Book Name:Khushnaseeb Mareez

کمی ہونا شروع ہوگئی ۔ دس دن بعدڈاکٹر کا بتایا ہوا ٹیسٹ کروایا تو کینسر کا نام و نشان تک نہ تھا ۔

اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد   

(18)   دانتوں کا  درْد جاتا رہا

                        پنجاب کے ایک اِسلامی بھائی نے حلفیہ کچھ اس طرح بتایاکہ مجھے عرصۂ دراز سے داڑھ میں دَرْد تھا۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ دَرْد شدّت اِختیار کرگیا۔ میں نے بَہُت علاج کروایا مگر مُسْتقِل آرام نہ ہوا ۔مجھے کسی نے بتایا کہ فُلاں جگہ ایک غیر مسلم عامِل ہے اُس کو دکھاؤ، میں مرتا کیا نہ کرتا وہاں جانے کیلئے بھی تیّار ہوگیا تھا ۔مگر پھر مجھے کسی نے مشورہ دیا کہفیضانِ مدینہچلے جاؤوہاں تعویذاتِ عطّارِیہ مفت ملتے ہیں ۔

        جب میں فیضانِ مدینہ میں تعویذاتِ عطّارِیہ کے بستے پر گیا تو وہاں پر موجود اِسلامی بھائی نے مجھے تعویذ دیااور کہا :  ’’اسے 12 منٹ داڑھ پر رکھنا ہے، اِنْ شَآءَ اﷲ عَزَّ وَجَلَّ   اِفاقہ ہو جائیگا اور جب کبھی دوبارہ دَرْد میں شدت ہو 12 منٹ رکھیں ۔‘‘ میں نے ایسا ہی کیا۔ اَلْحَمْدُﷲ  عَزَّ وَجَلَّ  اِس رُوحانی علاج سے تقریباً2 دن میں میرا دَرْد بالکل ختْم ہوگیا۔

اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد   

(19)   شَد ید بُخار سے چُھٹکارہ مل گیا

                        باب الاسلام سندھ (میر پور خاص) کے ایک اِسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہمیرا چھوٹا بیٹا (عمرتقریباً 6 سال ) ایک ماہ سے شدید بخار میں مبْتَلاتھا ۔دن کے وقت بخار اُتر جاتا رات کو پھر چڑھ جاتا ۔کئی ڈاکٹروں سے علاج کروایامگرکوئی خاطرخواہ فائدہ نہیں ہوا۔اسی پریشانی کے عالم میں ایک دن میں فیضانِ مدینہ جاپہنچا اور تعویذاتِ عطّارِیہ کے بستے سے بخار کے تعویذ لے آیا۔ جو دونوں بازوؤں پر باندھنے تھے اور بارہ بارہ گھنٹوں میں تبدیل کرنے تھے۔ میں نے ذِمَّہ دار اِسلامی بھائی کی بتائی ہوئی ترکیب سے اپنے بیٹے کو تعویذاتِ عطّارِیہ استعمال کروائے ۔اَلْحَمْدُﷲ عَزَّ وَجَلَّ چند ہی گھنٹوں میں بخار اتر گیا ۔

دَرْدِسر ہو یا بخار آئے تڑپ جاتا ہوں

          میں  جَہَنَّم  کی سزا کیسے سہوں گا یا رب  (ار مغانِ مدینہ)

اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(20)  پتھری نکل گئی

                                                باب الاسلام سندھ(کنبھار کالونی ضلع میر پور خاص ) کے اِسلامی بھائی کا حلفیہ بیان کچھ یوں ہے کہ میری مَدَنی مُنّی(عمر 6سال) تقریباً 2مہینے سے پیٹ کے درد میں مبتلاء تھی ۔ہم نے عُمر کوٹ کے کئی ڈاکٹروں سے علاج کروایا ۔ ادویّات کے استعمال سے عارضی طور پر اِفاقہ ہوجاتا مگر مستقل آرام نہ آیا ۔ ایک رات مَدَنی مُنّی کے پیٹ میں دوبارہ شدید درد اٹھا ۔ہم اُسے فوراً اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اُسے داخل کرلیا ۔ مختلف ٹیسٹ کروائے گئے تو معلوم ہوا کہ گُردے میں پتھری ہے ۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کا آپریشن ہوگا اور یہاں نہیں بلکہ باب المدینہ کراچی ہوگا ۔ہم نے رُوحانی علاج کے لئے  مجلسِ مکتوبات وتعویذاتِ عطّارِیہ  کے ذِمَّہ دار سے رابطہ کیا ۔ذِمَّہ دار اِسلامی بھائی نے ہمیں چند تعویذاتِ عطّاریہ اور دَم کیا ہوا پانی دیا ۔ یوں میری مَدَنی مُنّی کا رُوحانی علاج شروع ہوگیا ۔باب المدینہ کراچی کے اسپتال والوں نے آپریشن کے لئے داخل کر لیا ۔ جس شام آپریشن ہونا تھا ، ڈاکٹروں نے دوبارہ ٹیسٹ کروائے تو  تعویذاتِ عطّاریہ اور دَم کئے ہوئے پانی کی بَرَکت سے اَلْحَمْدُﷲ عَزَّ وَجَلَّ پتھریوں کا نام ونشان نہ تھا ۔ (تادمِ تحریر)دوبارہ کبھی مَدَنی مُنّی کو کبھی پیٹ میں تکلیف نہیں ہوئی ۔

اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد   

(21)  پھوڑے ختم ہوگئے

                                                باب الاسلام سندھ(عطّار آباد (جیکب آباد) ) کی ایک اِسلامی بہن کا بیان ہے :  میری مَدَنی مُنّی(عمر تقریباً ۱۱ سال) کے سر پر پھوڑے نکل آئے جن سے پیپ بہتی رہتی تھی اور سر کے بال بھی نہ ہونے کے برابر تھے ۔ ہم نے کئی ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کروایا ، عاملوں سے تعویذات بھی لئے مگر پھوڑے ختم نہ ہوئے ۔ پھر ہمیں پتا چلا کہ دَعوتِ اِسلامی کے مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ عطّار آباد میں تعویذاتِ عطّاریہ فِی سَبِیْلِ اللّٰہ دئیے جاتے ہیں ۔ چنانچہ میں نے اپنے بیٹے کے ذریعے  مجلسِ مکتوبات وتعویذاتِ عطّارِیہسے رابطہ کیا ۔ذِمَّہ دار اِسلامی بھائی نے چند تعویذات دئیے، کاٹ والا عمل کیا اور اس کا پانی ہمیں دے دیا ۔ اَلْحَمْدُﷲعَزَّوَجَلَّ اس رُوحانی علاج کی بَرَکت سے میری مَدَنی مُنّی کے نہ صرف پھوڑے ختم ہوگئے بلکہ بال بھی بڑھنا شروع ہوگئے ۔

 



Total Pages: 8

Go To