Book Name:Intiqal Par Sabar Ka Tariqa

بالکل چھوٹا کر دیتے ہیں ۔ ویسے پورے پورے رِم پھینک دئیے جاتے ہیں مگر یہاں ایک سطر کا کونا بھی بچایا جارہا ہے  ۔

کتاب میں دُرُود شریف لکھنے کی فضیلت

کتاب میں دُرُود شریف لکھنے کی تو فضیلت بھی آئی ہے  ۔ چنانچہ فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم : جس نے کتاب مىں مجھ پر دُرُودِ پاک لکھا تو جب تک مىرا نام اس مىں رہے گا فرشتے اس کے لىے اِستغفار (ىعنى بخشش کى دُعا) کرتے رہىں گے  ۔ ([1]) یہ فضیلت کتابت( یعنی ہاتھ سے لکھنے والے ) کے لیے بیان کی گئی ہے  ۔

جَشنِ وِلادت پر غیر سنجیدہ حرکات کرنے والے کون؟

سُوال : گزشتہ دِنوں عاشقانِ مِیلاد نے جَشنِ ولادت کی خوشیاں منائیں اور جُلُوسِ مِیلاد کا بھی سلسلہ ہوا جس کے بہت خوبصورت اور پیارے پیارے مَناظر کی ویڈیوز  سوشل میڈیا پر آئیں جن میں مَرْحَبا یَا مُصْطَفٰے کی صَدائیں تھیں اور نعتوں کے حسین نغمے خوب ذوق و شوق  اور کیف و مستی میں پڑھے جا رہے تھے  ۔ اس کے علاوہ چند ایسی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر آئیں جن میں موسیقی جیسی چیزیں شامل کی گئیں جو دیکھنے  سننے کے لائق نہیں تھیں ۔  اِس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ (نگرانِ شوریٰ کاسُوال)

جواب : جہاں ہم رضائے الٰہی والے کام کرتے ہیں وہاں  شیطان مسلمانوں کوMis Guide ( یعنی گمراہ ) کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ حَربے اِستعمال کرتا ہے تاکہ جشنِ عید میلادُ النبی منانے سے روکنے والوں کو مواد ہاتھ آئے اور وہ لوگوں کو دِکھا کرجَشنِ وِلادت مَنانے سے  روک سکیں کہ ہم اس لیے جَشنِ وِلادت مَنانے سے منع کرتے ہیں ۔  ایسوں کے لیے ہمارا یہی جواب ہو گا کہ ناک پر مکھی بیٹھنا اچھا نہیں ہے لہٰذا ہم مکھی ہی اُڑائیں گے تم اپنی ناک کٹوا دو تاکہ نہ تمہاری ناک رہے نہ اس پر مکھی کو بیٹھنے کا موقع ملے ۔ جو طبقہ چند نادانوں کے غَلَط اَنداز کی وجہ سے جَشنِ وِلادت کی خوشی مَنانے سے منع کرتا ہے اسے چاہیے شادیاں کرنا بھی بند کر دے کہ فی زمانہ شادیوں میں بھی بہت سی ایسی غَلَط رُسُوم شامل ہو چکی ہیں جن کا ختم کرنا ہی مشکل ہو گیا ہے ۔ شادی کے مقابلے میں جَشنِ وِلادت مَنانے کے اَنداز میں جو خرابیاں پیدا کی گئی ہیں ان کی تعداد بہت کم ہے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  اب بھی اکثریت جائز طریقے سے جَشنِ وِلادت مَناتی ہے ۔

غور فرمائیے !جس کام میں بُرائیاں کم ہیں اس کے بارے میں کہتے ہیں کہ اسے ختم کر دو کہ اس میں  فُلاں فُلاں بُرائیاں ہوتی ہیں تو میں ان سے کہتا ہوں کہ شادیوں میں زیادہ بُرائیاں داخل ہو چکی ہیں لہٰذا تم شادیاں کرنا بند کر دو جبکہ وہ ایسا نہیں کریں گے ۔ جَشنِ وِلادت مَنانے پر پابندی لگانے کی کوشش کرنا شیطانی شرارت ہے  ۔ بہرحال جُلُوسِ میلاد میں اِس طرح کے جو غَلَط  مَناظر دِکھائے گئے  انہیں  دیکھ کر عقل کام نہیں کررہی کہ دُنیا میں اِسلام کے نام پر ایسے ایسے Cartoon اور بے وقوف بھی موجود ہیں جو یہ حَرکتیں کرتے ہیں ۔  یقیناً کوئی بھی Serious (یعنی سنجیدہ) مسلمان ایسا نہیں کر سکتا ۔  مَدَنی چینل کے ذَریعے دیکھا جا سکتا ہے کہ دعوتِ اسلامی کس طرح جَشنِ وِلادت مَناتی ہے ۔ جو لوگ ایسا کرتے ہیں اللہ پاک انہیں ہدایت دے ، اگر غیر مسلم ایسی حَرکات کر رہے ہیں تو اللہ پاک انہیں ایمان کی دولت سے مُشَرَّف فرمائے ۔ بہرحال   لوگ جو بھی کرتے رہیں  ہم یہی کہیں گے :

رہے گا ىوں ہى ان کا چرچا رہے گا

          پڑے خاک ہو جائىں جَل جانے والے         (حدائقِ  بخشش)

تاریخ اور ایڈریس لکھنا نہ بھولیے

 (اِس موقع پر نگرانِ شُوریٰ نے اسلامی بھائیوں کوجُلوسِ مِیلاد کے مَناظر مَدَنی چینل کے WhatsAppنمبر پر بھیجنے کی تَرغیب دِلائی تو امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے قریب بیٹھے ہوئے مفتی صاحب نے فرمایا کہ  وہ جُلُوس جس  علاقے کا ہو اس کا نام بھی لکھ دیں ۔ اِس  پر امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا : )اسی چیز کا تو اَلمیہ ہے کہ جو بھی تاریخی یادگار ہوتی ہے اس پر تاریخ نہیں لکھی ہوتی، جیسے مکۂ مکرمہ زَادَھَا اللہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْمًا اور کعبۂ مُعَظَّمَہ کی پُرانی پُرانی تَصاویر دیکھی ہیں جن پر تاریخ وغیرہ نہیں لکھی ہوتی ۔  یوں ہی مجھے اسلامی بھائی Letter(یعنی خط)لکھتے ہیں یا پَرچیاں بھیجتے ہیں ان پر تاریخ نہیں ہوتی، بعض اوقات ایڈریس نہیں ہوتا ۔   

تاریخ نہ لکھنے کے سبب چٹکلے

تاریخ یا ایڈریس وغیرہ نہ لکھنے سے بعض اوقات چٹکلے بھی ہو جاتے ہیں جیسے کسی نے پَرچی دے کر تعویذ  طَلَب کیا مگر اس کی وہ پَرچی مجھ تک کافی عرصے بعد پہنچی، میں نے وہ پرچی دیکھ کر تعویذ دے دیا بعد میں معلوم ہوا کہ جس کو تعویذ دیا گیا ہے اس کی تو دوسری بَرسی بھی ہو چکی ہے ، چونکہ تاریخ نہیں لکھی تھی تو یہ معاملہ ہوا ۔  

 



1     معجمِ اوسط، با ب الف، من اسمه احمد، ۱ / ۴۹۷، حديث : ۱۸۳۵ دار الکتب العلمية بيروت



Total Pages: 14

Go To