Book Name:Saas Bahu main Sulha Ka Raaz

واپسی پر میں نے اپنے گھر والوں کو بھی یہ VCDدکھائی ۔جسے دیکھ کر وہ بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے بے حد متأثر ہوئے ۔  ؎

مقبول جہاں بھرمیں ہو دعوتِ اسلامی

صدقہ تجھے اے ربِّ غفار مدینے کا

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(5) اجتماع میں شرکت کی نیّت کر لی

            پنڈدادن خان(پاکستان)کے اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ ’’بین الاقوامی اجتماع واجتماعی اعتِکاف‘‘نامیVCDکودیکھ کر ہمارے علاقے کے ایک جج صاحب بہت متأثر ہوئے ۔ان کا کہنا تھا میں تو پہلے ہی سے امیرِ اہلسنّت  دامت برکاتہم العالیہ کے رسائل پڑھتاہوں ۔انہوںنے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع اور بین الاقوامی اجتماع میں شرکت کی بھی نیّت کی ۔ اِسی علاقے کے ایک MPAبھی اس VCDکو دیکھ کر بہت متأثر ہوئے ۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(6) دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوگئے

            بابُ الاسلام (سندھ) کے شہر عمر کوٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خُلاصہ ہے کہ میں نے مکتبۃ المدینہ سے جاری ہونے والی VCD’’دعوتِ اسلامی کی جھلکیاں ‘‘یونیورسٹی کے ایک اسٹوڈنٹ(یعنی طالب علم) کو دی ۔جب اس نے یہ VCDدیکھی تو بہت متأثر ہوا اور مجھ سے کہنے لگا کہ میں تو سمجھتا تھا کہ عمرکوٹ کے چند اسلامی بھائی ہی دعوتِ اسلامی کا کل اثاثہ ہیں مگر یہ VCDدیکھ کر پتا چلا کہ آپ کی تحریک دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام تو دنیا بھر کے کئی ممالک میں ہورہا ہے ۔اس نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ یہ VCDگاؤں میں کیبل پر چلوادی تاکہ گاؤں کے دیگر افراد بھی دعوتِ اسلامی کی شان وشوکت کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں ۔ الحمدللّٰہ عَزَّوَجَلَّوہ اسلامی بھائی اس VCDکی برکت سے گناہوں سے تائب ہوکر دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوچکے ہیں اور تادمِ تحریر مجلس رابطہ(دعوتِ اسلامی) کے رُکن ہیں ۔انہوں نے جامعۃ المدینہ میں درسِ نظامی کرنے کی بھی نیّت کی ہے۔

دعوتِ اسلامی کی قَیّوم دونوں جہاں میں مچ جائے دُھوم

اس پہ فدا ہوبچہ بچہ یااللہ (عزوجل) میری جھولی بھر دے

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(7) شرکائِ اجتماع کی تعداد بڑھ گئی

            بابُ الاسلام (سندھ) کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ  دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کی آمد آمد تھی ۔ عمرکوٹ کی تحصیل کھینسر کے گاؤں پیرانی میں پروجیکٹر کے ذریعے VCDاجتماع کیا گیا تو لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ ہم تو سمجھتے تھے کہ بدمذہبوں کا نیٹ ورک بہت وسیع اور مضبوط ہے لیکن یہ VCDدیکھ کر معلوم ہوا کہ الحمدللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  اہلِ حق کی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا کے تقریباً66ممالک میں مَدَنی کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے اس VCDمیں واضح طور پر دیدارِ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نہ ہونے پر حسرت کا اظہار بھی کیا ۔  الحمدللّٰہ عَزَّوَجَلَّاس VCDاجتماع کی برکت سے اس علاقے سے نہ صرف بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کے شرکاء کی تعداد میں اضافہ ہوابلکہ مَدَنی کام بھی پہلے سے بڑھ گیا اور اس گاؤں کی تاریخ میں پہلی بار عید الفطر کے موقع پر دعوتِ اسلامی کو مَدَنی عطیّات پیش کئے گئے ،  اس کے ساتھ ساتھ اسلامی بھائیوں نے قربانی کی کھالیں بھی دعوتِ اسلامی کو دینے کی نیّتیں کیں۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(8) گھر سےT.Vنکال دیا

            لاڑکانہ (سندھ) کے مُقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ میں نے جِیلس بازار (لاڑکانہ)کے رہائشی اسلامی بھائی کو شیخِ طریقتامیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہکے بیان’’TVکی تباہ کاریاں ‘‘کی VCDتحفے میں دی ۔ کم وبیش ایک ہفتے بعد ان سے دوبارہ ملاقات ہوئی تو حیرت اور خوشی کے ملے جلے لہجے میں کہنے لگے:  آپ کے پیر ومرشد (یعنی امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ) نے VCDکے ذریعے نہ جانے کونسی پھونک ماری ہے کہ ہمارے گھر کے افراد نے جب سے وہ VCDدیکھی ہے  ،  الحمدللّٰہ عَزَّوَجَلَّپانچ وقت کی نَماز پڑھنا شروع کردی ہے اور باہمی مشورے سے گھر سے TVبھی نکال دیا ہے ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 



Total Pages: 8

Go To