Book Name:Naikiyon ki Jazain Aur Gunahon ki Sazain

نیکیوں کی جزاؤں اور گناہوں کی سزاؤں سے متعلق آیات ، احادیث اور حکایات کا مدنی گلدستہ

قُرَّۃُ الْعُیُوْن وَ مُفَرِّحُ الْقَلْبِ الْمَحْزُوْن

ترجمہ بنام

 

 

نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں

 

 

 

 

 

مؤلِّف :

فقیہ ابواللیث نصر بن محمد سمرقندی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی

(متوفّٰی۳۷۵ھـ)

 

 

پیش کش : مجلس المدینۃ العلمیۃ (دعوتِ اسلامی)

(شعبہ ترا جِم کتب)

 

 

ناشر

مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

 

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمیْنَ وَ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ المُرسَلِیْنَ

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْم  ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ  ؕ

تعارُفِ مُصَنِّف

ولادتِ باسعادت :

    امام ابو الليث سمرقندی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی ازبکستان کے شہر سمرقند ميں پید اہوئے جسے عربی میں سمران کہا جاتا ہے يہ مشہور شہر'' ماوراء النھر''کے نام سے معروف ہے اس کی مساجد اور مدارس آج بھی اس کی روشن تاريخ اورشہرت پر دلالت کرتے ہيں ۔

    آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا نام نصر بن محمد بن احمد بن ابراہیم  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ہے ۔ آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ مفسر، محدث، فقیہ، حافظ، مشہور عابد وزاہد، صوفی اور اَئمہ اَحناف ميں سے ہيں ، فقیہ اور امام الھدیٰ کے لقب سے ملقب ہيں ، آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ اپنے اصل نام سے زیادہ اپنی کنيت ابوالليث سمرقندی سے مشہور ہیں ۔

اساتذہ کرام :

    آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے کئی اساتذہ سے علمی فيض حاصل کيا، چند کے نام درج ذیل ہيں :

(۱) ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے والد گرامی محمد بن ابراہيم التوزی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ

(۲) ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ الفقيہ ابو جعفر الھندوانی  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ

(۳) ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ المفسِّرمحمد بن الفضل البلخی  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ

(۴) ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خليل بن احمد القاضی  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ

تلامذہ :

    آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے کئی تشنگان ِ علم نے علمی فيوض وبرکات حاصل کئے جن ميں سے چند کے نام يہ ہيں :

 



Total Pages: 36

Go To