Book Name:Saas Bahu main Sulha Ka Raaz

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(13) گھر سے TVنکال دیا

            عرب امارات میں مقیم ایک اسلامی بھائی (جن کا وہاں اپنا کاروبار ہے)کا بیان ہے کہ میری دُکان پر ایک عربی اسلامی بھائی کا آنا جانا تھا ۔وہ اور ان کے گھر والے تھوڑی بہت اُردو بھی جانتے تھے ۔ میرے والد صاحب نے اُنہیں  امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے بیان’’ TVکی تباہ کاریاں‘‘ کی VCDتحفے میں پیش کی جس میں آپ دامت برکاتہم العالیہنے بڑے مشفقانہ انداز میں مسلمانوں کوTV کی دنیوی واُخروی تباہ کاریوںکا احساس دلانے کے بعد اسے گھر سے نکال دینے کی بھی ترغیب دی ہے ۔ اگلے ہی دن جب وہ عربی اسلامی بھائی میری دُکان پر آئے توحیرت اور خوشی کے ملے جلے لہجے میں کہنے لگے : ’’آپ نے مجھے کیسی سَرِیْعُ الْاَثَر(یعنی جلد اثر کرنے والی) VCDدی کہ میں یہ VCDگھر دے کر باہر چلا گیا۔ میرے جانے کے بعد سب گھر والوں نے مل کر اس VCDکو دیکھا ۔ جب میں واپس گھر آیاتو بچوں کی امّی نے مجھ سے کہا کہ بس اب اس گھر میں TV نہیں رہے گا اور بچوں نے بھی اپنا فیصلہ سُنادیا کہ اب ہم ویڈیو گیمز وغیرہ نہیں کھیلیں گے ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                                                 صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(14) سنجیدہ ہوگئے

            پنجاب  (پاکستان) کے شہر رحیم یارخان کے ذمہ دار اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ ہمارے علاقے کی ایک جامع مسجد میں ۱۴۲۸؁ھ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے اعتکاف میں کم و بیش 30 نوجوان اسلامی بھائی معتکف تھے ۔ اعتکاف جیسی سعادت پانے کے باوجود وہ مسجد کا احترام بالائے طاق رکھ کر آپس میں ہنسی مذاق اور ایک دوسرے کی دل آزاریوںمیں مصروف رہتے ۔مسجد کی انتظامیہ اُن کی حرکتوں کی وجہ سے بہت پریشان تھی ۔

            28 رمضان المبارک کو دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اس مسجد میں VCD اجتماع کی ترکیب بنائی ۔ اس اجتماع میں ’’بین الاقوامی اجتماع واجتماعی اعتکاف ‘‘کی جھلکیوں پر مشتمل VCDدکھائی گئی ۔اس VCD میں دعوتِ اسلامی کی شان وشوکت اور امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہکی رقت  انگیز دعا دیکھ کر شرکائے اجتماع اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رونے لگے  ،  بعضوں کی تو ہچکیاں بندھ گئیں۔اس VCDکو دیکھنے کے بعدمعتکفین اسلامی بھائی ایسے سنجیدہ ہوئے کہ مسجد کی انتظامیہ حیران رہ گئی اور VCDاجتماع کرنے والے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا ۔ الحمدللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس VCD کو دیکھ کرکثیر اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلوں میں سفر اور سنت کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنے کی نیتیں بھی کیں۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(15) دوبارہ مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئے

            ھند  (بریلی) کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی کے بیان کا لبّ لباب ہے کہ میں نے مکتبۃالمدینہ سے جاری ہونے والی VCD’’جشنِ ولادت اور دعوتِ اسلامی ‘‘ ایک ایسے اسلامی بھائی کو دی جو پہلے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ تھے اور مَدَنی کاموں میں بھی مشغول رہا کرتے تھے ، مگراب نامعلوم وجوہات کی بنا پر مَدَنی ماحول سے دُور ہوچکے تھے ۔ جب اس اسلامی بھائی نے VCDدیکھنا شروع کی تو دنیا بھر کے مختلف ممالک میں جشنِ ولادت کے  موقع پر نکالے جانے والے دعوتِ اسلامی کے جلوسوں کے ایمان افروز مناظر دیکھ کر ان پر رقّت طاری ہو گئی ۔  الحمدللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مکمل VCDدیکھنے کے بعد یہ اسلامی بھائی پھر سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر مَدَنی کاموں کی دُھومیں مچانے لگے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس VCDکی برکت سے مجھے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول دوبارہ نصیب ہوا ہے ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(16) شرکائے اجتماع کی اچھی اچھی نیتیں

            پنجاب  (پاکستان) کے شہر رحیم یارخان کے اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ۱۴۲۸ھ کے آخری عشرے کے اجتماعی اعتکاف میں 27 ویں شب کو VCDاجتماع کیا گیا ۔جس میں کم وبیش 500 اسلامی بھائیوں نے’’بین الاقوامی اجتماع واجتماعی اعتکاف ‘‘کی VCD دیکھی ۔ اس VCDمیں بین الاقوامی اجتماع اور اجتماعی اعتکاف کے رُوح پرور مناظر اور الوداع ماہِ رمضان کی پرسوز جھلکیاں دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ کئی نوجوان اسلامی بھائی تو دھاڑیں مار مار کر رو رہے تھے۔یوں ایک رقت انگیز سماں بندھا ہوا تھا۔ شیخِ  طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا فکرِ آخرت دلانے والا بیان سن کر کئی نوجوانوں نے پنج وقتہ نماز باجماعت پڑھنے اورداڑھی رکھنے کی نیت کی اور کم و بیش 40 اسلامی بھائیوں نے اپنے سروں پر سبز سبز عمامے سجائے ۔ الحمدللّٰہ عَزَّوَجَلَّ شرکائے اجتماع نے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی بھی نیت کی۔VCDاجتماع کے بعد یہ مکتبۃ المدینہ کے بستے پریہ VCD خریدنے والوں کا رش ہوگیا۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 



Total Pages: 8

Go To