Book Name:Intiqal Par Sabar Ka Tariqa

خاطر پھول ڈالنا مکروہ ہے  ۔ ([1])

ماربل والی قبر بنانا کیسا؟

سُوال : قبر کو پکا کر کے ماربل کا پتھر لگانا کیسا؟([2])  

جواب : قبر کو اوپر سے پکا کرنے کی فقہائے کِرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ  السَّلَام نے اِجازت دى ہے  ۔ ([3]) اب چاہے عام پتھر سے پکا کرىں ىا پھر ماربل سے ۔ ماربل Stone (یعنی پتھر) کی ہی اىک قسم ہے  جسے  سنگِ مَرمَر بھی بولتے ہىں ۔ اگر ماربل کسی نے اِس لیے لگوایا کہ قبر زیادہ مضبوط ہو اور جانوروں کے کھودنے سے محفوظ رہے تو اس نىت سے جائز ہے اور اگر ماربل لگانے کا مقصد قبر کی تزئین، ٹیپ ٹاپ اور خوبصورتى تھی تو ایسا کرنا مکروہ ہے  ۔

مَزارات پر گنبد بنانا یا جھنڈے لگانا کیسا؟

سُوال : مَزاراتِ اَولیا پر گنبد بنانا یا جھنڈے لگانا کیسا ہے ؟([4])

جواب : اَولىائے کِرامرَحِمَہُمُ اللّٰہُ  السَّلَام کے مَزارات پر گنبد بنانا، ان کى قبروں پر چادر چڑھانا، چراغ روشن کرنا اور وہاں جھنڈے لگانا ىہ سب کام اِس نىت سے کیے جاتے ہیں تاکہ لوگ ان کی طرف  مائِل ہوں، انہیں معلوم ہو کہ ىہ اللہ کے نىک بندے کا مَزار شریف ہے ، کسى عالِمِ دِىن کا مَزار ہے ، کسى وَلِىُّ اللہ کا مَزار ہے تاکہ لوگ ان سے فیض حاصِل کریں ۔ ([5])بہرحال لوگوں کو صالحىن کى قُبور کی طرف متوجہ کرنے کی نیت سے یہ سب کچھ کرنا ثواب کا باعِث ہے ۔

اللہ پاک کو God کہنا کیسا؟

سُوال : اللہ پاک کو God کہنا  کىسا ہے ؟(SMSکے ذَریعے سُوال)

جواب : اللہ پاک کے لیے God جیسے  اَلفاظ اِستعمال کرنے  سے بچنا چاہىے  ۔ اللہ پاک کے جو مُبارَک نام مشہور ہىں اور جن ناموں سے عاشقانِ رَسول عُلَمائے کِرام کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام اللہپاک کا ذِکرِ خیر کرتے ہیں ہم نے صِرف وہی نام اِستعمال کرنے ہیں اور God وغیرہ اَلفاظ اِستعمال کرنے  سے بچنا ہے  ۔ اللہ پاک کے لیے  اللہ، خُدا اور پَرور دگار جیسے اَلفاظ اِستعمال کیے جا سکتے ہیں اگرچہ پَرور دگار اور خُدا عربی نام  نہیں ہیں  مگر عُلَمائے کِرام  کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام انہیں اِستعمال کرتے ہیں ۔

عمامہ شریف کِس طرح  باندھا جائے ؟

سُوال : لوگ مختلف اَنداز سے عمامے باندھتے ہىں لہٰذا  آپ راہ نمائى فرما دیجیے کہ عمامہ شریف کِس طرح  باندھا جائے ؟

جواب : عمامہ شرىف قبلہ رو کھڑے ہو کر باندھیے  اور یہ نیت کر لیجیے کہ  مىں اِتباعِ سُنَّت مىں عمامہ باندھ رہا ہوں ۔  اگر نماز کے لىے عمامہ باندھ  رہے ہوں  تو ىہ نىت بھی شامل  کر لیجیے  کہ نماز کے لىے زىنت اِختیار کر رہا ہوں ۔ اب اچھی نىتوں کے ساتھ بِسْمِ اللہ پڑھ کر عمامہ باندھنا  شروع کیجیے ۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن اِس طرح عمامہ شریف باندھتے کہ عمامے کے پیچ اُلٹى طرف سے سىدھى طرف لے جاتے تھے  ۔ ([6])عمامے شریف کے پیچ باندھ لینے کے بعد بیچ میں ٹوپی کا جو  حِصَّہ ظاہر ہوتا ہے ہم اسے  چھپا لیتے ہیں اور عُلَمائے کِرام  کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام  کى اکثرىت بھی اىسا ہی کرتى ہے ۔  

بُردباری کی تعریف

سُوال : بُرد بارى کسے کہتے ہىں؟(یونان سے سُوال)

جواب : جلد بازی کا اُلٹ بُردباری ہے ، یعنی بَرداشت کی طاقت ، تحمل اور صبر بُردباری ہے ۔

حافظہ تیز کرنے اور نہ بھولنے کی دُعا

سُوال : حافظہ تىز کرنے اور بھولنے کى عادت ختم کرنے کى دُعا بتا دىجیے  ۔

جواب : دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ سے چھپنے والی ہر کتاب کے شروع میں یہ لکھاہوتا ہے کہ دِىنى کتاب ىا اسلامى سبق پڑھنے سے پہلے ىہ دُعا پڑھ



[1]    فتاویٰ رضویہ، ۹ / ۱۳۷ ماخوذاً   رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور

[2]    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)

[3]    فتاویٰ رضویہ، ۹ / ٤٢٥ ماخوذاً

[4]   یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)

[5]    کشف النور عن اصحاب القبور علی الھامش الحدیقة الندیة، ۲ /  ۱۳ تا۱۶  ماخوذاً  پشاور

[6]    حیاتِ اعلیٰ حضرت، ۱ / ۱۴۴مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی



Total Pages: 14

Go To