Book Name:Namaz-e-Jumma Na Milay To Kon Si Namaz Parheen

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِط

نمازِ جمعہ نہ ملے تو کون سی نماز پڑھیں ؟ ([1])

شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۲۱صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  معلومات کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا ۔

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ مصطفے ٰصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم!تم جہاں بھى ہو مجھ پر دُرُود پڑھو کہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے ۔ ([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

نمازِ جمعہ نہ ملے تو کون سی نماز پڑھیں؟

سُوال: لىٹ ہونے کى وجہ سے اگر نمازِ جمعہ نہ مل پائے تو کون سى نماز پڑھی  جائے ؟(سوشل میڈیا کے ذَریعے سُوال )

جواب:اگر نمازِ  جمعہ پورے شہر مىں کہىں بھى نہ مل پائے تو ا ب ظہر کی نماز پڑھىں گے ۔ ([3])

والدین سے قطعِ تعلقی کس صورت میں جائز ہے ؟

سُوال:اَولاد کِن صورتوں مىں ماں باپ کے ساتھ قطعِ تعلقى کر سکتى ہے ؟

جواب:اگر والدىن مَعَاذَاللّٰہ اِىمان سے پھر کر مُرتَد ہو جائىں تو بے شک ان سے رِشتہ ختم کر دىا جائے ۔ ([4]) اگر نَعُوْذُبِاللّٰہ وہ اَولاد کے دِىن کو نقصان پہنچانے کے دَرپے ہو جائیں مثلاً وہ چاہتے ہىں کہ اَولاد کو اپنے جىسا بنا لىں تب تو زیادہ خطرناک مُعاملہ ہے لہٰذا ایسی صورت میں اَولاد  ان سے اور بھی دور بھاگے ۔ بہرحال اگر والدىن مُرتَد ہوں تو ان سے رِشتہ توڑنا ہو گا ۔ اصلى کافر وہ ہوتا ہے جو شروع سے ہى کافر ہو اور مُرتد وہ جو مسلمان ہونے کے بعد کافر ہوا ۔ اصلی کافر کے مقابلے میں مُرتد کے اَحکام زىادہ سخت ہىں  اور کافر کے مقابلے مىں مُرتد کو عذاب بھی زیادہ شدید ہو گا ۔

اَمّی کی بات مانیں یا اَبو کی ؟

سُوال: اگر کسى کام کى اَبو اِجازت دے رہے ہوں لیکن اَمى اس کام سے منع کر رہى ہوں اور اس کام مىں کوئى بُرائى بھى نہ ہو تو کس کى بات مانى جائے ؟(بابُ المدینہ کراچی  سے ایک مَدَنی منے کا سُوال)

جواب:کسی کام کی تفصیل معلوم کیے بغیر مىں یہ فیصلہ کیسے کروں کہ اِس میں بُرائى ہے یا نہىں؟ممکن ہے کہ  وہ بُرائی والی بات ہو لیکن اس کے کرنے کے لیے میرا کہنا  دَلىل بن جائے ۔ بہرحال مَدَنی منے کو ایسی کوئی ترکیب نکالنی چاہیے کہ امی ابو دونوں راضی رہیں ۔ اگر کوئی کام اىسا ہے جسے کرنے کی اَبو اِجازت دے رہے ہىں لىکن نہ کرنے پر ناراض نہىں ہوں گے اور اسی کام کے کرنے سے امى ناراض ہو جائے گى تو اب ظاہر ہے امى کو ناراض نہىں کرنا چاہیے ۔ امى کی نافرمانى کرنے سے امى آپ سے ناراض ، آ پ کے ابو سے ناراض اور نتیجے میں گھر کا امن و امان تاراج ہو جائے گا ۔

مُنہ میں غِذا کا ذائقہ رہنے سے روزے میں فرق نہیں آتا

سُوال:جب سحرى کے وقت اچار کھاتے ہىں تو اس  کا ذائقہ کچھ دىر تک منہ میں باقی  رہتا ہے ، کیا اس سے روزے پر کچھ  فرق پڑے گا؟ (بہاولنگر پنجاب سے  سُوال)

جواب:اگر منہ اچھی طرح صاف کر لیا اور اچار کا کوئى جز مُنہ میں باقى نہىں ہے ، بس اس کا ٹىسٹ محسوس ہو رہا ہے تو اس سے روزے میں فرق نہىں آئے گا ۔ ([5])البتہ اگر سحری میں اىسى چىزىں کھانی ہوں تو جلدى کھا لی جائیں تاکہ روزہ بند ہونے سے پہلے پہلے اچھى طرح منہ صاف ہو سکے ۔

اللہ  پاک کے بارے میں وَسوسوں کا عِلاج

سُوال: بندے کو اللہ پاک سے اچھا گمان رکھنا لازمى  ہے مگر حالات کى وجہ سے بعض اوقات وَسوسے آتے ہىں بَرائے  کرم! ان کا علاج عناىت فرمادىجئے ۔ (مَدنی صحرا سے ایک ماہ کے اِعتکاف میں عالَمی مَدَنی مَرکز تشریف لائے ہوئے مُعْتَکِف کا سُوال)

جواب:اللہپاک کے ساتھ اچھا گمان رکھنا ضَرورى ہے ۔ وَسوسے کس کو نہىں آتے ؟لیکن وَسوسوں کى طرف توجہ نہ دینا بھى دافعِ وَسوسہ ہے یعنی ان کی طرف توجہ نہ دىنا بھى وَسوسوں کا



[1]    یہ رِسالہ ۲۰رَمَضَانُ الْمُبَارَک ۱۴۴۰؁ھ بمطابق25مئی 2019 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ(کراچی) میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے ’’فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے ۔ (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)

[2]    معجمِ کبیر، باب الحاء، حسن بن حسن بن علی عن ابیه ، ۳ / ۸۲، حدیث:۲۷۲۹ دار احیاء التراث العربی بیروت

[3]    بہارِ شریعت ، ۱ / ۷۷۳ ، حصہ:۴ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

[4]    فتاویٰ رضویہ، ۲۱ / ۲۷۸ملخصاً رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور

[5]    مظھر الانوار، کتاب الصوم، الباب الثانی فیما یفسد الصوم و ما لا یفسدہ، فصل فیما لایفسد به الصوم، ص۳۰۹ ، المکتبة المجددیة النعیمیة باب المدینه کراچی



Total Pages: 8

Go To