Book Name:Bachon Ki Zid Khatam Karnay Ka Wazifa

       (رُکنِ شُوریٰ نے فرمایا : ) اِس موضوع پر ایک بہت خوبصورت کتاب بنام ”Wellcome To Islam “ہے ۔  یہ بہت شاندار کتاب ہے ، جسے کئى غىر مسلم پڑھ کر اِسلام کى طرف مائِل ہوئے ۔  نئے نئے مسلمان ہونے والوں کے دماغ مىں بہت سارے سُوالات ہوتے ہىں کہ اب مىں نے شروعات کہاں سے کرنی ہے ؟  پہلے کىا کرنا ہے ؟ اِسلام کے بارے مىں بھی کچھ سُوالات ان کے ذہنوں مىں ہوتے ہىں تو ان مَسائل کے حل کے لیے یہ بہترین کتاب ہے ، جو  اُردو اور انگلش دونوں زبانوں میں  دَستیاب ہے  ۔ اُردو مىں اس کا نام ”اِسلام کے بنىادى عقىدے “اور انگلش مىں”Wellcome To Islam“ہے ۔  دونوں کتابىں دعوتِ اسلامى کى وىب سائىٹ پر موجود  ہىں ۔  عام مسلمانوں کے لیے بھی یہ کتاب بہت مُفید ہے ۔  اسے پڑھنے سے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  بہت سارے سُوالات کے جوابات مِل جائىں گے ۔   

بچوں کی جیب خرچی سے انہیں چیزیں دِلوانا

سُوال : جو پىسے بچوں کو خرچى مىں ملتے ہىں تو کىا ان پىسوں سے بچوں کے اِستعمال کى چىزىں لے سکتے ہىں؟ (فیس بک کے ذَریعے سُوال)

جواب :  بچوں کو ہر بار جیب خرچی دىنا کوئى فرض نہىں ہے لہٰذا جیب خرچى دىنے کے بجائے اس کے کام کى کوئی چىز لے لى جائے تو یہ بھی دُرُست ہے جیساکہ بعض والدین بچے کو پیسے دینے کے بجائے اس کى پسند کى چىزىں دِلوا دیتے ہیں ۔  اگر بچے کے پىسے باپ یعنی سرپرست کے پاس رکھے ہیں تو وہ ضَرورتاً انہیں بچے  پر خرچ کر سکتا ہے ۔ ([1])

کیا مُردوں کو لوگ بَرہنہ نظر آتے ہیں؟

سُوال : مُردوں کو قبر پر آنے والے لوگ بَرَہنہ نظر آتے ہىں ، کىا ىہ بات سچ ہے ؟  

جواب :  قبر والوں کو آنے والے  بَرَہنہ یعنی ننگے نظر آتے ہیں ىہ لوگوں کى طرف سے پھیلائی ہوئی بات لگتی ہے ۔  میں نے کہیں بھی ایسا پڑھا نہىں ہے اور بظاہر یہ بات دُرُست بھی معلوم نہیں ہوتی اس لیے کہ بارگاہِ رِسالت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم مىں ان کے غُلام حاضِر ہوں، اَولىائے کِرام کى بارگاہ مىں ان کے مُرىدىن اور مُعتقدىن حاضِر ہوں اور آنے والے اس حال میں نظر آئیں؟ پھر عورتىں بھى سرکار ِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے مزارِ فىضِ اَنوار پر حاضرى دىتى ہىں اور سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے دَربار مىں حاضری دىنى بھى چاہىے ، تو مَعَاذَاللّٰہ یہ بات کیسے کہہ سکتے ہیں کہ  مزار ىا قبر پر حاضرى دىنے پر قبر والے کو آنے والا ننگا نظر آتا ہے ؟باقی حقیقتِ حال تو اللہ پاک ہی  بہتر جانتا ہے ۔  



[1]    الجوھرة النیرة، کتاب النفقات، الجزء الثانی، ص۱۱۵باب المدینه کراچی



Total Pages: 11

Go To