Book Name:Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal (Jild-1)

عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا ذمہ ختم ہو جائے گا۔ ‘‘            ( المعجم الکبیر ، الحدیث ۴۷۹ ، ج ۲۴ ،ص ۱۹۰)

{23}…شاہ ابرار، ہم غریبوں کے غمخوار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ جو جان بوجھ کر نماز چھوڑے گا اللہ  عَزَّ وَجَلَّ اس کا نام جہنم کے دروازے پر لکھ دے گا جس سے وہ داخل ہو گا۔ ‘‘

 ( کنز العمال ،کتاب الصلاۃ ، التر ھیب عن ترک الصلاۃ ،ا لحدیث ۱۹۰۸۶ ، ج۷، ص ۱۳۲)

{24}…رسول انور، صاحب کوثر صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ جس نے نماز چھوڑی اس نے اپنے اہل وعیال  اور مال کو گھٹا دیا۔ ‘‘        ( کنز العمال ،کتاب الصلاۃ ، التر ھیب عن ترک الصلاۃ ، الحدیث ۱۹۰۸۵ ، ج۷، ص ۱۳۲ )

{25}…حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبر عَزَّ وَجَلَّ  وصلَّیا للہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ اے گروہ  قریش!  خدا کی قسم!  تم ضرور نماز قائم کرو گے اور زکوٰۃ ادا کرو گے یا پھر میں تم پر ایسے شخص کو بھیجوں گا جو دین کی خاطر تمہاری گردنیں مارے گا۔ ‘‘

 ( المستدرک ،کتاب الایمان والنذور ، باب من قال انا بر ی من الاسلام فھو کما قال ، الحدیث ۷۸۸۹، ج۵ ، ص ۴۲۵)

{26}…نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ مُعظَّم ہے :  ’’ اسلام میں اس کا کوئی حصہ نہیں جس کی نماز نہیں اور اس کی کوئی نماز نہیں جس کا وضو نہیں ۔ ‘‘    (التر غیب والتر ھیب،کتاب الصلاۃ،الترھیب من ترک الصلاۃ،الحدیث ۸۱۶،ج۱،ص ۲۵۸)

{27}…رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ:  ’’  اللہ  عَزَّ وَجَلَّ نے اسلام میں چارچیزوں کوفرض فرمایا ہے، لہٰذا جو ان میں سے تین پر عمل کرے گا وہ اس کے کسی کام نہ آئیں گی جب تک کہ ان سب پر عمل نہ کرے اور وہ نماز، زکوٰۃ،رمضان کے روزے اور بیت اللہ  شریف کا حج ہیں ۔ ‘‘  ( المسند للامام احمد بن حنبل ، الحدیث ۱۷۸۰۴ ، ج۶، ص ۲۳۶)

{28}…حضور نبی ٔ پاک ، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑدی اللہ  عَزَّ وَجَلَّ اس کے عمل برباد کر دے گا اور اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کا ذمہ اس سے اٹھ جائے گا جب تک کہ وہ توبہ کے ذریعے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں رجوع نہ کرے۔ ‘‘                                      (المعجم الکبیر ،الحدیث ۲۳۳،ج۲۰،ص۱۱۷،مختصرًا)

{29}…اللّٰہکے مَحبوب، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا :  ’’ جس نے نماز ترک کی اس نے اعلانیہ کفر کیا۔ ‘‘                                                      ( المعجم الاوسط ، الحدیث: ،۳۳۴۸ ،ج۲،ص ۲۹۹)

{30}…شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمالصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ جان بوجھ کر نماز نہ چھوڑوکیونکہ جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑی اللہ  عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا ذمہ اس سے اٹھ جائے گا۔ ‘‘

 (المعجم الکبیر،الحدیث: ۱۳۰۲۳،ج۱۲،ص۱۹۶بدن ’’ لاتترک الصلوٰۃمتعمدًا ‘‘ )

{31}…حضرت سیدناعلی کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالیٰ وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے مروی ہے :  ’’ جس نے نماز نہ پڑھی وہ کافر ہے۔ ‘‘

 ( کنزالعمال،کتاب الصلوۃ ،الباب الاول فی فضلھا ووجوبھا ، الحدیث ۲۱۶۴۹ ،ج۸، ص ۸)

{32}…حضرت سیدنا ابن عباس رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہمَا  سے مروی ہے :  ’’ جس نے نماز چھوڑدی اس نے کفر کیا۔ ‘‘

 ( مجمع الزوائد،کتاب الصلاۃ،باب فی تارک الصلوۃ ، الحدیث ۱۶۳۸،ج۲ ،ص۲۷ )

{33}…حضرت سیدنا ابن مسعودرَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ  سے مروی ہے :  ’’ جس نے نماز چھوڑی اس کا کوئی دین نہیں ۔ ‘‘

 ( الترغیب والترھیب ،کتاب الصلاۃ ، الترھیب من ترک الصلاۃ تعمد االخ ،الحدیث۲ ۸۳ ، ج ۱ ، ص ۲۶۱ )

{34}…حضرت سیدنا جابررَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے :  ’’ جو نماز نہ پڑھے وہ کافر ہے۔ ‘‘

 ( کنزالعمال ،کتاب الصلوۃ ، الباب الاول فی فضلھا ووجوبھا ، الحدیث ۲۱۶۴۹ ، ج ۸ ، ص۸)

{35}…حضرت سیدناابودرداء رَضِیَ اللہ  تَعَالٰی عَنْہ  سے مروی ہے :  ’’ جو نماز نہ پڑھے اس کا کوئی ایمان نہیں اور جو وضو نہ کرے اس کی کوئی نماز نہیں ۔ ‘‘                      ( کنزالعمال، کتاب الصلوۃ ،ا لباب الاول فی فضلھا ووجوبھا ،الحدیث ۲۱۶۴۲ ، ج۸ ، ص ۷)

{36}…دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوالصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :  ’’ جس نے نماز چھوڑی اس نے کفر کیا۔ ‘‘                       ( صحیح ابن حبان ،کتاب الصلاۃ ، باب



Total Pages: 320

Go To