Book Name:Islami Shadi

(ناشِرین وغیرہ کو کتابوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

المد ینۃ العلمیۃ

از : بانی دعوتِ اسلامی ، عاشقِ اعلیٰ حضرت ، شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت ، حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَلی اِحْسَا نِہٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِہٖ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ !عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک’’دعوتِ اسلامی‘‘نیکی کی دعوت ، اِحیائے سنّت اور اِشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے ، اِن تمام اُمور کو بحسن وخوبی سر انجام دینے کے لیے متعدِّد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس’’المد ینۃ العلمیہ‘‘بھی ہے جو دعوتِ اسلامی کے عُلماء و مفتیانِ کرام کَثَّـرَھُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی پر مشتمل ہے ، جس نے خالص علمی ، تحقیقی اور اشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں :

(۱)شعبہ کتُبِ اعلیٰ حضرت           (۲)شعبہ درسی کُتُب    (۳)شعبہ اِصلاحی کُتُب

(۴)شعبہ تفتیشِ کُتُب                (۵)شعبہ تراجِم کُتُب   (۶)شعبۂ تخریج([1])

 “ ا لمد ینۃ العلمیہ کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلی حضرت ، اِمامِ اَہلسنّت ، عظیم البَرَکت ، عظیم المرتبت ، پروانۂ شمعِ رِسالت ، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت ، حامیِ سنّت ، ماحیِ بِدعت ، عالِمِ شَرِیْعَت ، پیرِ طریقت ، باعثِ خَیْر و بَرَکت ،  حضرتِ علاّمہ مولیٰنا الحاج الحافظ القاری الشّاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن کی گِراں مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوَسع سَہْل اُسلوب میں پیش کرنا ہے۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس عِلمی ، تحقیقی اور اشاعتی مدنی کام میں ہر ممکن تعاون فرمائیں اورمجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ’’دعوتِ اسلامی‘‘کی تمام مجالس بَشُمُول’’المد ینۃ العلمیہ‘‘ کو دن گیارہویں اور رات بارہویں ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہر عملِ خیر کو زیورِ اخلاص سے آراستہ فرماکر دونوں جہاں کی بھلائی کا سبب بنائے۔ ہمیں زیرِ گنبدِ خضراء شہادت ،  جنّت البقیع میں مدفن اور جنّت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

  رمضانُ المبارک۱۴۲۵ھ 

پیشِ  لفظ

          تمام تعریفیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کیلئے جس نے ہمیں اپنے پیارے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمتی بنایا اور اپنا پسندیدہ دین ، دینِ اسلام عطا فرمایا ۔ دینِ اسلام نے جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی میں مسلمانوں کی رہنمائی فرمائی ہے وہیں شادی بیاہ کے معاملات اور ازدواجی زندگی گزارنے کے بارے میں بھی دُنیا و آخرت کی بربادی سے بچنے اور اللہ و رسول  عَزَّ  وَجَلَّ  و صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رضا حاصل کرنے کے طریقے بتائے ہیں ۔ مگر افسوس!بہت سے مسلمان شادی جیسی عظیم سنت ادا کرنےاور ازدواجی زندگی گزارنے میں افراط و تفریط کا شکار ہیں اور  اللہ و رسول عَزَّ  وَجَلَّ و صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ناراضیاں اور گھریلو زندگی کی بے چینیاں مول لے رہے ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ! اس بڑھتی ہوئی نافرمانی کی روک تھام اور اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ مرکزی مجلسِ شورٰی ، حضرت مولانا حاجی ابو حامد محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی نے مدنی چینل پر “ اسلام اور



[1]   اب ان شعبوں کی تعداد 15 ہو چکی ہے : (۷)فیضانِ قرآن  (۸) فیضانِ حدیث (۹)فیضانِ صحابہ واہل بیت (۱۰) فیضانِ صحابیات وصالحات  (۱۱)شعبہ امیراہلسنّت (۱۲)فیضانِ مدنی مذاکرہ (۱۳)فیضانِ اولیاء و عُلَماء (۱۴) بیاناتِ دعوتِ اسلامی(۱۵)رسائلِ دعوت اسلامی۔ (مجلس المدینۃ العلمیۃ)



Total Pages: 74

Go To