Book Name:Namaz-e-Jumma Na Milay To Kon Si Namaz Parheen

سے عطر بکتا تھا کہ آدھا تولہ  ہے مگر اب گرام کے حساب سے بکتا ہو گا مثلاً یہ  پانچ گرام کى بوتل اتنے کى ہے حالانکہ اس سے  اىک گرام نکل چکى ہوتى ہے ، اسی طرح بوتلوں مىں بھى مَسائل ہوتے ہىں کہ بعض بوتلوں کے پىندے موٹے ہوتے جس کی وجہ سے اُن میں عطر  کم  جاتا ہے اس لیے وزن کے بجائے یہ کہہ کر عطر بیچنے میں عافیت ہے کہ  یہ شىشى اتنے کى ہے ۔  

رىکارڈ شُدہ آىتِ سجدہ سننے کا شرعی حکم

سُوال:کیا موبائل وغیرہ  پر ریکارڈ تلاوتِ قرآن سنتے ہوئے آیتِ سجدہ سننے سے سجدۂ تلاوت لازم ہو جائے گا؟

جواب:رىکارڈ شُدہ آىتِ سجدہ سننے سے  سجدہ ٔتلاوت واجب نہىں  ہوتا ۔ ([1])

جَل کر مَرنے والے کو نزع کی سختیاں زیادہ ہوتی ہیں یا گِر کر مَرنے والے کو ؟

سُوال: جو شخص جَل کر مَرا اس کى نزع کى سختىاں زىادہ ہوں گى ىا جو 20 منزلہ بلڈنگ سے گِر کر مَرا اس کى نزع کى سختىاں زىادہ ہوں گى؟

جواب:اللہ پاک نزع کی سختیوں سے  امن نصىب فرمائے ۔ خدا ہى بہتر جانے کہ  کس کو نزع کی سختیاں  کم ہوتى ہىں اور  کسى کو زىادہ ؟ جس شخص نے  خودکشى نہىں کى بلکہ وىسے ہى آگ مىں جھلس کر  فوت ہوا تو وہ  شہادت کا رُتبہ پا گىا ۔ ([2]) بہرحال نزع کى سختىاں اللہ پاک کى مَرضى پر ہیں ۔

مسلمان جنات کو اِىصالِ ثواب کر سکتے ہىں

سُوال: کىا مسلمان جنات کو اِىصالِ ثواب کر  سکتے ہىں ؟

جواب: جی ہاں!مسلمان جنات کو اِىصالِ ثواب کر سکتے ہىں ۔

حُدودِ حَرم میں عمرے  کی نیت نہیں ہو سکتی

سُوال:اگر کوئى مىقات مىں رہتا ہو تو کیا وہ  حُدود ِحرم مىں جا کر عمرے  کى نىت کر سکتا ہے ؟

جواب:حَرم کى حُدود سے باہر جانا پڑے گا جىسے  مسجدِ عائشہ کہ وہ حِل میں ہے ۔ ([3])

”جو اللہ پاک  چاہتا ہے وہى ہوتا ہے “کی وَضاحت

سُوال:جو اللہ پاک چاہے وہى ہوتا ہے اِس حدىثِ پاک کا کیا  مفہوم ہے ؟

جواب:یہ  مسلمان کا مسلمہ عقىدہ ہے کہ جو اللہ پاک  چاہتا ہے وہى ہوتا ہے ، ىعنى اگر سارى کائنات کچھ چاہے اور اللہ پاک نہ  چاہے تو کچھ بھى نہىں ہو گا اور  وہی ہو گا جو اللہ پاک چاہے گا تو ان  الفاظ کے معنیٰ بالکل واضح ہیں ۔ اب کوئی کہے کہ  کھانا کھا لو تو  اس سے کوئى نہیں پوچھے گا کہ اس کے معنیٰ کىا ہىں؟ہاں! وہ پوچھے گا جس کو اُردو نہىں آتى ہو گی ۔ (اِس موقع پر مَدَنی مذاکرے میں شریک مفتی صاحب نے فرمایا:) حقىقى چاہنا تو اللہ پاک ہى کا چاہنا ہے لىکن اىسا نہىں ہے کہ اس کا معنیٰ  پھر ىہ بىان کر  دىا جائے کہ اللہ پاک کے پىاروں کے چاہنے سے کچھ نہىں ہوتا، اللہ پاک کے پیارے بندے اللہ پاک کى دى ہوئى طاقت سے جو چاہتے ہىں کرتے ہىں اور جو وہ کرتے ہیں اس مىں بھی اللہ پاک کا اِذن ہی ہوتا ہے ۔ (اس پر امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اِرشاد فرمایا:)جسے اللہ پاک  کے پىاروں سے دُشمنى ہو گى وہی اىسى بات کرے گا ۔ دیکھئے !ڈاکو بھى چاہتا ہے تو گولى مار ہى دىتا ہے مگر  اس کے بارے میں کبھى بھی وَسوسہ نہىں آئے گا اور نہ کوئی یہ کہے گا کہ ڈاکو نے گولى مارى اور بندہ مَر گىا تو یہ شرک ہو گىا ۔ اسی طرح کسى نے قتل کر دىا اور اب وہ کچہرى مىں جائے اور جج کے پاس کھڑا ہو کر کہے کہ مىں نے قتل نہیں کىا ، اللہ پاک نے چاہا تو مىں نے فائر کر دىا اور ىہ بندہ مر گىا تو اس کی ىہ  دَلىل نہىں چلے گى ۔ یاد رَکھیے ! ىہ عالَمِ اَسباب ہے ورنہ حقىقت ىہى ہے کہ اللہ پاک چاہے گا تو ہى  ہو گا اور اگر اللہ پاک نہ  چاہے تو نہىں ہو گا جىسا کہ دىوار مىں سر مارىں گے تو سر پھٹے گااور  چوٹ لگے گى لىکن اگر اللہ پاک  نہىں چاہے گا تو آپ بھلے زور زور سے سر مارتے رہیں نہىں پھٹے گا ۔

مسجد کا دَروازہ  بند کرنے کے لیے مُعْتَکِف کو  خارج ِمسجد جانے کی اِجازت نہیں

سُوال:کىا مُعْتَکِف اسلامى بھائى مسجد کا دَروازہ باہر سے  بند کرنے کے لىے خارج ِمسجد  جا سکتے ہىں ؟

جواب:مسجد کا دَروازہ تو خارج ِمسجد نہىں بلکہ اندر ہى ہوتا ہے لہٰذا مُعْتَکِف اندر سے دَروازہ بند کر دے اور  اگر باہر سے  دَروازہ بند کرنے کى ضَرورت ہے تو کسى غىر مُعْتَکِف کو بھىج دیا جائے اور وہ باہر سے بند کر دے ۔ دَروازہ  بند کرنا اىسى ضَرورت نہىں کہ جس کے لىے مُعْتَکِف کو مسجد سے باہر جانے کى اِجازت دے دى جائے کیونکہ یہ نہ تو شرعى حاجت ہے اور نہ ہی طبعى حاجت ۔

کیا فطرے کے لیے بھی سال گزرنا شرط ہے ؟

سُوال:رَمَضَانُ الْمُبَارَک کے آخری عشرے میں جو پورے مہینے کا فطرہ ادا کیا جاتا ہے اس کی وہی شرائط ہیں جو زکوٰۃ کے فرض ہونے کی شرائط ہیں تو ہم سال گزرنے سے پہلے زکوٰۃ ادا نہیں



[1]    ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص ۴۱۸ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

[2]    ابو داود، کتاب الجنائز، باب فی فضل من مات فی الطاعون، ۳ / ۲۵۳، حدیث:۳۱۱۱ دار احیاء التراث العربی بیروت

[3]    ھدایه، کتاب الحج، ۱ / ۱۳۴ دار احیاء التراث العربی بیروت



Total Pages: 8

Go To