Book Name:Durood Shareef ki Barkatain

خلق وعادات والے، امّتوں کی شفاعت کرنے والے ، سخاوت اورکرم کے والی پردُرُودوسلام اوراللّٰہ   پاک ان کامحافظ ہے جبریل امین خادِم ہیں اور بُراق سواری ہے معراج ان کاسفرہے اور سدرۃ المنتہیٰ ان کامقام ہےاورقاب قوسین (کمال قربِ الٰہی ) ان کامطلوب ہے اورمطلوب یعنی کمال قرب الٰہی  ہی مقصودہے اورمقصودحاصل ہوچکاہے تمام رسولوں کے سردار، تمام انبیاء کے بعدآنیوالے، گنہگاروں کی شفاعت کرنے والے ، مسافروں اوراجنبیوں کے غمگسار، تمام جہانوں پررحم فرمانے والے، عاشقوں کی راحت اور مشتاقوں کی مراد،  جملہ ہائے عارفوں کے سورج، سالکوں کے چراغ، مقربین کی شمع، فقیروں پر دیسیوں اور مسکینوں سے محبت والفت رکھنے والے، جنات اورانسانوں کے سردار، حرم مکہ اورحرم مدینہ کے نبی، بیت المقدس اورخانہ کعبہ دونوں قبلوں کے امام، دنیا و آخرت میں ہمارے وسیلہ،قاب قوسین کی نوید والے،   مشرقوں اورمغربوں کے رب کے حبیب، امام حسن اورامام حسین کے نانا، ہمارے آقا، جملہ جن واِنس کے والی، یعنی ابوالقاسم محمد بن عبد اللہ،اللّٰہ   پاک کے نورمیں سے عظمت ورفعت والے نورپردُرُودوسلام، ان کے نورِجمال کے عاشقو، خوب صلاۃ وسلام بھیجو ان کی ذات والا صفات پراوران کی آل واصحاب پر۔

دُرُودِ تُنَجِّینا کے بارے میں اِیمان افروز حِکایت

        علامہ ابن فاکہانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکتاب’’ اَلْفَجْرُ الْمُنِیْر‘‘ میں اس دُرُود شریف کے بارے میں ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ پارسا شیخ موسیٰ ضریر  رَحْمَۃُ اللہ   عَلَیْہِ  نے مجھ سے بیان کیا کہ وہ بذریعہ کشتی سمندری سفر پر روانہ ہوئے ، راستے میں شدید طوفان نے آلیاجسے اِقْلَابِیَہ (الٹ پلٹ کر دینے والی)کہتے ہیں ۔ بہت کم لوگ ہیں جو اس طُوفان میں پھنس کر ڈوبنے سے بچتے ہیں ، لوگ ڈُوبنے کے خوف سے چیخ وپکار کرنے لگے، مجھے نیند آگئی ، خواب میں نبیِّ اکرم ، نُورِ مجسّم ، شاہ ِبنی آدم   صَلَّی  اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی زِیارت ہوئی،آپ   صَلَّی  اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا:کشتی والوں کو کہو کہ وہ ایک ہزار مرتبہ یہ دُرُود شریف اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ صَلَاۃً تُنَجِّیْنَا بِھَاسے لیکر بَعْدَالْمَمَاتِ تک پڑھیں ۔میں بیدار ہوا اور کشتی والوں کو خواب بیان کیا ۔ہم نے مل کر تین سومرتبہ ہی پڑھاتھا کہ اللّٰہ کریم نے طوفان سے نَجات عطا فرما دی۔(مَطَالِعُ الْمُسَرَّات، ص۴۷۱)

        شیخ مجدالدین فیروز آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  نے، شیخ حسن بن علی اسوانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے حوالے سے بیان کیا کہ جوشخص یہ دُرُود پاک(دُرُودِتُنَجِّینا) کسی بھی مشکل، آفت یا مصیبت میں ایک ہزارمرتبہ پڑھے اللّٰہپاک اس مشکل کو آسان فرمادے گا اور اس  کا مقصد پورا فرمادے گا۔ (مَطَالِعُ الْمُسَرَّات،ص۴۷۱)

دُرُودِتُنَجِّینا

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَدٍ صَلَاۃً تُنَجِّیْنَا بِہَا

مِنْ جَمِیْعِ الْاَحْوَالِ وَالْآٰفَاتِ وَتَقْضِیْ لَنَا بِہَا

جَمِیْعَ الْحَاجَاتِ وَتُطَہِّرُنَا بِہَا مِنْ جَمِیْعِ السَّیِّئَاتِ

وَتَرْفَعُنَا بِہَاعِنْدَکَ اَعْلَی الدَّرَجَاتِ وَتُبَلِّغُنَا بِہَا

اَقْصَی الْغَایَاتِ مِنْ جَمِیْعِ الْخَیْرَاتِ فِی الْحَیَاۃِ

وَبَعْدَ الْمَمَاتِ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَی قَدِیْرٌ

                             ترجمہ:اےاللہ!سیّدناحضرت محمدمصطفےٰ پر ایسی رحمت نازل فرماکہ تواِن کے سبب ہمیں تمام خوفوں اورآفتوں سے نَجات دے اور ان کے سبب توہماری تمام حاجتوں کوپورا فرما اور ان کی بدولت توہمیں تمام گناہوں سے پاک کردے اوران کے ذریعے تو ہمیں بلند دَرَجات پرفائزفرمادے اوران کی بَرَکت سے توہمیں تمام نیکیوں کی آخری انتہاتک پہنچا دے، زندگی میں اورموت کے بعداور بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے ۔

شفائے اَمراض

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍطِبِّ الْقُلُوْبِ وَدَوَآئِھَا

وَعَافِیَۃِ  الْاَبْدَانِ  وَ شِفَآئِھَا  وَ  نُوْرِالْاَبْصَار ِوَ ضِیَآئِھَا

وَعَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ

باوُضومریض کولکھ کردیں کہ زبان سے چاٹے یاپانی میں گھول کرپلادیں۔شفا ہونے تک یہ عمل برابرکرتے رہیں  بِاِذْنِ اللہ موت کے سوا ہرمرض کومفیدہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                                     صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

دُرُودِماہی کے بارے میں مچھلی کی حکایت

        ایک بُزرگ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  دریا کےکنارے وُضو کر رہے تھے کہ ایک مچھلی آئی اور اُس نے یہ دُرُود شریف پڑھا انہوں نے دریافت کیا کہ اس نے کس سے سیکھا اس مچھلی نے جواب دیا کہ ایک دفعہ دریا کے کنارے پر میں نےایک فرشتہ کو پڑھتے سنااور یاد کرلیا اُسی روز سے ہر آفت وبلا سےمحفوظ ہوں ۔   (اعمال رضا، ص۱۳۸)

دُرُودِماہی

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ خَیْرِ الْخَلَآئِقِ

وَاَفْضَلِ الْبَشَرِوَشَفِیْعِ الْاُمَمِ یَوْمَ الْحَشْرِوَالنَّشْرِ وَصَلِّ

 



Total Pages: 6

Go To