Book Name:Khushnaseeb Mareez

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(5)   T.B  سے نجات مل گئی

                                                پنجاب کے ایک اِسلامی بھائی کا بیان ہے کہ  میری والدہ کو  T.Bہو گئی تھی۔ان کا بہت علاج کروایا گیا ، مہنگی مہنگی ادویّات دی گئیں لیکن آرام نہ آیا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ایک سال تک T.Bرہے گی۔اس دوران والدہ محترمہ نے خواب میں کسی بزرگ کو دیکھا جنہوں نے پلیٹوں پر آیاتِ قراٰنیہ لکھیں اور وہ پلیٹیں انہیں عطا کردیں ۔اس خواب کے بعد ہم نے مجلس مکتوبات وتعویذات ِ عطاریہ کے اِسلامی بھائی سے رابطہ کیا ۔انہوں نے رُوحانی علاج کے لئے پلیٹیں لکھ کر دیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ   انپلیٹوں میں پانی پینے کی بَرَکت سے چار ماہ کے اندر اندر امی جان کیT.Bکے مرض سے جان چھوٹ گئی۔ ڈاکٹرز بھی حیران تھے کہ اتنے مختصرسے عرصے میں ڈاکٹری دوائی کے بغیر T.B کیسے ختم ہوگئی۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(6)  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا کرم ہوگیا

                                                 ایک اِسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے : میرے بھائی کے یہاں بیٹا پیداہواجسے پیدائشی طور پر سانس کا مسئلہ تھا۔ اسے جھٹکے بھی لگتے تھے۔چنانچہ ڈاکٹروں نے اسے میونسپل ہاسپٹل کے نرسری وارڈ میں داخل کرلیا۔اس کی حالت بہت نازُک تھی ۔وہ تقریباً 9دن تک ہسپتال میں رہا مگر بہتری کے کوئی آثار دکھائی نہ دیتے تھے ۔ ہم نے مجلسِ مکتوبات وتعویذاتِ عطّارِیہ کے اِسلامی بھائیوں سے رابطہ کرکے تعویذ حاصل کیا اور اس بچے کے گلے میں ڈال دیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  تعویذاتِ عطایہ کی بَرَکت سے 3ہی دن میں اس کی حالت بہت بہتر ہوگئی یہاں تک کہ ڈاکٹروں نے اسے اسپتال سے چھٹی بھی دے دی ۔اللّٰہ  عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو  

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(7)  دل کی مریضہ صحت یاب ہو گئی

                                                راولپنڈی پنجاب (پاکستان)کی ایک اِسلامی بہن کا بیان کچھ یوں ہے کہ مجھے دل کا عارضہ لاحق تھا ۔میرا بلڈپریشر ہائی ہوجاتا اوردل کی دھڑکن بھی تیز ہوجایا کرتی تھی۔ تقریباً ساڑھے چار سال تک بڑے بڑے اسپتالوں میں نامور ڈاکٹروں سے علاج کروایا مگر کوئی خاص فرق نہ پڑا بلکہ’’ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔‘‘ جہاں جاتی ادویّات میرے ساتھ ہوتی تھیں ۔ایک بار اِسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت ملی ۔مجھے بڑا رُوحانی سکون ملا اور میں نے اجتماع میں پابندی سے شرکت کی نیت بھی کی ۔ وہاں مجھے کسی نے تعویذاتِ عطّارِیہ کی بَرَکتوں کے بارے میں بتایا ۔میں نے کسی کی وساطت سے مجلسِ مکتوبات وتعویذاتِ عطّارِیہ ( فیضانِ مدینہ) کے بستے سے تعویذاتِ عطّارِیہ منگوا کر استعمال کئے ۔جب دوبارہ  E.C.G کروائی تورپورٹ بالکل نارمل تھی۔ اب میں نے دوائیوں کا استعمال بھی ترک کردیا ہے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  تعویذاتِ عطّارِیہ کی بَرَکت سے صحت یاب ہوچکی ہوں ۔    

اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(8)   طبیعت ٹھیک ہوگئی

                                                ٹنڈوالہ یار (باب الاسلام سندھ) کے ایک اِسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ میری چھوٹی بہن پر 4سال کی عمر سے جنات کے اثرات تھے ۔ مختلف عاملوں سے علاج کروایا جس پر کثیر رقم خرچ ہوئی مگر کوئی حل نہ نکل سکا ۔ہم کسی مجبوری کی وجہ سے عطار آباد (جیکب آباد)کی تحصیل’’ٹُھل‘‘ منتقل ہوئے تویہاں اُس کی طبیعت اور بھی ناساز ہوگئی۔ اُس نے ہمیں بتایاکہ رات کو سوتے میں ایسا لگتا ہے جیسے کوئی میری آنکھوں میں سوئیاں چبھو رہا ہو۔اگروہ ذبح شدہ جانور وغیرہ کا خون دیکھ لیتی تو اسے عجیب قسم کی بے چینی محسوس ہونے لگی۔ وہ نماز بھی بڑی مشکل سے پڑھ پاتی تھی۔ جیسے جیسے عمر بڑھنے لگی گھر والوں کی پریشانی میں بھی اضافہ ہونے لگا۔

                                                اِسی دوران کسی نے مجھے شیخ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اِسلامی حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ تعویذاتِ عطّارِیہ کی برکات کے بارے میں بتایا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ! ان تعویذاتِ عطّارِیہ کے استعمال سے کثیر اِسلامی بھائیوں اور بہنوں کی مشکلات کا خاتمہ ہوا اور کئی بیمارتندرست ہوگئے ۔ چنانچہ میں نے ٹُھل مشاورت (دعوت اِسلامی)کے نگران سے رابطہ کیاجو کسی کام کے سلسلے میں باب المدینہ کراچی جارہے تھے ۔ میں نے انہیں وہاں سے تعویذاتِ عطّارِیہ لانے کی درخواست کی۔ انہوں نے ہماری خیرخواہی کرتے ہوئے تعویذاتِ عطّارِیہ لاکر دئیے، ساتھ میں دم کیا ہوا پانی بھی تھا جسے 40 دن تک پینا تھا ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ   8 مہینے تک تعویذاتِ عطّاریہ استعمال کرنے کی بَرَکت سے میری چھوٹی بہن کی طبیعت ٹھیک ہوگئی ۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے مزید بَرَکتیں پانے کے لئے میرے تمام گھر والے سلسلہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہوکر عطّاری بن چکے ہیں ۔

اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(9)   کان کا درد جاتا رہا

 



Total Pages: 8

Go To