Book Name:Uyun ul Hikayaat Hissa 1

اب میں تمہاری دکان پر نہیں آؤں گا اور ہر مرتبہ ایسے معاملات نہیں ہوتے ،اس میں میرا کوئی کمال نہیں۔

             پھر آپ  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:’’پاک ہے میراپروردگار عزوجل، تمام تعریفیں اسی کے لئے ہیں ، وہ اپنی مخلوق کو جیسے چاہے رزق عطافرمائے،جس پر چاہے جود وعطاکی بارش فرمائے،وہ مالک و مختارہے اورہم اس کے عاجز بندے ہیں۔‘‘ پھر فرمایا: ’’اگرہم اللہ عزوجل سے دنیاوی نعمتوں کا سوال کرتے تو وہ ہمیں منع نہ فرماتا لیکن ہم نے تو اپنے پروردگار عزوجل سے یہ سوال کیاہے کہ ’’ وہ ہمیں دنیاوی مال ودولت سے محفوظ رکھے ۔الحمدللہ عزوجل ! اس پاک پرورد گار عزوجل نے ہماری یہ دعا قبول فرما لی اور ہمیں دنیاوی مال ودولت کی حرص سے محفوظ رکھا ۔‘‘

  {اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

 

 

 

 

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

حکایت نمبر185:                               

  دوچادروں والا نوجوان

            حضرت سیدنا علی بن محمد شیرازیعلیہ رحمۃ اللہ الہادی فرماتے ہیں ، میں نے حضرت سیدنا ابراہیم بن احمد خواص علیہ رحمۃ اللہ الرزّاق کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ’’میں نے ایک نوجوان کو دیکھاجس نے دو چادریں اپنے جسم پر لی ہوئی تھیں ، ایک کا تہبند بنایاہوا تھا اوردوسری کندھوں اور بقیہ جسم پر ڈالی ہوئی تھی۔ وہ خوبصورت نوجوان خانہ کعبہ کے گرد طواف کررہاتھا۔ کافی دیر تک وہ طواف کرتا رہا پھر نماز پڑھناشروع کردی، وہ نوجوان دنیاومافیہا (یعنی دنیااور جو کچھ اس میں ہے)سے بے خبراپنے رب عزوجل کی عبادت میں مصروف تھا ۔ اس کے نورانی چہرے اورعبادت وریاضت کو دیکھ کر میرے دل میں اس کی عظمت بیٹھ گئی اور وہ میری نظروں میں بہت زیادہ معزز ہوگیا۔میں روزانہ اس نوجوان کو اسی طرح طواف ونماز میں مشغول دیکھتا۔ میرے پاس چار سو درہم تھے۔ میں انہیں لے کر اس نوجوان کے پاس گیا ،وہ مقامِ ابراہیم علیہ السلام کے پا س بیٹھا ہوا تھا۔

            میں نے تمام درہم اس کے قریب رکھ دیئے اورکہا:’’اے میرے بھائی ! یہ حقیر سا نذرانہ میری طرف سے قبول کرلو اوراس رقم کے ذریعے اپنی ضروریات پوری کرو ۔‘‘اس پر وہ نوجوان کھڑا ہو ااور تمام درہم اٹھا کر اِدھر اُدھر رکھ دیئے اورکہنے لگا: ’’اے ابراہیم علیہ رحمۃ اللہ القدیم!میں نے اللہ عزوجل کی راہ میں ستر ہزار دینار خرچ کئے ہیں پھر مجھے یہ حالت اوراس جگہ عبادت کی سعادت نصیب ہوئی ہے اورآپ  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہمجھے اللہ عزوجل کی عبادت سے دورکرنا چاہتے ہیں اوروہ بھی اتنی کم رقم کے عوض ۔‘‘

 



Total Pages: 412

Go To