکھ کراتنے متأثر ہوئے کہ دعوتِ اسلامی کو اپنی زمین مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بنانے کے لئے پیش کردی۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(20) سارا گھرانا عطّاری ہوگیا

            ہندکے شہراندور (M.P)کے اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ ہمارے شہر میں ایک گھراناکچھ غلط فہمیوں کی بنا پر دعوت اسلامی کا سخت مخالف تھا۔مگر جب انہوں نے VCD’’بین الاقوامی اجتماع واجتماعی اعتکاف‘‘ دیکھی تو بہت متأثر ہوئے بالخصوص الوداع ماہِ رمضان کے پُرسوز مناظر اور  امیرِ  اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہکا رِقّت بھرا اَنداز دیکھ کر دھاڑیں مار مار کر رونے لگے اور گناہوں سے توبہ کرکے نہ صرف دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئے بلکہ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے بیعت ہوکر عطّاری بھی بن گئے ۔ یہی VCDجب اِندور کے ایک مفتی صاحب مدظلہ العالی نے دیکھی تو فرمایا کہ اس VCD کوتوگھر گھر عام کرنا چاہئے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(21) فیضانِ مدینہ

            امریکہ میں مقیم ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ ہمارے یہاں کے ایک ڈاکٹر صاحب نے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر VCD’’دیدارِ امیرِ اہلسنّت‘‘ دیکھی تو وہ اتنے متأثر ہوئے کہ انہوں نے خُود ہم سے رابطہ کیا اورVCDکے بارے میں تعریفی کلمات ادا کرنے کے بعد کہنے لگے:  مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ یہاں پر مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بنانا چاہ



Total Pages: 8

Go To