Book Name:Islami Shadi

شادی بیاہ اور ازدواجی زندگی سے متعلِّق فکر انگیز تحریر

 

 

 

اسلامی شادی

 

 

 

 

 

 

پیشکش

مجلس ا لْمَدِ یْنَۃُ الْعِلْمِیَّہ (دعوتِ اسلامی)

 

 

ناشر

مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

’’اسلامی شادی‘‘کے10 حُروف کی نسبت سےاس کتاب کو پڑھنے کی ’’10  نیّتیں‘‘

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖیعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔  (معجم کبير ، ۶ / ۱۸۵ ، حديث : ۵۹۴۲)

مَدَنی پھول : جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ ، اُتناثواب بھی زِیادہ۔

      (۱)ہربارحمدوصلوٰۃ اور تَعَوُّذ و تَسْمِیہ سے آغاز کروں گا۔ (اسی صَفْحَہ پراُوپردی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے اس پر عمل ہو جائے گا) (۲)رِضائے الٰہی کے لئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مُطالَعَہ کروں گا۔ (۳)حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اور قبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا۔ (۴)قرآنی آیات اور اَحادیْثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا۔ (۵)جہاں جہاں ’’اللّٰہ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور جہاں جہاں ’’سرکار‘‘ کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم اور جہاں جہاں کسی صحابی یا بزرگ کا نام آئے گا وہاں رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ اور رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ پڑھوں گا۔ (۶)رضائے الٰہی کے لئے علم حاصل کروں گا۔ (۷)اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی تو عُلَماء سے پوچھ لوں گا۔ (۸) (اپنے ذاتی نسخے کے) ’’یادداشت‘‘والے صفحہ پرضروری نِکات لکھوں گا۔ (۹)دوسروں کو یہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔ (۱۰)کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پر مُطَّلع کروں گا۔

 



Total Pages: 74

Go To