Book Name:Ummahatul Momineen

حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے چھہتر حدیثیں مروی ہیں ۔ سات متفق علیہ باقی دیگر کتابوں میں ہیں ۔

    (مدارج النبوت،قسم پنجم،باب دوم درذکر ازواج مطہرات وی،ج۲، ص۴۸۴)

وصال

          سیدہ میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا وصال مشہور تر قول کے مطابق   ۵۱ھ ؁میں ہوا اور باقوال مختلفہ  ۶۱ھ ؁ یا  ۶۳ ھ؁  یا    ۶۶ھ؁ بھی بتایا گیا ہے۔ بقول بعض حضرات میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا وصال  ۳۸ھ؁ میں امیر المؤمنین حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور خلافت میں ہوا۔ اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا آخری زوجہ مطہرہ ہیں ان کے بعد حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم  نے کسی سے نکاح نہ فرمایا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی نماز جنازہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بھانجے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پڑھائی اور دیگر بھانجوں نے انکوقبر میں اتارا۔ 

   (مدارج النبوت،قسم پنجم،باب دوم درذکر ازواج مطہرات وی،ج۲، ص۴۸۴)

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



Total Pages: 58

Go To