Book Name:Bazo Par Tattoo Banana Kaisa

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط

بازو پر ٹیٹو (Tattoo)بنانا کیسا؟ ([1])

شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۴۱صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   معلومات کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا ۔

دُرُود شریف کی فضیلت

فَرمانِ مصطفے ٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے :جس نے کتاب مىں مجھ پر دُرُودِ پاک لکھا تو جب تک مىرا نام اس مىں رہے گا فرشتے اس کے لىے اِستغفار ( ىعنى بخشش کى دُعا) کرتے رہىں گے ۔  ([2])     

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بازو پر ٹیٹو(Tattoo)ونقش ونگار بنانا کیسا؟

سُوال:بازو پر ٹىٹو (ٹَے ۔ ٹُو)([3])بنوانا کیسا ہے ؟ نیز بازو پر ٹیٹو اور نقش و نگار بنے ہوں تو کیا نماز  ہو جاتى ہے ؟   

جواب:ہر طرح کا ٹیٹوبنوانا ناجائز ہے اور اگر جاندار کی تصویر والا ٹیٹو بنوایا تو  اس کے نظر آنے کی صورت میں نماز میں کراہیت بھی آئے گی البتہ اگر ٹىٹو کپڑوں کے نىچے چھپا ہوا ہے تو اب نماز مىں کراہیت نہىں ہو گی ۔  دیکھا یہ گیا ہے کہ ٹىٹو بنوانے والے اسے کھلا رکھتے ہىں تاکہ لوگ دىکھىں جىسے سونے یا کسی دھات کى چىن پہننے والے مَرد گرىبان کھلا اور سىنہ تان کر رکھتے ہیں تاکہ لوگ انہیں دیکھیں ۔  اپنے طور پر خوش بھی ہوتے ہوں گے کہ ہم اچھے لگتے ہىں لیکن یہ ضَروری نہیں کہ وہ واقعی اچھے لگتے ہوں اس لیے کہ ہر اىک کے دىکھنے کا اپنا اپنا مِعىار ہوتا ہے ۔ بعض لوگ تو ایسوں کو دىکھتے بھی نہىں ہوں گے ۔   

دىکھنا ہے تو مدىنہ دىکھئے

قصرِ شاہى کا نظارہ کچھ نہىں

ٹیٹو بنوالینے والا اب توبہ کیسے کرے ؟

سُوال:اگر کسی نے ٹىٹو (Tattoo)بنوا لىا پھر اِحساس ہوا کہ یہ مجھ سے غَلَطی ہو گئی ہے تو اب اس کی توبہ کا طریقہ کار کیا ہو گا؟کیا آپرىشن کے ذَریعے اسے مِٹانا ضَرورى ہے ؟

جواب:اگر کسی نے  ٹىٹو(Tattoo) بنوا لیا تھا اور پھر اسے غَلَطی کا اِحساس ہوا تو اب وہ سچی توبہ کر لے ۔  ٹیٹو کو آپرىشن کروا کر یا  کُھرچ کر مِٹانا واجب نہىں، البتہ اسے چھپا کر رکھے ، اگر کوئی دیکھ لے تو اُسے بتا دے کہ مىں نے توبہ کر لى ہے ۔  توبہ اس کے لیے کافی ہے ، کُھرچ کر مِٹانے کی صورت میں آزمائش ہو سکتی ہے جیسا کہ پُرانی بات ہے کہ ایک اسلامی بھائی نئے نئے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے تھے ۔ ان کے جسم پر ٹیٹو بنا ہوا تھا ۔ انہیں کسی نے بتایا ہو گا کہ یہ گناہ کا کام ہے ۔  انہوں  نے جَرَّاح (یعنی زَخموں اور پھوڑے پھنسیوں کا عِلاج کرنے والے )کے پاس جا کر اسے مِٹوانے کی کوشش کی تو بے چارے آزمائش میں آگئے اور اَسپتال میں داخِل ہونا پڑا ۔  جب میں  ان کی عیادت کے لیے گیا تو انہوں  نے اپنی آپ بیتی (یعنی کہانی )بیان کی ۔  

بارش کے پانی کی طرح بَرف بھی بَرکت والی کہلائے گی ؟

سُوال:بارش کے پانی کو بَرکت والا پانى کہا جاتا ہے تو جن علاقوں میں بَرف باری ہوتی ہے کیا یہ بَرف بھی بَرکت والی کہلائے گی ؟  

جواب:اس بَرف کو عُرفاًاور قانوناً پانى نہىں کہتے بلکہ بَرف ہی کہتے ہیں ۔   قدرتی بَرف کو Snow Fallsکہتے اور جو Artificial(یعنی مَصنوعی) بَرف  ہوتى ہے جسے  مشىنوں کے ذَریعے بنایا جاتا ہے جیسے فریج میں بنتی ہے اسے آئس کہا  جاتا ہے ۔  قرآنِ کریم میں بارش کے پانی کو  مُبارَک پانى فرمایا  گىا ہے ، فتاویٰ رَضویہ شریف کی دوسری جلد میں یہ صَراحت ہے کہ جو اولے پڑتے ہیں چونکہ یہ بھی پگھل کر  پانی ہو جاتے ہیں تو یہ بھی  آسمانی پانی ہے  ۔ ([4])   

پُرانے Spare Parts کو نیا کہہ کر بیچنا کیسا؟

سُوال:آجکل مارکىٹ مىں کسى بھى قسم کے دھوکے سے گرىز نہىں کىا جاتا  ىہاں  تک کہ پُرانے Spare Parts(یعنی پُرزوں)کو نىا اور لوکل کو Genuine Parts (یعنی اصل پُرزے )کہہ کر بىچ دىا جاتا ہے ، ایسا کرنا کیسا ہے ؟  

 



[1]     یہ رِسالہ ۲۲ رَبیع الآخر ۱۴۴۰؁ ھ بمطابق 29دَسمبر 2018 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی)میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے  ’’ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ ‘‘ نے مُرتَّب کیا ہے ۔  (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)     

[2]     معجمِ اوسط، من اسمه احمد، ۱ / ۴۹۷، حدیث:۱۸۳۵ دار الکتب العلمية  بیروت

[3]     وہ نیلا یا سُرخ نشان جو بَدن کے کسی حصے پر گُدوایا جاتا ہے ۔  (فیروز اللغات، ص۴۶۴ مرکز الاولیا لاہور)

[4]     فتاویٰ رضویہ، ۲ / ۴۵۸ رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور



Total Pages: 11

Go To